DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Government’s Ambiguity and Inaction Leave District Administration Clueless About What to Do Regarding Afghans”

افغانیوں کے بارے میں حکومتی دعوے اور عمل مذاق بن کر رہ گیا ضلعی انتظامیہ کو معلوم ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2023)—افغانیوں کے بارے میں حکومتی دعوے اور عمل مذاق بن کر رہ گیا ضلعی انتظامیہ کو معلوم ہی نہیں کہ کیا کرنا ہے دو ایام قبل پولیس کو افغانیوں کی گرفتاری کا حکم دیا گیا پولیس نے متعدد افغانیوں کو گرفتار کرلیا پھر حکم دیا گیا کہ ان کے خلاف ایف ائی ار درج نہ کی جائیں بلکہ انہیں روات پولیس اسٹیشن منتقل کردیا جائے جب گرفتار افغانیوں کو روات پولیس کے حوالے کیا گیا تو پھر راوت پولیس نے بغیر کسی کاروائی کے تمام زیر حراست افغانیوں کو رھا کردیا جس کے اگلے روز پھر پولیس کو افغانیوں کی گرفتاری کا ٹاسک دیا گیا جب پولیس اہلکار گرفتاری کے لیئے مختلف اطراف نکل گئے تو پھر اعلی حکام سے افغانیوں کو گرفتار نہ کرنے کا نادر شاہی فرمان جاری ہوا،اس طرح حکومتی اعلان کے بعد بھی ضلعی انتظامیہ کو یہ معلوم ہی نہیں کہ ہم نے کرنا کیا ہے بس ان کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, October 26, 2023), the government’s ambiguity and inconsistent actions regarding Afghans have left the local district administration perplexed. Just two days ago, the police were instructed to arrest several Afghan individuals. Subsequently, the police carried out these orders and apprehended multiple Afghans. However, they were then directed not to file any FIRs against them but to transfer them to the Rawat Police Station.

Once the detained Afghans were handed over to the Rawat Police, without any formal charges, they were released. However, the following day, the police received another task to arrest the Afghan individuals. When police officers went to apprehend them from various locations, a rare directive from higher authorities was issued, ordering the non-arrest of the Afghans.

This inconsistent handling of the situation has left the local district administration clueless about what to do next, and they find themselves in a state of confusion despite the government’s announcements.

پی سی بی اور پوری کرکٹ ٹیم کے خلاف توہین قوم اور قومی سرمائے کے ضیاع مقدمات کے اندراج کا مطالبہ

Demand for registration of defamation and capital cases against PCB and the entire cricket team

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2023)—معروف کاروباری مسعود احمد بھٹی نے پی سی بی اور پوری کرکٹ ٹیم کے خلاف توہین قوم اور قومی سرمائے کے ضیاع مقدمات کے اندراج کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ بورڈ اور پوری ٹیم نے نہ صرف چوبیس کروڑ لوگوں کو انتہائی مایوس کیا بلکہ بھارتی سرزمین پر پاکستانی وقار کو بھی خاک میں ملادیا ذکااشرف خود آصف علی زرداری کی سفارش پر چیئرمین بنے جس کے بعد سفارشی پرچیوں پر سکول سطع کی نااہل ناتجربہ کار ٹیم بنا کر اسے منت سماجت اور ترلوں کے بعد ویزے حاصل کرکے بھارت بھیجا گیا جس نے پوری قوم کے سر شرم سے جھکا دیئے پاکستان کرکٹ بورڈ میں جو لوگ ماہانہ ساٹھ ساٹھ لاکھ روہے لیتے ہیں وہ کون سا معرکہ سرانجام دیتے ہیں؟باقی ممالک کی ٹیمیں فائٹ کرتی دکھائی دیتی ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش افغانستان جیسی ٹیموں سے بھی بدترین شکست سے دوچار ہو جاتی ہے یہ دنیا کی واحد ٹیم ہے جس کی کامیابی کارکردگی کی بجائے پوری قوم کی دعاؤں کی محتاج ہوتی ہے اس کی انتہائی قابل مذمت کارکردگی کا تقاضا ہے کہ اس عیاشی اور بدنامی کو فوری بند کیا جائے پی سی بی اور کرکٹ ٹیم کو بلا تاخیر ختم کردیا جائے دنیا کے بہت سارے ممالک میں کرکٹ ٹیم نہیں وہاں دیگر کھیلوں میں لوگ مشغول ہیں ہم کرکٹ کی عیاشیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں جاری ہفتہ صحت کا معائینہ کیا

Chief Executive Officer District Health Authority Rawalpindi Dr. Ijaz Ahmed conducted a weekly health check-up at Tehsil Headquarters Hospital

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2023)— چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں جاری ہفتہ صحت کا معائینہ کیا اور روزانہ کے اہداف حاصل کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تسلی بخش قرار دیا اور بہتر انتظامات پر ایم ایس ڈاکٹر عابدہ پروین،اور ڈاکٹر توقیر مقصود کو۔شاباش دی اس موقع پر ڈاکٹر عمیر اسلم رانا،ڈاکٹر عمران،ڈاکٹر جانزیب،ڈاکٹر تہمینہ اعجاز اور دیگر بھی موجود تھے۔

راجہ ارشد محمود کی والدہ انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی

Raja Arshad Mehmood’s mother passed away in Mohra Phadyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2023)—رئیس آف موہڑہ پھڈیال راجہ ارشد محمود کی والدہ انتقال کر گئیں نمازہ جنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احم،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،چوہدری زین العابدین عباس،مسعوداحمدبھٹی،چوہدری شاہد گجر،نعیم اعجاز بٹ،صوبیدار غلام ربانی،ماسٹر ظہیر دیگر نے شرکت کی۔

مرکزی سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیر اہتمام کانفرنس ستائیس اکتوبر چوآروڈ کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے

Conference is being organized on October 27th at Choa road by the Central Seerat Committee

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,26،اکتوبر,2023)— مرکزی سیرت کمیٹی کلرسیداں کے زیر اہتمام سیرت خاتم المعصومین و عظمت صحابہ و اہل بیت کانفرنس ستائیس اکتوبر بروز جمعہ المبارک بعد نماز مغرب چوآروڈ کلرسیداں میں منعقد ہو رہی ہے جس سے سنی علما کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ محمد احمد لدھیانوی،علامہ عبدالخالق رحمانی،سلیم محمود ربانی،قاسم چلاسی،عبدالحفیظ فاروقی،مفتی عبداللہ بن عباس،حافظ محمد احسان،قاری عبدالوہاب،حافظ حمزہ زاہداور دیگر خطاب کریں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button