DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Protest Rally Held at Sports Stadium, Urging to Safeguard Fundamental Rights in the Constitution”

کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ احتجاجی اجتماع,ہم آئین میں حاصل بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2023)— پنجاب کی نگران حکومت نے اساتذہ سمیت پنجاب کے تمام سرکاری ملازمین کو لیو انکیشمنٹ،پنشن اور سرکاری مدارس کی نجکاری ملکی آئین کے تحت حاصل حقوق کو سلب کرنے کی کوشش ہے ہم اپنی تنخواہوں میں اضافہ نہیں چاہتے ہم آئین میں حاصل بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیئے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ نے شرکت کی۔پنجاب ٹیچرز یونین کے رہنماوں چوہدری ظہیر الحق،راجہ عبدالرووف وینس،چوہدری خضر الرحمان،چوہدری تصور حسین،عدنان عباس بھٹی،چوہدری عبدالوحید کے علاوہ کلرسیداں بار سے یاسر بشیر راجہ،ٹی ایم اے کے عبدالرحمان واصف،بلدیات سے یاسر قریشی،محکمہ مال سے راجہ شاہد محمود،چوہدری تنویر اختر، بابر مصطفی جنجوعہ،پروفیسر محمد شمیم،،میڈیم ریحانہ،رومانہ ارشد،عاطف اعجاز بٹ،راجہ ازرم حمید سیالوی،ارشد محمود بھٹی،حافظ احتشام سکندر،میڈیم نبیلہ انعام اور دیگر نے خطاب کیا۔ہزاروں اساتذہ نے سرکاری سکولوں کی نجکاری نامنظور،بچوں سے غداری نامنظور،آئی ایم ایف سے وفاداری نامنظور،ایک ریاست دو قانون نامنظور جیسے فلک بوس نعرے لگائے۔مقررین نے کہا کہ قوم کے معماروں کو جیلوں میں ڈالنے والے تعلیم دشمنوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ہم اپنے لیئے نہیں سوسائیٹی کی جنگ لڑ رہے ہیں عوام ہمارا ساتھ دیں ورنہ تعلیمی پسماندگی ان کی نسلوں کا مقدر رہے گی۔ہم حکومت سے جنگ کرنے نہیں اپنے اور طلبہ کے حقوق کے لیئے باہر نکلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔مدارس کی نجکاری کے بعد جو طلبہ آج بیس روپے ماہانہ فیس ادا نہیں کر سکتے انہیں تین ہزار ماہانہ ادا کرنے ہوں گے۔آج نظریہ اسلام و پاکستان کے محافظوں کو حکمرانوں میں جیلوں میں بند کر کے قیام پاکستان کے مقاصد پر وار کیا ہے جس ملک میں ریٹائرڈ جج کی پنشن گیارہ لاکھ ماہانہ ہو وہاں اساتذہ کو حقوق سے محروم کرنا بدنیتی پر مبنی اقدام تصور کیا جائے گا۔پیدائش سے سولہ برس تک کے بچوں کو مفت تعلیم مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے آج ریاست اس آئینی ذمہ داری سے راہ فرار کیوں اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت تعلیم عام کرنے والے اساتذہ کو رسوا کر کے اغیار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے گزشتہ پون صدی اس ملک پر حکمرانی کرنے والوں نے قوم کو مہنگائی بے روزگاری لاقانونیت کے سوا دیا ہی کیا ہے؟قوم سے نان نفقہ چھیننے والے نااہل حکمران بچوں سے مفت تعلیم کا حق بھی چھین رہے ہیں ان کے تمام اقدامات آئین سے متصادم ہیں حکمران ملک میں بے روزگاری جرائم مہنگائی میں اضافے کے اقدامات کرکے انارکی پھیلا رہے ہیں احتجاجج جلسے کے بعد ہزاروں اساتذہ و معلمات نے پنڈی روڈ سے چوآروڈ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔عام شہریوں نے احتجاجی اساتذہ کا خیرمقدم کرکے ان سے اظہار یکجہتی کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 19, 2023) – The Punjab provincial government’s attempts to revoke the constitutional rights of all government employees, including teachers, with respect to allowances, pensions, and the rejection of state schools have forced the concerned individuals to take to the streets. Their concerns were voiced at a protest rally held at the Kallar Syedan Sports Stadium, attended by thousands of teachers, including leaders of the Punjab Teachers’ Union.

Speakers at the rally, including Chaudhry Zahid ul Haq, Raja Abdul Rauf Vaince, Chaudhry Khizar ul Rehman, Chaudhry Tasawar Hussain, Adnan Abbas Bhatti, and Chaudhry Abdul Wahid, among others, addressed the crowd. They chanted slogans against the rejection of state schools, betrayal of children, and loyalty to the International Monetary Fund (IMF), among other grievances.

The organizers stressed that they are not waging a war against the government but are compelled to take to the streets to protect their and students’ fundamental rights. They highlighted that, following the rejection of state schools, the students who couldn’t afford to pay the monthly fee of 20 rupees will now have to pay 3,000 rupees monthly. The question arises as to why the state is reneging on its constitutional responsibility to provide free education to children from birth to the age of sixteen. The rally participants questioned the government’s priorities, as they continued to jail the architects of the nation while renouncing their right to education.

They argued that the government’s actions are in stark contrast to the spirit of the Constitution. The rulers, who have governed the country for the past century, have bestowed upon the nation nothing but inflation, unemployment, and lawlessness. The present rulers are usurping the right to free education for children while pursuing an agenda contrary to the Constitution. The participants emphasized that their struggle is not just for themselves but for the well-being of society as a whole.

Following the protest rally, thousands of teachers and educators organized a protest march from Pindi Road to Choa Road, where ordinary citizens showed their support by welcoming the protesting teachers and expressing their solidarity.

سپریٹینڈینٹ انجینئر کینٹ سرکل راولپنڈی زاہد سلیم عثمانی آج بروز جمعرات صبح دس بجے چوآخالصہ میں کھلی کچہری لگائیں گے

Superintendent Engineer Cantt Circle Rawalpindi Zahid Saleem Usmani will hold an open court session in Choa Khalsa today Thursday at 10 am

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2023)—آئیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے ایس ڈی او شاہد یار کاکڑ کے مطابق سپریٹینڈینٹ انجینئر کینٹ سرکل راولپنڈی زاہد سلیم عثمانی آج بروز جمعرات صبح دس بجے چوآخالصہ میں کھلی کچہری لگائیں گے جس میں صارفین کی شکایات سنی جائیں گی۔اس موقع پر ایکسین روات ڈویژن آصف علی شاہ بھی موجود ہوں گے۔

ڈپٹی ڈسٹرلٹ زعاعت توسیع راولپنڈ ی میڈیم سعدیہ بانو نے بدھ کے روز کلرسیداں،چوآخالصہ،بیول کے کھاد ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کیا

Deputy District Agriculture Extension Rawalpindi Medium Sadia Bano on Wednesday checked the records of fertilizer dealers of Kallar Syedan, Choa Khalsa, Bewal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2023)—ڈپٹی ڈسٹرلٹ زعاعت توسیع راولپنڈ ی میڈیم سعدیہ بانو نے بدھ کے روز کلرسیداں،چوآخالصہ،بیول کے کھاد ڈیلرز کا ریکارڈ چیک کیا اور خبردار کیا کہ سٹاک رجسٹر کو مکمل رکھا جائے۔ کھاد سرکای نرخوں سے زیادہ پر فروخت کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ اس موقع پر زمینداروں کی شکایت پر کلر سیداں کے دو سب ڈیلرز کو وارننگ بھی جاری کی گئی اور دوبارہ شکایت کی صورت میں بھاری جرمانے اور مقدمہ کے اندراج کا عندیہ دیا گیا۔

انتہائی خطرناک اوورلوڈ ٹرک نے روات کلرسیداں روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگا دیں

The extremely dangerous overloaded truck created long queues of vehicles on Rawat Kallar Syedan Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2023)—انتہائی خطرناک اوورلوڈ ٹرک نے روات کلرسیداں روڈ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگا دیں، جی ٹی روڈ سے انتہائی خطرناک انداز میں بھوسے سے لدا ٹرک جی ٹی روڈ اور روات سے ہوتا ہوا روات کلرسیداں روڈ پر آیا اور اس نے گاڑیوں کی آمدورفت بند کردی۔ چوکپنڈوری میں موجود سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے انچارج عادل منیر نے اسے روک کر کلرسیداں تھانے میں بند کردیا عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اقدام کو سراہا۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,19،اکتوبر,2023)—سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر نے بدھ کے روز مٹور جا کر سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد سے ملاقات کی اور ان کے بھتیجے سابق وائس چیئرمین یوسی مٹور راجہ شیربہادر کے اچانک انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی عوامی خدمات کو بیحد سراہا گیا۔اس موقع پر مسلم لیگ ن تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان، چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی،ڈاکٹر شہباز باجوہ و دیگر بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button