DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Concerns Rise Over Government’s Misconduct Towards Public Servants, Especially Teachers – Ch Zaheer Mahmood Expresses Strong Disapproval”

نگران حکومت جس طرح سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ سے بدسلوکی کر رہی ہے یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔ چوہدری ظہیر محمود

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،اکتوبر,2023)—پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود نے کہا ہے کہ نگران حکومت جس طرح سرکاری ملازمین بالخصوص اساتذہ سے بدسلوکی کر رہی ہے یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے۔انہوں نے گرفتار اساتذہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ گرفتار اساتذہ اور دیگر ملازمین کو فوری رہا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف جاری ہڑتال میں کلرسیداں کے اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں کی نجکاری،لیو انکیشمنٹ اور پینشن ترامیم کے فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔اس موقع پر عبدالوحید چوہدری صدر پی ٹی یو کلرسیداں،عدنان عباس بھٹی صدر مرکز چوآ خالصہ،چوہدری تصور حسین،چوہدری خضر الرحمان،عبدالروف،ظہیر الحق نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنے اور غریب نادار طلبہ کے حقوق کی اس جنگ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, October 17, 2023) – The District President of Pakistan People’s Party, Chaudhry Zaheer Mahmood, has voiced deep concern over the government’s mistreatment of public servants, particularly teachers. He condemned the government’s actions, calling them highly condemnable.

During a solidarity rally with arrested teachers, Chaudhry Zaheer Mahmood demanded the immediate release of the detained educators and other public servants. He made these demands while participating in a protest against the government’s negligence towards educational institutions, layoffs, privatization, and pension reforms.

The event was also addressed by Abdul Wahid Chaudhry, the President of PTI Kallar Syedan, Adnan Abbas Bhatti, President of Choa Khalsa, Chaudhry Tasawar Hussain, Chaudhry Khizar Rehman, Abdul Rauf, and Zaheer-ul-Haq. They all emphasized that teachers should not shy away from sacrificing for themselves and the rights of underprivileged students in this battle.

اساتذہ سمیت کسی بھی سرکاری شعبے کے اہلکار کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں, راجہ پرویز اشرف

No need to worry for any government sector officials including teachers, Raja Pervaiz Ashraf

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،اکتوبر,2023)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ حکومت سرکاری ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے گی اساتذہ سمیت کسی بھی سرکاری شعبے کے اہلکار کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے،ملازمین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر راجہ طاہر محمود کی قیادت میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔راجہ طاہر محمود نے انہیں بتایا کہ پنجاب حکومت نے لیو انکیشمنٹ پنشن سمیت متعدد معاملات میں مداخلت کر کے اساتذہ ہی نہیں تمام اداروں کے ملازمین کو اپنے بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی سازشیں شروع کر رکھی ہیں تعلیمی اداروں کی نجکاری کا مقصد بچوں کو مفت تعلیم کے حق سے محروم کرنا ہے۔ اس سے ناخواندگی کی شرء میں اضافے کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔راجہ پرویز اشرف نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس بابت پنجاب حکومت سے بات کریں گے تمام سرکاری ملازمین کے آئین حقوق کا ہرصورت تحفظ کیا جائے گا۔

قاسم مشتاق کیانی نے الیکشن لڑنے کا اعلان

Qasim Mushtaq Kayani announced to contest election in Sagri

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،اکتوبر,2023)—غربی گوجرخان اور راولپنڈی کے قانون گو حلقہ ساگری پر مشتمل حلقہ پی پی 9 سے چوہدری نثار علی گروپ کی جانب سے ان کے قریبی ساتھی قاسم مشتاق کیانی نے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حلقہ سے چوہدری نثار علی گروپ کی نمائندگی کریں گے ان کا تعلق یوسی ساگری سے ہے۔

اساتذہ کا احتجاج اور سرکاری مدارس کی تالہ بندی 7 ویں دن بھی جاری رہی

The teachers’ protest and the lockdown of government madrasas continued into 7th day

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،اکتوبر,2023)—کلرسیداں کے اساتذہ کا احتجاج اور سرکاری مدارس کی تالہ بندی 7 ویں دن بھی جاری رہی،جس میں مرد اساتذہ کے ساتھ ساتھ خواتین اساتذہ بھی کثیر تعداد میں شریک ہیں۔احتجاجی خواتین و حضرات کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بنیادی آئینی حقوق کے لیئے کسی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیں گے اور وقت تک مدارس واپس نہیں جائیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے جاتے۔

چک مرزا کی نواحی بستی ڈہوک موہڑہ کا بجلی کا ٹرانسفامر چوری

Theft of electricity transformer of Chak Mirza’s suburb of Dhok Mohra

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،اکتوبر,2023)—چک مرزا کی نواحی بستی ڈہوک موہڑہ کا بجلی کا ٹرانسفامر چوری،ایس ڈی او آئیسکو سب ڈویژن کلرسیداں انجم افضل نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے رات کے وقت پچاس کیوی کے ٹرانسفامر کو کھمبے سے زمین پر اتارا اور اس کے اندر سے قیمتی سامان چوری کرکے لے گیے اور ٹرانسفامر کی باڈی زمین پر پھینک کر چلے گئے۔کلرپولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔

بزرگ مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد رمضان 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Senior Muslim League leader Chaudhry Muhammad Ramzan passed away at the age of 90 in Tal Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,17،اکتوبر,2023)—بزرگ مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد رمضان 90 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نمازجمازہ تل خالصہ میں ادا کی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،چوہدری محمد فیاض، چوہدری ابرار حسین،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری محمد اسماعیل،الحاج خالد رضا،الحاج اسلم بانی،چوہدری توقیر اسلم،ضمیر الرحمان،چوہدری بشارت،چوہدری وسیم عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button