DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: AJK Court gives death sentence verdict to accused M Arif for the murder of Kallar Syedan transporter Khan Zahoor Khan

آزاد کشمیر میں کلرسیداں کے معروف ٹرانسپورٹر خان ظہور خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عاعف کو سزائے موت کی سزا سنا دی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2023)— آزادکشمیر ہائی کورٹ نے دس برس قبل مظفرآباد آزاد کشمیر میں کلرسیداں کے معروف ٹرانسپورٹر خان ظہور خان قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم محمد عارف کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔مقتول خان ظہور معروف ٹرانسپورٹر تھے ان کا تعلق کلرسیداں کے نواحی گاؤں دوبیرن کلاں سے تھا اور وہ مظفرآباد میں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے منسلک تھے جنہیں 7 فروری 2013 کو ملزم محمد عارف نے انکے گھر میں قتل کر دیا تھا۔ مقتول کے بھائی عبدالقیوم خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا اور سابق ایڈووکیٹ جنرل راجہ گل مجید خان نے کیس کی پیروی کی۔سیشن کوٹ نے ملزم محمد عارف کو عمر قید کی سزا کے ساتھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی،جس کے بعد عبدالقیوم خان نے ہائی کورٹ میں سزائے موت کے لیے اپیل دائر کی۔ہائی کورٹ آزاد جموں کشمیر کے جسٹس سردار محمد اعجاز اور جسٹس خالد رشید چوہدری پر مشتمل بینچ نے تمام کوائف اور گواہوں کو سننے کے بعد ملزم محمد عارف کو سزائے موت اور دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ادہر مقتول کے بھائی عبدالقیوم خان نے عدالتی فیصلہ کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انصاف کا بول بالا ہو گا مقتول خان ظہور خان کی والدہ، بیوہ، بچوں اور دیگر ورثا نے بھی فیصلے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, October 14, 2023)—The High Court of Azad Kashmir has delivered its verdict in the Khan Zahoor Khan murder case that took place in Muzaffarabad, Azad Kashmir, a decade ago. The court has sentenced the accused, Muhammad Arif, to death and imposed a fine of ten lakh rupees.

The victim, Khan Zahoor Khan, was a well-known transporter hailing from the rural areas of  Doberan Kallan, and he was associated with the transportation industry in Muzaffarabad. Who was tragically murdered in his home on February 7, 2013, by the accused, Muhammad Arif.

The case was filed on the complaint of the victim’s brother, Abdul Qayyum Khan, and was pursued by former Advocate General Raja Gul Majid Khan. The Sessions Court had previously sentenced the accused, Muhammad Arif, to a term of imprisonment along with a fine.

After this, Abdul Qayyum Khan appealed for the death penalty in the High Court. A bench comprising Justice Sardar Muhammad Ajaz and Justice Khalid Rashid Chaudhry of the Azad Jammu and Kashmir High Court heard all parties and witnesses before delivering the verdict.

The High Court has now sentenced Muhammad Arif to death and a fine of ten lakh rupees. Abdul Qayyum Khan, expressing his satisfaction with the judicial decision, termed it a historic moment for justice. The family of the deceased, including his mother, widow, children, and other heirs, have also expressed their contentment with the verdict.

لیو انکیشمنٹ،پنشن اور سرکاری تعلیمی مدارس کی نجکاری کے خلاف کلرسیداں میں ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ کا احتجاج،ریلی بھی نکالی گئی

Thousands of male and female teachers protested and held a rally against leave encashment, pension, and privatization of government educational schools

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2023)—لیو انکیشمنٹ،پنشن اور سرکاری تعلیمی مدارس کی نجکاری کے خلاف کلرسیداں میں ہزاروں مرد و خواتین اساتذہ کا احتجاج،ریلی بھی نکالی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ تین ایام سے کلرسیداں کے اساتذہ نے مدارس کی تالہ بندی کے بعد جمعہ کے روز گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلرسیداں میں بڑا پاور شو کیا۔ جس میں ہزاروں میل فی میل اساتذہ کے ساتھ ساتھ ایپکا کے کلرکوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی اور پنجاب کی نگران حکومت کے اقدامات کو استاد دشمنی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ پنجاب کی نگران حکومت ہوش کے ناخن لے اور آگ سے کھیلنے سے گریز کرے ایسا نہ ہو کہ حکمران خود اس آگ کا ایندھن بن جائیں۔ احتجاجی اجتماع کے بعد اساتذہ نے ہائی سکول کلرسیداں سے مین چوک چوآروڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جس میں پنجاب حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے نائب صدور چوہدری ظہیر الحق اور راجہ عبدالروف وینس نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور بیوروکریسی نے اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کی بجائے اساتذہ کو قربانی کا بکرا بنایا ہے ہمیں پنجاب حکومت کی تعلیمی پالیسی قبول نہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔نگران وزیراعلی اپنے عزیز رشتہ دار لوگوں پر مشتمل این جی او کو سرکاری سکول دینے کی بجائے کچھ اور سے نواز کر انہیں خوش کر لیں۔پنجاب ٹیچرز یونین مرکز کلرسیداں کے صدر چوہدری عبدالوحید،صدر چوآخالصہ راجہ عبدالروف وینس اور چوہدری تصور حسین نے کہا کہ لیو انکیشمنٹ،پنشن سمیت دیگر فیصلے اساتذہ دشمنی پر مبنی ہیں فیصلہ ساز سرکاری تعلیمی ادارے نجی اداروں کے سپرد کرنا چاہتے ہیں جس سے یہاں تعلیم حاصل کرنے والے لاکھوں طلبہ طالبات مفت تعلیم کے حق سے محروم ہو جائیں گے۔حکومتی اقدامات اساتذہ کے خلاف ہی نہیں پنجاب کے ہر اس طالب علم کو تعلیمی حق سے محروم کرنا ہے جو جہاں زیرتعلیم ہیں بعد ازاں اساتذہ پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

پاکستان سنی تحریک اور لبیک کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ چوکپنڈوری اور کلر سیداں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں

Organized by Pakistan Sunni Tehreek and Labbaik, protest rallies were taken out in Chowk Pindori and Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2023)—پاکستان سنی تحریک اور لبیک کے زیر اہتمام بعد نماز جمعہ چوکپنڈوری اور کلر سیداں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں،پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے ریلی نکالی گئی جس سے پی ایس ٹی کلرسیداں کے صدر علامہ قاری ریاض الرحمان صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین پر اسرائیلی دہشت گردی سے دنیا کا امن متاثر ہو رھا ہے۔ اسرائیلی حملے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہے ہیں۔غزا پر اسرائیلی بمباری اور دہشت گردی کے بعد خوراک کی بندش دنیا کا ایک بڑا المیہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی سرزمین پر اسرائیلی فتنہ برطانیہ کی اسلامی امہ کے خلاف گہری سازش ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کا غیر موثر ہونا دنیا کو مزید خطرات میں ڈال دے گا دنیا کو پرامن بنانے کے لیے فلسطین کے ساتھ انصاف کرنا ہوگا۔انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی قراردادوں پرعمل درآمد کروائے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کو بند کروائے عالمی برادری اسرائیل کے جنگی جرائم کا فوری نوٹس لے۔ اجتماع سے علامہ عمیر صدیقی،علامہ کبیر احمد،حافظ طیب محمود نے بھی خطاب کیا۔ادہر لبیک کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیئے بعد نماز جمعہ جامعہ مسجد غوثیہ معصومیہ کلرسیداں سے لبیک یا اقصی ریلی نکالی گئی۔راجہ ازرم حمید سیالوی اور دیگر نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل برطانیہ اور اس کے حواریوں کی ناجائز اولاد ہے جس نے مغرب امریکہ اور بھارتی گٹھ جوڑ سے نہتے فلسطینی مسلمانوں سے جینے کا حق چھین رکھا ہے۔یہودی بستیاں کی توسیع گریٹر اسرائیل کی ایک منظم کوشش ہے مگر اہل عرب ہاتھوں پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں پاکستان سمیت بیشتر مسلمان ممالک کو اس صورتحال میں کردار انتہائی مجرمانہ اور معذرت خواہانہ ہے مگر پاکستانی لوگوں کے دل اپنے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں شرکا ریلی بعد ازاں راولپنڈی روانہ ہو گئے۔

انجینئر شہریار راشد کیانی کی شادی معروف مدرس اور تاریخ نویس ماسٹر کرامت حسین کی پوتی سے سرانجام پائی

Engineer Shahryar Rashid Kayani got married to the granddaughter of the renowned teacher and historian Master Karamat Hussain

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2023)—معروف سماجی سیاسی شخصیت راشد کیانی کے اسپین میں مقیم فرزند انجینئر شہریار راشد کیانی کی شادی معروف مدرس اور تاریخ نویس ماسٹر کرامت حسین کی پوتی سے سرانجام پائی۔ دعوت ولیمہ میں جنرل فہیم کیانی،میجر شبیر احمد راجہ،میجر جاوید جنجوعہ،سی او بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر،ہارون کمال ہاشمی،محمد زبیر کیانی،قمر ایاز،سید راحت علی شاہ،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،ڈاکٹر افتخار عباسی،ڈاکٹر ذوالفقار،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،چوہدری فیصل حفیظ،راجہ عاصم ریاض،شیخ امتیاز راجو،راجہ اظہر اقبال،شیخ محمد فیاض،شیخ خورشید احمد،محسن نوید سیٹھی،راجہ صفدر جنجوعہ،راجہ ظفر کیانی،راجہ رخسار احمد،عاصم چوہان،دانیال جاوید کیانی،دانیال بٹ،غیور حسین شاہ،ڈاکٹر شہباز باجوہ،راجہ بلال،سردار وسیم احمد،چوہدری توقیراسلم،شیخ توقیراحمد،عثمان چشتی،راجہ امتیاز کیانی،عاطف اعجاز،سید سجاد حیدر،انسپکٹر جاوید کیانی،راجہ اظہر عباس،نمبردار اشفاق کیانی،وجاہت خضر کیانی،ریحان راشد،احسان الحق قریشی،شیخ عامر، راجہ طالب پکھڑال،رانا زعفران،یاسر مسعود بھٹی،خان شبیر خان،ملک ندیم احمد،قاسم رضا،اکرام الحق قریشی،پرویز اقبال وکی،حافظ کامران حشر،راجہ طارق دھمیال،اظہر بھٹی، ملک عفاس، شیخ حمزہ اور دیگر نے شرکت کی۔

کاروباری مرکز اورزی مال میں میوزیکل فیسٹیول اینڈ ورائٹی شو کا اہتمام کیا گیا

Musical programme held at Orcazy Mall shopping centre

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،اکتوبر,2023)—کلرسیداں شہر میں چوآ روڈ پر واقع علاقے کے سب سے بڑے کاروباری مرکز اورزی (orczy) مال میں میوزیکل فیسٹیول اینڈ ورائٹی شو کا اہتمام کیا گیا جس میں خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کا افتتاح سابق میئر چشم محمد ظفیر بھٹی نے کیا اس موقع پر وٹفورڈ کے حاجی محمد زرین،راجہ طاہر مقصود،عثمان خاور،سید سجاد حسین شاہ،چوہدری اسد الرحمان،بابر بٹ،ارشد محمودبھٹی و دیگر بھی موجود تھے رنگ برنگے اس پروگرام میں ملک کے ممتاز فنکاروں مکی وی کھڑو انگلینڈ فلم کے معروف کردار حمید بابر عرف رمضانی،شہزاد پپو،سائرہ خان،صوفیہ علی،ملائکہ،کامران وارثی،ممتازکوڈو اور خرم شہزاد نے اپنے فن کا جادو جگایا موسیقی کی دھنوں پر نوجوانوں نے ہلہ گلہ اور سیٹیاں مار کر اپنی محبت اور پسندیدگی کا اظہار کیا اس تقریب میں صرف نوجوانوں نے ہی نہیں بلکہ خواتین اور بچوں نے بھی حیران کن تعداد میں شرکت کی شائقین یہاں کے ماحول مختلف انواع کے کھانوں اور شاپنگ سے بھی لطف اندوز ہوئے اور ان کی پسندیدگی کا یہ عالم تھا کہ وہ اس قسم کے مزید تفریح کے پروگراموں کے انعقاد پر زور دیتے پائے گئے۔محمد ظفیر بھٹی کا کہنا تھا کہ مشکل حالات میں لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنے کی کوشش کی ہے ہمارے ہاں خوشیاں ویسے بھی اب سمٹی جا رہی ہیں۔

 

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button