DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A father of five children died in a gas cylinder explosion in Dhamali village

دھمالی میں پانچ بچوں کا باپ گیس سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—پانچ بچوں کا باپ گیس سیلنڈر دھماکے میں جاں بحق گیا یہ افسوسناک واقعہ کلرسیداں کے گاؤں دھمالی میں راجہ شہزاد کے گھر پیش آیا گھر کے کچن میں گیس لیکج ہوتی رہی رات گئے راجہ شہزاد نے کچن جا کر لائٹ آن کی ہی تھی کہ سیلنڈر کا زور دار دھماکہ ہوا جس سے کچن کو بھی شدید نقصان پہنچا راجہ شہزاد دھماکے میں جھلس گیا اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا مرحوم گاؤں کا ہر دلعزیز شخص تھا جو ہر ایک کے دکھ درد میں ہاتھ بٹاتا تھا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, September 14, 2023) – The father of five children died in a gas cylinder explosion. the victim Raja Shehzad went to the kitchen and turned on the light, A cylinder exploded, causing severe damage to the kitchen and killing him in the incident. The deceased was a beloved person in the village who helped everyone.

لوگوں نے ہماری ٹیم پر حملہ کر دیا اور ٹیم کے ممبر فشریز انسپکٹر ارشاد مسیح بھٹی کو مارا ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مسر ت نذیر

Fisheries  Inspector Mashi Bhatti attacked by fishermen in Dhuangalli rive Jhelum

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز مسر ت نذیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں غیر قانونی شکار ماہی کو کنٹرول کرنے کے لیئے اپنی ٹیم کے ہمراہ دریائے جہلم کے کنارے گاؤں سالگراں گئی جہاں دریا میں مچھلیوں کے شکار کے لیئے کثیر تعداد میں جال پٹیاں لگی ہوئی تھیں جبکہ دوسری طرف آزاد کشمیر والی سائیڈ پر کشتی بان بھی موجود تھے۔میں جب کشتی پر سوار ہو کر پنجاب سائیڈ جال اتارنے پہنچی تو وہاں موجود لوگوں نے ہماری ٹیم پر حملہ کر دیا اور ٹیم کے ممبر فشریز انسپکٹر ارشاد مسیح بھٹی کو مارا پیٹا وہاں موجود لوگوں نے ہمیں گالیاں دیں اور اپنی غیر قانونی شکار کا تمام سامان اپنی کشتیوں میں ڈال کر وہاں سے فرار ہو گئے۔اس تمام واقعہ میں ملوث افراد میں سے ایک کا نام ظہیر عباس ہے جس کے ہمراہ تین نامعلوم افراد تھے جنہوں نے ہماری ٹیم کو گالیاں دیں اور مارا پیٹا اور کار سرکار میں مداخلت کی کلرسیداں پولیس نے کارسرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

پی ٹی آئی رہنما ہمایوں کیانی اور طاہر کیانی کی گرفتاری اور عدالت سے رھائی

PTI leaders Humayun Kayani and Tahir Kayani were arrested and released from court

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—پی ٹی آئی رہنما ہمایوں کیانی اور طاہر کیانی کی گرفتاری اور عدالت سے رھائی، کاروائی محکمہ مال کی جانب سے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں درج مقدمے کے بعد عمل میں لائی گئی گرفتاری کے اگلے ہی روز عدالت نے ہمایوں کیانی اور طاہر کیانی کو ضمانت پر رھا کردیا ہمایوں کیانی نے مقدمہ کے اندارج اور گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیئے قافلہ آج تین بجے سہہ پہر کلرسیداں سے لیاقت باغ روانہ ہوگا

The convoy will leave for Liaquat Bagh from Kallar Syedan today at 3:00 PM to participate in the Khatam Nabuwat Conference

File photo of Maulana Ehsan ullah Chakaialwi

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کا اجلاس زیرصدارت مولانا احسان اللہ چکیالوی جامعہ ربانیہ کلرسیداں میں منعقد ہوا جس میں طے کیاگیا کہ لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیئے قافلہ آج تین بجے سہہ پہر کلرسیداں سے لیاقت باغ روانہ ہوگااجلاس میں مولانا عبداللہ شاہ،مولانامفتی تاج الرحیم،مولانا انس چترالی،مولانا ضیاء الرحمن بٹگرامی،مولانا ساجد آفریدی،حاجی محمد افضل و دیگر نے شرکت کی۔

مرید چوک اور گوجرخان روڈ پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی

Action against illegal profiteers on Mureed Chowk and Gujar Khan Road

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹ سلیم رضا نے مرید چوک اور گوجرخان روڈ پر ناجائز منافع خوروں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد سبزی و فروٹ فروشوں کو مجموعی طور پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

فیضان جمیل نے پنجاب کالج کلرسیداں میں ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں 670 نمبروں کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی

Faizan Jamil secured First Division with 670 marks in FSC Annual Examinations at Punjab College Kallar Syedan

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—پنجاب پولیس کے اہلکار محمد جمیل کے فرزند فیضان جمیل نے پنجاب کالج کلرسیداں میں ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں 670 نمبروں کے ساتھ فرسٹ ڈویژن حاصل کی ہے۔

چوہدری نعمان شوکت ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگے، دعوت ولیمہ آبائی گاؤں موضع بڑوٹہ(چوہدریاں)میں منعقد ہوئی

Ch Noman Sahukat advocate wedding held in village Baroota

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—سیاسی و سماجی شخصیت ٹھیکیدار چوہدری شوکت علی چوہان کے فرزندارجمند چوہدری نعمان شوکت ایڈووکیٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگے، دعوت ولیمہ آبائی گاؤں موضع بڑوٹہ(چوہدریاں)میں منعقد ہوئی جس میں سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیراعوان،سابق ممبرضلع کونسل پیرسیدشبیرحسین شاہ کاظمی،سابق چیئرمین یوسی سموٹ راجہ علی اصغر،راجہ قمرمسعود،چوہدری محمد ثالث،چوہدری اکرام الحق، خواجہ سلمان،چوہدری فیاض چوہان،چوہدری محمدرفیق چوہان،محمدسرفراز، والی بال کے معروف کھلاڑی طیب رشید،،ملک اخلاص، شعرخوان محمدرفاقت مغل،ابرارکیانی، آل شاہین گروپ، لجپال گروپ، اسلام پورہ جبر گروپ، ناظمین ونائب ناظمین کونسلرز وکلاء،استاتذہ سیاسی سماجی کاروباری افراد کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر،ضلع اٹک،اسلام آباد ، ٹیکسلا، راولپنڈی اور اہلیان علاقے کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

منشی محمد اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی

Munshi Muhammad Iqbal passed away after a long illness

کلر سیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,14،ستمبر,2023)—بلدیہ کلرسیداں کے اہلکار محمد ظہیر کے والد منشی محمد اقبال طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے نمازہ جنازہ کلرسیداں گراونڈ میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،جے یو آئی کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،چوہدری شفقت محمود،شیخ حسن ریاض،زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،عابد زاہدی،حاجی محمد اسحاق، مسعوداحمدبھٹی،شیخ خورشیداحمد۔ل،فیاض کیانی،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمدآصف،سردار محمد اشتیاق،سہیل بٹ،صغیر بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button