DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Rapid Construction Work on Both Sides of Dhuangalli Road, Complete Carpeting of 6-km Road to be Done by end of July”

دھانگلی روڈ کے دونوں حصوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ,جولائی کے تیسرے ہفتے میں دونوں اطراف کی چھ چھ کلومیٹر سڑک کو کارپٹ کر دیا جائے گا

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،جون)—ایڈیشنل ایس ڈی او پنجاب ہائی وے مرزا محمد یاسین نے کہا ہے کہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کے دونوں حصوں پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے جولائی کے تیسرے ہفتے میں دونوں اطراف کی چھ چھ کلومیٹر سڑک کو کارپٹ کر دیا جائے گا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1 ارب 57 کروڑ کے منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے پہلے مرحلے میں کلرسیداں سے چوآخالصہ کے برساتی نالے تک کٹنگ کا کام مکمل کرلیا گیا۔بجری کی دوسری لیئر ڈالی جا رہی ہے ہم اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں کلر دھانگلی روڈ کے دونوں حصوں میں چھ چھ کلومیٹر سڑک کو کارپٹ کردیں گے۔عنقریب چوآخالصہ میں آٹھ فٹ اونچے نئے پل کی تعمیر شروع کرنے جا رہے ہیں جو موجودہ پل سے دوگنا زیادہ چوڑا ہو گا۔ اسی طرح شاہ خاکی کے نئے پل کے لیئے ڈیزائننگ کا کام جاری ہے عنقریب اس کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وے نے راولپنڈی اسلام آباد سے میرپور اور کوٹلی آزادکشمیر کے درمیان معیاری شاہراہ کی تعمیر شروع کر رکھی ہے جسے مستقبل کے پیش نظر ہیوی ٹریفک کو مدنظر رکھ کر تیار کیا جا رھا ہے۔ کلرسیداں دھانگلی سڑک کے اطراف میں قائم تجاوزات کے مرتکب افراد کو بھی نوٹسز جاری کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔عنقریب کلر سے دھانگلی گھنٹوں کا سفر سکڑ کر منٹوں تک محیط ہو جائے گا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Iqram ul Haq Qureshi, June 12) – Additional SDPO Punjab Highway, Mirza Muhammad Yasin, has stated that construction work is progressing rapidly on both sides of Dhuangalli Road. By the third week of July, the 6-kilometer road on both sides will be fully carpeted. Speaking to the media, he mentioned that work is swiftly underway on a project worth 1.57 billion rupees. In the initial phase, the cutting work from Kallar Syedan to Choa Khalsa was completed. The second layer of gravel is currently being laid. In the third week of the coming month, we will carpet the 6-kilometer road on both sides of Kallar Dhuangalli Road.

Furthermore, construction of a new bridge, eight feet higher than the current bridge, will commence soon near Choa Khalsa. Similarly, the design work for the new bridge in Shah Khaki is in progress, and its tender will be issued soon. SDPO Yasin mentioned that Punjab Highway is in the process of constructing a high-quality road between Rawalpindi-Islamabad and Mirpur-Kotli, Azad Kashmir. This road is being prepared keeping in mind future heavy traffic requirements.

Notices will also be issued to individuals involved in encroachments around Kallar Syedan Dhuangalli Road. Soon, the travel time from Kallar to Dhuangalli will be reduced from hours to minutes.

کلر سیداں کے بازار میں چوکیداری پر مامور شخص گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا

Security gurad (Chaukidar) attacked and shot and injured at Kallar sports ground

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،جون)—کلر سیداں کے بازار میں چوکیداری پر مامور شخص گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا حیدر علی سکنہ ڈھوک حیات بخش نے مضروبی حالت میں بیان دیا کہ میں کلر سیداں شہر میں رات کے وقت چوکیداری کرتا ہوں۔گزشتہ شب ڈیوٹی پر تھا کہ ساجد اور عرفان نے فون کر کے سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں بلوالیااور جب سپورٹس گراؤنڈ پہنچا تو ساجد،ابراہیم اور ایک نامعلوم پٹھان گراؤنڈ میں موجود تھے جنہوں نے میرے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا اور اسی دوران ساجد نے پسٹل 30بور نکال لیا بھاگنے لگا تو ملزم ساجد نے پسٹل کا فائر میرے دائیں کندھے کی پشت پر اور دوسرا فائر میرے پاؤں کی دائیں ایڑھی پرکیا جس سے میں زخمی ہو کر گر گیا کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری سجاد شاہ کی لانڈری کا ایک ماہ کا بل 63 ہزار کا آیا

The laundry bill of Sajjad Shah, a well-known businessman from Kallar Syedan, came to 63,000 Rps

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،جون)—کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے معروف کاروباری سجاد شاہ کی لانڈری کا ایک ماہ کا بل 63 ہزار کا آیا ہے انہوں نے کہا اسلام آباد میں میری لانڈری میں پورے مہینے میں جو سوئی گیس جلائی اس کی مالیت 12978 روپے ہے اس پر گیس کے ایکسٹرا چارجز 28766 میٹر کرایہ0 10روپے،جنرل سیلز ٹیکس 7532، ایڈجسٹمنٹ5887 ایڈوانس ٹیکس،مزید ٹیکس1205 ایکسٹرا ٹیکس7113، اس طرح 12978روپے مالیت کی سوئی گیس جلا کر مجھے 63513 کا بل جاری کیا گیا ہے اس طرح کی عوام دشمنی دنیا بھر کے کسی بھی ملک میں نہیں ہے میرا کئی ممالک میں کاروبار ہے مگر پاکستان میں حکومت جس بیدردی سے اپنے صارفین کو دونوں ہاتھوں سے لوٹتی ہے اس کی مشال دنیا کے کسی بھی ملک میں دستیاب نہیں ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کا پاکستان اب رہنے کی جگہ نہیں رھا جس کو جتنی جلدی جہاں موقع ملتا ہے اس ملک سے باہر نکل جائے ورنہ حکمران کاروباری افراد کے ان کے تن پر موجود کپڑے بھی نوچ لیں گے۔

الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں کے تحت رجسٹرڈ 80 یتیم بچوں کا سہ ماہی میڈیکل چیک اپ ڈاکٹر محمد سہیل اور ڈاکٹر حسیب احمد الخدمت ڈسپینسری مرکز جماعت اسلامی قرطبہ مسجد کلرسیداں میں ہوا

Quarterly medical check-up of 80 orphans registered under Al-Khidmat Foundation Kaler Syedan was conducted

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،جون)—الخدمت فاونڈیشن کلر سیداں کے تحت رجسٹرڈ 80 یتیم بچوں کا سہ ماہی میڈیکل چیک اپ ڈاکٹر محمد سہیل اور ڈاکٹر حسیب احمد الخدمت ڈسپینسری مرکز جماعت اسلامی قرطبہ مسجد کلرسیداں میی ہوا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،الخدمت فاؤنڈیشن کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین،صدر محمد توقیر اعوان،عبدالودود عامر،مولانا قاسم عزیز،اکرام الحق قریشی بھی موجود تھے ڈاکٹر محمد سہیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہ ماہی میڈیکل چیک اپ کا مقصد ان بچوں کو امراض سے بچانا ہے بچوں کو طبی امداد کے علاؤہ مشورے بھی دیئے جاتے ہیں اور پھر مزید علاج کے لیئے راولپنڈی منتقل کیا جاتا ہے ہر ماہ بچوں کی ایک نشست کا بھی یہاں اہتمام کیا جاتا ہے جہاں ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ یتیم بچوں کی کفالت احسن عمل ہے سب احباب کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔

مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر شیخ وسیم اکرم کی سالگرہ

Birthday of Vice President of Muslim League-N France Sheikh Wasim Akram celebrated

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،جون)—مسلم لیگ ن فرانس کے نائب صدر شیخ وسیم اکرم کی سالگرہ کے موقع پر کلرسیداں کے کاروباری چوہدری توقیراسلم،شیخ حسن سرائیکی اور تنویر اختر شیرازی نے انہیں گلدستہ پیش کیا اور ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا،اس موقع پر سینئر صحافی الحاج نواز رضا،محسن رضا خان،فرقان علی،امیر عباس،محمد ربنواز،قاسم رضا اور دیگر بھی موجود تھے۔

تعزیت

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی,12،جون)—اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے فرزند بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز نے پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر شوکت عباسی، چوہدری تصور حسین کے ہمراہ گاؤں جسوالہ میں راجہ طاہر سے ملاقات کی اور ان کی پھوپھی محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button