DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: A plaque bearing the name of Sadaqat Ali Abbasi, a former member of the National Assembly of PTI, is taken down in Choa Khalsa

چوآخالصہ میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نام کی لگی تختی اتار لی گئی

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,11،جون)—کلر سیداں دھانگلی روڈ پر کلرسیداں کے بعد چوآخالصہ میں پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نام کی لگی تختی اتار لی گئی اس سے قبل کلرسیداں میں بھی ان کے ہاتھوں کلردھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کی تقریب سنگ بنیاد کی نصب تختی کسی نے اتار لی تھی اور اب نامعلوم افراد نے چوآخالصہ میں بھی ان کے نام کی لگی تختی اتار لی جو علاقائی روایات کے سراسر منافی اقدام ہے اس علاقے میں اس سے قبل اس طرح کی کاروائیاں نہیں دیکھی گئی تھیں۔

Kallar Syedan(Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, June)- On Kallar Syedan Dhuangalli Road, a plaque with the name of a former member of the National Assembly of PTI Sadaqat Ali Abbasi was removed in Choa Khalsa. Someone removed the stone foundation plaque installed by him during the construction and expansion ceremony of the Kallar Dhuangalli Road and now unknown persons also removed the plaque bearing his name in Kallar Syedan as well, which is completely against the regional traditions of this area.

کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ کلرسیداں

Commissioner Rawalpindi Division Liaquat Ali Chatta visited Kallar Syedan

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,11،جون)—کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کا دورہ کلرسیداں، زیر تعمیر کلر دھانگلی روڈ کے تعمیراتی کام کے معائینہ،ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں اور دیہی مرکز مال غزن آباد بھی گئے یہ پونے آٹھ بجے صبح دیہی مرکز مال غزن آباد پہنچ گئے تھے بعد ازاں انہوں نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں شعبہ فارمیسی برائے بیرونی مریضاں کا افتتاح کیا۔کمشنر نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی خیریت دریافت کی۔انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلر سیداں میں زیر تعمیر ڈبل سٹوری بلڈنگ کا بھی جائزہ لیا جس کے بعد کمشنر نے اے سی آفس میں ریونیو اسٹاف کے ساتھ میٹنگ کے دوران پٹواریوں کو 30جون تک جمع بندیاں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔کمشنر نے اراضی ریکارڈ سنٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود صارفین سے سروسز کے حوالے سے گفتگو کی جس کے بعد کمشنر تھانہ کلر سیداں گئے جہاں انہوں نے تھانے کی نئی زیر تعمیر بلڈنگ کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں بتایا گیا کہ فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے تعمیر کا کام التوا کا شکار ہے۔کمشنر نے کلر سیداں دانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کے جاری کام کا بھی معائینہ کیا جہاں ایکسیئن رانا طاہر اور ایس ڈی او مرزا یاسین نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتاتا کہ 1 ارب 57 کروڑ کی خطیر لاگت سے ایک کشادہ معیاری کارپٹ سڑک کی تعمیر کا کام بغیر کسی وقفے کے جاری ہے کلر سیداں سے چوآ خالصہ اور چوآخالصہ سے دھانگلی دو الگ الگ تعمیراتی کمپنیاں کام میں مصروف ہیں نیسپاک ان کی کنسلٹنگ پر مامور ہے یہ سڑک نہ صرف کلر سیداں بلکہ یہ آزادکشمیر کے اضلاع میرپور،بھمبر اور کوٹلی کو کلرسیداں کے راستے راولپنڈی اسلام آباد سے ملاتی ہے کمشنر راولپنڈی نے تعمیراتی کام کو معیاری قرار دیتے ہوئے ایکسئین ہائی ویز رانا طاہر محمود اور ایس ڈی او مرزا محمد یاسین کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاباش دی اور سڑک کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی،چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر اعجاز احمد بھی موجود تھے۔

شدید دھوپ اور گرمی میں آسمان سے سورج آگ برسا رھا تھا کہ اچانک بارش سے موسم انتہائی خوش گوار ہو گیا

In the intense heat and sun, and suddenly the weather became very pleasant due to the rain

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,11،جون)—شدید ترین گرمی میں جب سورج زمین پر آگ برسا رھا تھا کہ اچانک آسمان پر بادل نمودار ہوئے کچھ ہی دیر میں ان میں گہری سیاہی نمایاں ہوئی اور پھر کلرسیداں اور گردونواح میں اللہ کی رحمت برسی جس سے نہ صرف گرمی کی شدت کا زور ٹوٹا بلکہ لوگوں کے چہرے بھی کھل اٹھے یاد رہے کہ باران رحمت اس وقت نازل ہوئی جب گزشتہ دو ایام سے شدید دھوپ اور گرمی میں آسمان سے سورج آگ برسا رھا تھا کہ اچانک بارش سے موسم انتہائی خوش گوار ہو گیا اور گرمی کے ستائے لوگوں نے سکھ کا سانس لیا۔

تعزیت

کلر سیداں(,نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی،,11،جون)—پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے چوآخالصہ کے گاؤں موہڑہ ہیراں جا کر مغفور حسین لنگڑیال کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button