DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Robbery Incident in Dadyal: Three Robbers Arrested by Police Officials at Dhungalli Check post “

ڈڈیال میں رات گئے ڈکیتی کی واردات،تین ڈاکووں کو کلرسیداں روڈ پر واقع دھانگلی چیک پوسٹ پر تعنیات پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مئی,2023)— ڈڈیال میں رات گئے ڈکیتی کی واردات،تین ڈاکووں کو کلرسیداں روڈ پر واقع دھانگلی چیک پوسٹ پر تعنیات پولیس اہلکاروں نے پکڑ لیئے مزاحمت پر دو پولیس اہلکاروں کے علاؤہ ایک ڈاکو بھی زخمی ہوا ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ملزمان رات ایک بجے کے بعد گاؤں سوچانی میں چوہدری مالک کے گھر داخل ہوئے اور گھر والوں کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر 9 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیوارات لوٹ لیئے اور اہل خانہ کو رسیوں میں جھکڑ کر خود فرار ہو گئے ملزمان صبح چھ بجے کے قریب کلرسیداں کے راستے راولپنڈی جانے والی مسافر ٹویوٹا گاڑی میں سوار ہوئے گاڑی جب کلرسیداں روڈ پر دھانگلی چیک پوسٹ پر پہنچی تو وہاں موجود آزادکشمیر پولیس کے اے ایس آئی طارق نے اپنے ساتھی نوید، مسعود شاہ ودیگر کے ہمراہ گاڑی کو روک کرمسافروں کی جانچ پڑتال کی تو گاڑی میں موجود چاروں پٹھان ڈاکو مزاحمت پر اتر آئے اور پولیس سے گتھم گتھا ہو گئے اس دوران فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور ایک ڈاکو زخمی ہو گئے مگر چیک پوسٹ پر تعنیات پولیس ملازمین نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ڈاکووں کو گرفتار کر لیا جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو ذرائع کے مطابق ملزمان قصبہ خادم اباد میں ایک ٹھیکے دار کے پاس کام کرتے تھے یہ ڈکیتی کی کامیاب واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ دھانگلی کے قریب پولیس نے انہیں قابو کرکے مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا۔مقامی حلقوں نے دھانگلی چیک پوسٹ پر تعنیات پولیس ملازمین کی بہادری پر انہیں انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Dadyal, Pakistan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 31, 2023) — In a daring operation, police officers successfully captured three dacoits at the Dhungalli Checkpost on Kallar Syedan Road, In a robbery incident that occurred late at night. Despite facing resistance, two police officers were injured, and one robber sustained injuries while another managed to escape. According to details, the culprits entered the residence of Chaudhry Malik in the village of Sochani at around 1 a.m., forcibly took away gold jewelry worth 900,000 rupees, and tied up the family members with ropes before fleeing. In the morning, the culprits boarded a passenger Toyota vehicle heading towards Rawalpindi via Kallar Syedan Road. However, ASI Tariq of the Azad Kashmir Police, along with his colleagues Naveed and Masood Shah, intercepted the vehicle at the Dhuangalli Checkpost and conducted a search of the passengers. As the four Pathan robbers resisted, a confrontation ensued, resulting in two police officers and one robber being injured. Nevertheless, the police personnel at the checkpost bravely apprehended the three robbers, demonstrating their courage. One accomplice managed to escape. According to sources, the culprits were working under a contractor in the Khadimabad area and had been on the run after the successful robbery. The local community has demanded recognition and commendation certificates for the brave actions of the police officers at the Dhuangalli Checkpost.

مجسٹریٹ کلر سیداں نے رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 38 سالہ شادی شدہ گونگی بہری خاتون کا ڈی این اے کروانے کا حکم جاری کر دیا

“Magistrate Orders DNA Test for 38-Year-Old Married Deaf-Mute Woman Allegedly Assaulted by Rickshaw Driver”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مئی,2023)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں نے رکشہ ڈرائیور کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بننے والی 38 سالہ شادی شدہ گونگی بہری خاتون کا ڈی این اے کروانے کا حکم جاری کر دیا جس کے بعد تفتیش آفیسر ملزم اور متاثرہ عورت کو لے کر لاہور روانہ ہو گئے۔ادھر اخبارات میں خبریں شائع ہونے پر متاثرہ خاتون کا خاوند اور بھائی بھی تھانے پہنچ گئے۔نذیر مسیح سکنہ نارووال نے بتایا کہ اس کی 38 سالہ بیوی مسماۃ (س) 21مئی کو اچانک گھر سے باہر نکلی اورراستہ بھٹک کر کلر سیداں پہنچ گئی۔خاوند کے مطابق اس کا سات سالہ بیٹا بھی ہے جو ٹانگوں سے معذور ہے۔متاثرہ لڑکی سمیت تین بہنیں ہیں جن میں سے ایک نارمل جبکہ دو جسمانی معذور بتائی جاتی ہیں۔ادھر شادی کا جھانسہ دے کر مطلقہ خاتون کیساتھ مبینہ طور پر زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔

صاحبزاہ چن پیر کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات 5 جون کو وصلہ شریف میں منعقد ہو رہی ہیں

The two-day celebrations of Sahibzah Chan Peer’s annual Urs are being held on June 5 in Wasla Sharif

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مئی,2023)—بانبریاں والی سرکار کے مولوی فضل دین قادری،صاحبزادہ عبدالکریم،صاحبزاہ چن پیر کے سالانہ عرس کی دو روزہ تقریبات 5 جون کو وصلہ شریف میں منعقد ہو رہی ہیں پانچ جون کو دربار شریف کا غسل دیا جائے گا اور ڈالیاں آئیں گی،شب دس بجے محفل شعر خوانی ہو گی جس میں قاضی فرید اور راجہ رضوان شرکت کریں گے 6 جون کو رسم مہندی اور محفل سماع ہو گی جس میں ظفر اقبال وزیر آباد اور غلام عباس گجرات شرکت کریں گے۔

ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں راجہ محمد یاسر کی والدہ انتقال کر گئیں

Retired Postmaster Nala Musalman, Raja Muhammad Yasir, mother passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مئی,2023)—ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں راجہ محمد یاسر کی والدہ محترمہ راجہ عثمان کی نانی انتقال کر گئیں نمازجنازہ ڈھوک بنگیال میں ادا کی گئی جس میں عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد غالب،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،راجہ عثمان مانی،تنویر اختر شیرازی،چوہدری توقیراسلم،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری تصور حسین،چوہدری تنویر اختر،علی افسر بھٹی،اظہر اقبال،شہزاد کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,31،مئی,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل کلر کے سرپرست اعلی چوہدری ابرار حسین,مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی،راجہ ندیم احمد،چوہدری توقیر اسلم،اکرام الحق قریشی،ملک عنصر خان،چوہدری محبوب حسین لس،راجہ جاوید کیانی،نصیر اختر بھٹی نے گاؤں چہاری جا کر سابق رکن اسمبلی شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button