DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Open court session held by Ghulam Sarwar, Superintendent Engineer Rawalpindi Cantt Circle

سپریٹنڈنٹ انجینئر راولپنڈی کینٹ سرکل غلام سرور کی کلرسیداں میں منعقدہ کھلی کچہری

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مئی,2023)—سپریٹنڈنٹ انجینئر راولپنڈی کینٹ سرکل غلام سرور کی کلرسیداں میں منعقدہ کھلی کچہری،ایس ای غلام سرور نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد اپنے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور صارفین کے مسائل ان کے گھروں کی دہلیز پر حل کرنا ہیں۔بیشتر صارفین نے بجلی کی غیر محفوظ تاروں اور کنسٹرکشن ڈویژن کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے۔ایس ای کی جانب سے سب ڈویژن کلرسیداں اور چوآخالصہ کے ملازمین کے ٹی اے ڈی اے میں پانچ پانچ سو روپے اضافے کا اعلان۔اس موقع پر سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد کے علاؤہ سب ڈویژن کلرسیداں،چوآخالصہ،نارہ مٹور اور کہوٹہ کے ایس ڈی او صاحبان بھی موجود تھے۔ صارفین کی بیشتر شکایات سیفٹی ہزرڈ اور کنسٹرکشن ڈویژن کے متعلقہ تھیں بیشتر صارفین نے شکایت کی کہ ان کی آبادیوں میں بجلی کی تاریں گلیوں محلوں کے علاؤہ گھروں کی چھتوں کے قریب سے گزر رہی ہیں جس سے ہر وقت حادثات کے خطرات موجود رہتے ہیں۔مسلم لیگ ن کے سٹی صدر حاجی اخلاق حسین نے شکایت کی کہ 2019 کی کھلی کچہری میں کی جانے والی شکایات کا تاحال ازالہ نہ کیا جا سکا ہے۔پچاس سے زائد دوکانوں کی چھتوں کے اوپر سے تاریں گزر رہی ہیں۔راجہ عاصم صدیق نے کہا کہ ڈھوک جبہ،چک گجراں،چلر مرزا اور ڈھوک موہڑہ میں ٹرانسفامرز دو فیس پرچل رہے ہیں۔راجہ پرویز اشرف کے فوکل پرسن مسعود مندری نے شکایت کی کہ کنسٹرکشن ڈویژن کے ذمہ داران اپنا کام مکمل کرتے ہیں نہ ہی کال اٹینڈ کرتے ہیں۔عابد زاہدی کا کہنا تھا کہ کنسٹرکشن ڈویژن نے دو برس قبل محلہ غوثیہ کی گلی کے درمیان نصف کھمبے کو ہٹانے کے لیئے اطراف میں نیا کھمبا نصب کردیا مگر آج بھی اس پر تاریں نہ بچھائی جا سکیں۔راجہ ظفر محمود اور عاطف اعجاز بٹ نے شکایت کی کہ آبادیوں میں نہ صرف کو وولٹیج کی شکایات ہیں بلکہ کنسٹرکشن ڈویژن منظور شدہ منصوبوں کو مکمل کرنے سے قاصر ہے اندرون شہر گلیوں میں پی وی سی تاریں لٹک رہی ہیں۔بجلی کی تاریں گھروں کی چھتوں کو چھو رہی ہیں متعدد باد حادتات جنم لے چکے ہیں مگر آئیسکو اپنا رویہ درست نہیں کرتا۔راجہ نبیل،حاجی احمد سعید اور دیگر نے بھی مسائل پیش کیئے۔مقامی صحافی اکرام الحق قریشی نے شکایت کی کہ جہلم سرکل کے مختلف دیہات میں بجلی لائنوں کی مرمت کے دوران کلرسیداں سٹی سمیت متعدد فیڈرز اس لیئے بھی بند کر دیئے جاتے ہیں کہ متعدد فیڈرز ایک ہی کھمبے پر لگے ہوئے ہیں لہذہ ہر فیڈر کو اپنے اپنے کھمبوں پر منتقل کیا جائے۔ انہوں نے کلرسیداں واٹر سپلائی اسکیم کا کنکشن بھی بیول سب ڈویژن کی بجائے کلرسٹی فیڈر سے منسلک کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ پوری روات ڈویژن میں سب سے مشکل سب ڈویژن چوآخالصہ ہے مگر کارکردگی کے اعتبار سے یہ سب سے اول ہے۔ اس کے ملازمین کو میٹر ریڈنگ کے لیئے آزادکشمیر کے ضلع میرپور سے گزر کر پھر کشتیوں پر دریائے جہلم عبور کر کے چوآخالصہ کے علاقوں میں ریڈنگ کرنا پڑتی ہے،ان کے اسٹاف کی کمی کو دور کیا جائے۔ایس ای غلام سرور نے کہا کہ بیشتر شکایات سیفٹی ہزرڈ اور کنسٹرکشن کے محکمہ سے متعلقہ ہیں سیفٹی ہزرڈ کے سروے مکمل ھو چکے ہیں انہیں جلد ہیڈ کوارٹر سے منظوری حاصل کریں گے مگر صارفین یہ بات بھی مت بھولیں کہ بجلی کی لائنیں پہلے بچھی تھیں لوگوں نے ان کے نیچے گھر بعد میں بنائے انہیں بھی احتیاط کرنی چاہیئے۔انہوں نے سب ڈویژن کلرسیداں اور چوآ خالصہ کے ملازمین کے ٹی اے ڈی اے الاونس میں پانچ پانچ سو روپے اضافے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر شیخ خورشید احمد،ملک شعیب،محمد یاسین،راجہ جلیل،محمد اشرف،راجہ نبیل اور دیگر نے بھی مسائل پیش کیئے۔ایس ای نے کہا کہ کلر سیداں چوآخالصہ میں زیادہ مسائل غیر حفاظتی تاروں کی منتقلی اور کنسٹرکشن ڈویژن کے خلاف ہیں غیر حفاظتی تاروں کے تمام منصوبے مکمل ہیں حتمی منظوری کے لیئے کوشاں ہیں۔فنڈز کی کمی درپیش تھی راجہ پرویز اشرف کی کوششوں سے فنڈز کا اجرا ہوا ہے۔ کنسٹرکشن ڈویژن کے متعلقہ شکایات ذمہ داران تک پہنچا دی جائیں گی۔کلر گرڈ سے جہلم سرکل کے فیڈرز کا سروے کرکے ان کی لائنوں کو الگ کھمبوں پر منتقل کردیا جائے گا۔انہوں نے آئیسکو سب ڈویژن کلر سیداں اور چوآخالصہ کے ملازمین کے ٹی اے ڈی اے میں پانچ پانچ سو روپے اضافے کا بھی اعلان کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, May 30, 2023) – Superintendent Engineer Ghulam Sarwar, of the Cantt Circle Rawalpindi, organized an open court session, known as Khuli Kachheri. During the session, SE Ghulam Sarwar emphasized the purpose of Khuli Kachheris to assess the performance of their departments and resolve citizens’ issues at their doorstep.

Numerous citizens lodged complaints against unsafe electricity cables and the construction division. They expressed their concerns about the potential hazards and demanded prompt action to rectify the situation. In response to these grievances, SE Ghulam Sarwar announced a bonus of five hundred rupees in the salary of every employee in the Division of Kallar Syedan and Choa Khalsa.

Former Assemblymember Raja Saghir Ahmed, Raja Nadim Ahmed, as well as SDPOs (Sub-Divisional Police Officers) from Kallar Syedan, Choa Khalsa, Nara, Mator, and Kahuta, were also present on this occasion. The open court session provided an opportunity for the public to directly engage with local authorities and voice their concerns, ensuring a more responsive administration.

محکمہ بلدیات پنجاب کا صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں “چوکیداری نظام” کو بحال کرنے کا فیصلہ

Punjab Local Government Department’s decision to restore “Chowkidari Nizam” in rural areas across the province

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مئی,2023)—محکمہ بلدیات پنجاب کا صوبہ بھر کے دیہی علاقوں میں “چوکیداری نظام” کو بحال کرنے کا فیصلہ۔ہر گاوں کے لیے ایک “چوکیدار” ہوگا،چوکیدار کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے ہوگی،تنخواہ زرعی انکم ٹیکس سے وصول ہونے والی رقم سے ادا کی جائے گی۔

پی ٹی آئی شر پسند جماعت اور عمران خان سیاست کا ڈرونا خواب بن چکا ہے۔

PTI has become a nightmare of evil party and Imran Khan politics

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مئی,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شر پسند جماعت اور عمران خان سیاست کا ڈرونا خواب بن چکا ہے۔پی ٹی آئی اب سیاسی جماعت نہیں جتھہ ہے۔ 28 مئی سنہری جبکہ 9 مئی یوم سیاہ بن چکا ہے اب ملک سے انتشار کا خاتمہ ہونے جا رھا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف کے ویژن کے مطابق ملک ترقی کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز دورہ کلرسیداں کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سٹی صدر شیخ حسن سرائیکی،سٹی جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،چوہدری توقیر اسلم،مسعود احمد بھٹی بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک پاکستان ایشاء کا ٹائیگر بننے کا خواب پورا ہو گا۔ ہم آزادہیں اور آزاد ہی رہیں گے ہماری آزادی،خود مختاری قومی وقار اور دفاعی تنصیبات ہمیں ہر چیز سے ذیادہ عزیز ہیں۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا کر پاکستان کو اسلامی دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا دیا جبکہ عمران خاں کی ہٹ دھرمی ضد اور تکبر سے پاکستان کے اندر نہ صرف بھائی چارے اور رواداری کی بجائے سیاست کو گالی گلوچ اور دشمنی میں تبدیل کیا گیا بلکہ دوست ممالک بھی عمران خان کے رویئے سے نالاں ہوئے ہیں۔

موضع نلہ مسلماناں ڈھوک بنگیال ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں بابو یاسر محمود راجہ کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

Retired Postmaster Nala Muslimana Babu Yasir Mehmood Raja’s mother passed away in Dhok Bangyal, Nala Muslimana

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مئی,2023)—موضع نلہ مسلماناں ڈھوک بنگیال ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر نلہ مسلماناں بابو یاسر محمود راجہ کی والدہ محترمہ اور حاجی راجہ محمد الیاس،چوہدری صفدر حسین(UK)کی ہمشیرہ اور محمد عثمان کی نانی صاحبہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بروز منگل دن 11:00بجے ڈھوک بنگیال نلہ مسلماناں ڈھوک بنگیال میں ادا کی جائے گی۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button