DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Punjab Government Allocates Additional 260 Million Rupees for Continued Development Project of Kallar Syedan Dhuangalli Road”

پنجاب حکومت نے کلرسیداں تا دھان گلی روڈ کے جاری منصوبے کے لیئے مزید 260 ملین روپے کا اضافی فنڈز جاری کر دیئے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مئی,2023)—اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا حلقے کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کا سفر جاری۔ان کی سفارش پر پنجاب حکومت نے کلرسیداں تا دھان گلی روڈ کے جاری منصوبے کے لیئے مزید 260 ملین روپے کا اضافی فنڈز جاری کر دیئے تاکہ جاری منصوبے کی جلد تکمیل ممکن ہو سکے راجہ پرویزاشرف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جو کلرسیداں کے راستے اسلام آباد کو کشمیر سے ملاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو گا اور سفری مشکلات میں آسانیاں پیدا ہونگی اور سمندر پار لاکھوں پاکستیوں کو سفری مشکلات سے نجات ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔عوام سے کیے گئے وعدوں کو عوام کی دہلیز پر حل کیا جا رھا ہے۔ انہوں نے کہا خرم پرویز راجہ اور شاہ رخ راجہ عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی جلد اور بروقت تکمیل ان کی اولین ترجیح ہے۔حلقے کی عوام نے جس جذبے کے ساتھ انہیں عزت بخشی ہے وہ بھی اسی جذبے اور ولولے کے ساتھ عوام کو درپیش مسائل کو حل کرنے میں مصروف عمل ہیں۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کو معاشی مسائل ورثے میں ملے ہیں،ان تمام مسائل کے باوجود بڑے پیمانے پر ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گوجر خان میں ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اہم شعبوں میں عوام الناس کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Kalrasidhān (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, May 27, 2023) – Speaker of the National Assembly, Raja Parvez Ashraf, continues the journey to fulfill promises made to the constituents. Upon his recommendation, the Punjab government has allocated an additional 260 million rupees for the ongoing development project of Kallar Syedan Dhuangalli Road, aiming to expedite its completion. Raja Parvez Ashraf stated in a statement that this project holds great significance as it connects Islamabad to Kashmir through Kallar Syedan. He emphasized that the completion of this project will address impending issues for the public, ease travel difficulties, and provide relief to thousands of People. He reaffirmed the Pakistan People’s Party’s commitment to resolving public issues and ensuring that promises made to the public are fulfilled. Raja Parvez Ashraf mentioned that Khurram Parvez Raja and Shah Rukh Raja are in constant communication with the public for the resolution of public issues. He further expressed that the swift and timely completion of developmental projects in the constituency is their top priority. The public of the constituency, with immense enthusiasm and support, are actively engaged in resolving prevailing issues. Speaker Raja Parvez Ashraf further added that despite the economic challenges inherited by the current government, significant progress is being made on large-scale development projects. He highlighted that special measures are being taken to prioritize the resolution of public issues in various important sectors, including Gujar Khan.

آج پی ٹی آئی کو جن حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے ہم 1963 میں ایسے حالات سے گزر چکے ہیں,سید عارف حسین شیرازی

“PTI Facing Challenging Circumstances Today, Similar to Those Faced in 1963: Syed Arif Hussain Shirazi”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مئی,2023)—جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شیخ الحدیث سید عارف حسین شیرازی نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی کو جن حالات سے گزرنا پڑ رہا ہے ہم 1963 میں ایسے حالات سے گزر چکے ہیں مگر ہمارے کسی ایک بھی ساتھی نے پی ٹی آئی کی طرح جماعتی وابستگی ترک کی نہ ہی اپنی قیادت سے بیوفائی کی مگر ریاست مدینہ کے دعویدار ایک روز کی جیل برداشت نہ کرسکے انہوں نے جمعہ کے روز جامعہ مسجد قرطبہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی کے دعویداروں نے مغرب کو ملک پر مسلط کیا انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے ساز باز کرکے اقتدار میں آتی ہیں لوگ جماعت اسلامی کو ووٹ اس لیے بھی نہیں دیتے کہ ہم ساز باز کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے ہم خدا کی زمین پر خدا کے نظام کا نفاذ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے منتخب ایوان نے کراس جینڈر بل منظور کر کے اللہ سے بغاوت کی جس کے بعد پچاس ہزار افراد نے اپنی جنس اپنی مرضی سے تبدیل کر کے بیشتر نے آپس میں شادیاں کر لیں ان کا یہ اقدام اللہ لے عذاب کو دعوت دینے مترادف ہے آج کی بے موسمی بارشیں بھی اللہ کی ناراضگی کا اظہار ہیں ہم آج جن مسائل کا شکار ہیں اس کی وجہ اللہ سے کیے ہوئے وعدوں سے انحراف ہے۔پی پی 7 کے امیدوار راجہ تنویر احمد نے کہا کہ جماعت اسلامی سازباز اور سازشوں کی بجائے عوام کی حمایت سے اقتدار میں آنا چاہتی ہے قوم ملک میں انصاف پر مبنی نظام کے لئے ہمارا ساتھ دیں ہم انہیں مایوسیوں سے نکالنے کا وعدہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان بھگوڑوں کے ہمراہ تبدیلی کے نام پر اقتدار میں آئے آج ان کے ساتھی ایک ایک کرکے ان کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں یہ سب مکافات عمل ہے اس موقع پر کلرسٹی دھمالی بلاکھر گف غزن آباد سے متعدد نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کے اعلانات کیئے۔اجتماع میں جماعت اسلامی کے مقامی امیر جاوید اقبال،الخدمت فاونڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،چوہدری ابرار حسین،مولانا قاسم عزیز بھی موجود تھے۔

کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد کلرسیداں پولیس پی ٹی آئی کے 17 مسلم لیگ ن کے دو کارکنوں کی نامزدگی کے ساتھ نامعلوم پچاس افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا

“9th May Chaos and Protests on Kallar By-Pass, 17 PTI Workers and 2 PML-N Workers  along with 50 Unknown Individuals in Terrorism Act Case”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مئی,2023)—9 مئی کو کلر بائی پاس پر ہنگامہ آرائی اور احتجاج کے بعد کلرسیداں پولیس پی ٹی آئی کے 17 مسلم لیگ ن کے دو کارکنوں کی نامزدگی کے ساتھ نامعلوم پچاس افراد کے خلاف دہشتگردی ایکٹ میں مقدمہ درج کیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے سات کارکنوں کو گرفتار کرکے اٹک منتقل کردیا تھا جن کی ایک بار درخواست ضمانت خارج ہو چکی بعد ازاں پولیس نے کے پی کے اے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر کے شناخت پریڈ کے لیئے اڈیالہ جیل منتقل کیا تھا جنہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے راجہ افتاب،عاقب علی،وقار بٹ سمیت گرفتار سات کارکن ابھی تک جیل میں ہیں ادھر ایس پی زنیر اظفر نے حکام کی ہدایت پر انکوائری کے بعد مقدمہ سے دہشتگردی ایکٹ کو ختم کر دیا گیا جس سے ان کی جلد ضمانت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر 30 سالہ گونگی بہری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

“Rikshaw Driver Allegedly Targets 30-Year-Old Deaf and Mute Woman for Assault”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مئی,2023)— رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پر 30 سالہ گونگی بہری خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تھانہ کلر سیداں میں تعینات ڈی ایف سی توقیر احمد نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں رات کے وقت بغرض کارسرکار کلر سیداں بازار میں موجود تھا کہ دس سے گیارہ بجے کے درمیان 15سے کال موصول ہوئی کہ مرید چوک بیول روڈ پر رکشہ ڈرائیور نے ایک گونگلی عورت سے زیادتی کی ہے جس پر میں موقع پر پہنچ گیا اور دیکھا کہ چند افراد نے ایک شخص جس کا بعد از دریافت نام و پتہ منصور وحید سکنہ گف سنگال معلوم ہوا کو قابو کیا ہوا تھا جبکہ موقع پر ایک 30 سالہ نامعلوم عورت بھی موجود تھی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ گونگی بہری ہے اور رکشہ ڈرائیور نے مبینہ طور پراس کیساتھ زیادتی کی ہے۔

بکری چور کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا

“Goat Thief Apprehended and Handed Over to Police After Being Caught Red-Handed”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مئی,2023)—بکری چور کو رنگے ہاتھوں قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔محمد اسماعیل سکنہ لونی مشراں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان کیا کہ میری ایک عدد راس بکری جو گھر کے باہر گھاس کھا رہی تھی کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار چوری کر کے لے جا رہا تھا کہ مقامی افراد نے شک گزرنے پر اسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا جس پر پولیس نے مسروقہ بکری اصل مالک کے حوالے کر دی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,27،مئی,2023)—کلرسیداں کے معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن سرائیکی،جاوید کیانی،چوہدری ابرار حسین،یاسر بشیر راجہ ایدووکیٹ،ملک یاسین ظاہر ایڈووکیٹ،ملک عنصر خان،اکرام الحق قریشی نے گاوں چہاری جا کر سابق رکن اسمبلی شوکت عزیز بھٹی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button