DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Collision between coaster and Suzuki leaves 10 injured, including two women”

کہوٹہ کوسٹر اور سوزوکی کے مابین تصادم دو خواتین سمیت 10 افرادزخمی

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,11،مئی,2023)— کہوٹہ کوسٹر اور سوزوکی کے مابین تصادم دو خواتین سمیت 10 افرادزخمی زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا کوسٹر ڈرائیورموقع سے فرا ر۔ تفصیلات کے مطابق کہوٹہ مواڑہ کے قریب کوسٹر اور دوزکی کے مابین تصادم جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت دس افراد شدید زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کہوٹہ منتقل کیا گیا۔ حادثہ کوسٹر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کوسٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔ پولیس نے کاروائی کا عمل شروع کر دیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 11, May, 2023) – In a collision between a coaster and a Suzuki, 10 people, including two women, were injured and taken to the THQ Hospital Kahuta for treatment. The coaster driver fled the scene after the incident. According to details, the collision between the coaster and the Suzuki occurred near Moawra, resulting in 10 people, including two women, being severely injured. The incident occurred due to the high speed of the coaster. Police have initiated an investigation into the matter.

کہوٹہ کے علاقہ چھنی اور سہالی فیروزال کے نزدیک ایک آئیل ایجنسی کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔

“Daylight robbery at oil agency near Channi and Sihali Ferozal”

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، عمران ضمیر,11،مئی,2023)— کہوٹہ کے علاقہ چھنی اور سہالی فیروزال کے نزدیک ایک آئیل ایجنسی کی دکان پر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات۔ مسلح نقاب پوش ڈاکو اسلحہ نوپر 80ہزارروپے نقدی لے اڑے۔ علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔ تاجروں کا شد ید احتجاج۔ تاجروں نے کہا کہ آئے روز وارداتیں ہورہی ہیں۔ پولیس جرائم کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ آئے روزچوری ڈکیتی کی واداتیں معمول بن چکی ہیں۔تاجر کہوٹہ شہر میں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔

سابق وزیر اعظم پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت

The arrest of former Prime Minister Pakistan Tehreek-e-Insaf Chairman Imran Khan is strongly condemned

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،11مئی2023)
پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ غیور اختر جنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ حال مقیم یو کے نے اپنے قائدسابق وزیر اعظم پاکستان چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے موجودہ حکومت اور حکمرانوں کی بوکھلاہٹ اور منفی ہتھکنڈے قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری حکمران اتحاد کی شکست اور عمران خان کی فتح ہے یقیناً اس بار بھی عمران خان سرخرو ہوں گے اور اگلے الیکشن بہت جلد منعقد ہوں گے اور عمران خان وزیراعظم کے منصب پر فائز ہوں گے اور پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں بھی ان کی حکومت ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان عوامی مقبولیت کے عروج پر ہیں اور ان کے سیاسی مخالفین کو سیاسی اور انتخابی میدان میں شکست واضح نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے وہ الیکشن سے بھی راہ فرار اختیار کر رہے ہیں اور اب انہوں نے عمران خان کو انتہائی بھونڈے طریقے سے گرفتار کیا ہے جس پر پاکستان کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ عوامی لیڈر کے ساتھ اس قسم کا سلوک کسی بھی معاشرے میں قابل قبول نہیں ہو سکتا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ قانون اور آئین کی پاسداری کی ہے اور وہ عدالتوں میں پیش ہو کر قانون کے مطابق اپنا دفاع کرنے کا حق استعمال کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button