DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Police case filed against Maulana Suleman Naqshbandi, Imam of Jamia Masjid Havelian Doberan Kallan

جامعہ مسجد حویلیاں دوبیرن کلاں کے خطیب مولانا سلیمان نقشبندی کے خلاف بالآخر تین ہفتوں بعد مقدمہ درج

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مئی,2023)—کلرسیداں پولیس نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں گستاخی کرنے پر جامعہ مسجد حویلیاں دوبیرن کلاں کے خطیب مولانا سلیمان نقشبندی کے خلاف بالآخر تین ہفتوں بعد مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں محمد بشارت اعوان نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی تھی کہ مورخہ 14 اپریل کو مولانا سلیمان نقشبندی نے نماز جمعہ کے اجتماع میں حضرت علی کے بارے میں انتہائی گستاخانہ ریمارکس دیئے اور جب میں نے اس سے قرآن و حدیث کی روشنی میں اس کو ثابت کرنے کا تقاضا کیا تو وہ لڑنے کر اتر آئے مگر میرا یہی اصرار رہا کہ میں لڑنا نہیں چاہتا صرف آپ نے حضرت علی کے بارے میں جو کچھ کہا ہے وہ قرآن و سنت سے ثابت کریں مگر وہ ثابت کرنے میں ناکام رھے اور توہین حضرت علی کے مرتکب پائے گئے کلرسیداں پولیس نے تین ہفتوں تک معاملے پر مٹی ڈالے رکھی اور پھر جب شہریوں نے احتجاج کا اعلان کیا تو پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ادہر امیدوار حلقہ پی پی سات راجہ ندیم احمد،جمعیت علمائے اسلام تحصیل کلرسیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی،سردار محمد آصف،سید عمیر حسین شاہ،چوہدری فیصل اور دیگر نے مقدمے کے اندراج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اہلیبیت سے محبت ہم سب کے ایمان کا بنیادی جزو ہے کسی کو بھی اہلیبیت سے گستاخی کی اجازت نہیں دے سکتے انہوں نے ملزم کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 06, May 2023)- Kallar Syedan Police have registered a case against Maulana Suleman Naqshbandi, the khateeb of Jamia Masjid Havelian Doberan Kallan, for disrespecting Hazrat Ali (RA) after a three-week delay. According to details, former Vice Chairman of UC Doberan Kallan, Muhammad Basharat Awan, had requested Kallar Syedan police on April 14 that during a Friday prayer gathering, Maulana Suleman Naqshbandi made extremely disrespectful remarks about Hazrat Ali. When I asked him to prove it in the light of the Quran and Hadith, he came down to fight, but my insistence was only that you should prove everything you have said about Hazrat Ali from the Quran and Sunnah. However, he was unsuccessful in proving his claims and committed disrespect to Hazrat Ali. The Kallar Syedan Police kept the case pending for three weeks, but when citizens announced protests, the police filed an FIR. PP7 hopeful Raja Nadim Ahmed, Jamiat Ulema-e-Islam Kallar Syedan Tehsil Amir Maulana Ehsanullah Chakialvi, Sardar Muhammad Asif, Syed Amir Hussain Shah, Chaudhry Faisal, and others expressed satisfaction with the inclusion of the case and said that love for Ahl-e-Bait is a fundamental part of our faith, and no one can allow disrespect towards them. They also demanded the immediate arrest of the accused.

اٹھارہ سالہ دوشیزہ سے نوجوان کی زیادتی،ویڈیو بھی بنائی اور بلیک میل بھی کرتا رھا

18-year-old girl subjected to sexual assault by young man, who recorded video and continued blackmailing her

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مئی,2023)—کلرسیداں میں اٹھارہ سالہ دوشیزہ سے نوجوان کی زیادتی،ویڈیو بھی بنائی اور بلیک میل بھی کرتا رھا درخواست میں الزام،مسماۃ (ع) دختر حسن دین سکنہ کھوئی والی گلی کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی فیملی کے ہمراہ ایک کرائے کے گھر میں رہتی ہوں۔میری 18 سالہ غیرشادہ شدہ بیٹی (م) جس کے بذریعہ فون محلہ میں دانیال سلیم کیساتھ تعلقات قائم ہو گئے تھے وہ آج رات کافی پریشان تھی میں نے وجہ پوچھی تو میری بیٹی رونے لگی اور بتایا کہ دانیال عرصہ دو ماہ سے میرے ساتھ مختلف اوقات میں زیادتی کرتا رہا اور ایک دفعہ دانیال کا دوست جس کا نام معلوم نہ ہے نے میری ویڈیوبھی بنائی تھی۔سارے تعلقات کا علم دانیال کی والدہ اور والد سلیم کو بھی ہے۔مجھے سوشل میڈیا کی دھمکیاں دے کر مختلف اوقات میں رقم 70/80ہزار اور طلائی زیورات ایک عددجوڑی کانٹے اور دو عدد انگوٹھیاں بھی دانیال نے اور والدہ اور والد نے بلیک میل کر کے وصول کی ہیں۔مورخہ یکم مئی دانیال نے میرے ساتھ بذریعہ فون رابطہ کیا اور کہا کہ میری بیٹھک میں آ جاؤ ورنہ ویڈیو نشر کردونگا میں ڈر کے مارے چلی گئی اور بیٹھک میں دانیال نے میرے ساتھ زیادتی کی اور ویڈیو بھی بنائی جب گھر سے نکل رہی تھی تو دانیال کی ماں نے کہا کہ تمہارا اسی طرح علاج ہوتا رہے گا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ادہر مقامی حلقوں نے واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا ہے

الخدمت فاونڈیشن سلائی مراکز کے ذریعے خواتین کو ہنر مند بنانا چاہتی ہے

“Al Khidmat Foundation Aims to Empower Women Through Vocational Centers”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مئی,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیر اعوان نے کہا کہ الخدمت فاونڈیشن سلائی مراکز کے ذریعے خواتین کو ہنر مند بنانا چاہتی ہے ہم نادار گھرانوں اور معاشرے کی بھی تربیت کے لیئے کوشاں ہیں جس میں ہماری خواتین کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کرسیدا میں کورس مکمل کرنے والی خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم سلائی کڑھائی کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرز پر بھی توجہ دیں گے سلائی مرکز کو اگلے فیز کو پروڈکشن سنٹر بنانے جا رہے ہیں۔ انہیں مختلف مدارس کی یونیفارم کے لیئے الخدمت ان کو گھروں میں کپڑا مہیا کرے گی یہ یونیفارنز بنا کر اپنے گھروں کے چولھے کو جلانے میں مددگار ثابت ہوں گی،امیر جماعت اسلامی جاوید اقبال نے کامیاب طالبات اور خواتین کو مبارکباد دی اور کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ خواتین سلائی سیکھ کر اپنے کنبے کی کفالت کر سکیں۔جماعت اسلامی قیام پاکستان کے مقاصد کے حصول کے لیئے کوشاں ہے۔چوہدری ابرار حسین نے کہا کہ معاشرتی اصلاح میں خواتین کے کلیدی کردار سے انکار ممکن نہیں خواتین کگ پردے کے ساتھ کام کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے ہم مشکل دور سے گزر رہے ہیں اس میں سبھی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تقریب سے ظفر محمود بھٹی،حاجی مشکور حسین اور اکرام الحق قریشی نے بھی خطاب کیا۔

آئیسکو کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے بعد دوپہر دو بجے تک بند رہیں گے

According to IESCO’s announcement, all the feeders of Chauakhalsa sub-division will be closed from 9:00 am to 2:00 pm on Saturday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مئی,2023)—آئیسکو کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز ہفتہ چوآخالصہ سب ڈویژن کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے بعد دوپہر دو بجے تک بند رہیں گے اس دوران فضل احمد شہید فیڈر کے کنڈکٹرز تبدیل کرکے بجلی کی کم وولٹیج کے مسئلہ کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ اس دوران منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال کنوہا چوآخالصہ شاہ خاکی دھانگلی منیاندہ انچھوہا سکرانہ نلہ مسلماناں، کھڈ بنائل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button