DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “PTI holds Union Council meeting in Kotli Link Road, Central Public Secretariat”

مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں یونین کونسل پنجاڑ کی تنظیمی اجلاس

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2023)
مرکزی پبلک سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف کوٹلی لنک روڈ کہوٹہ میں یونین کونسل پنجاڑ کی تنظیمی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان نے کی،اجلاس میں جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار ایم رضا صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین صدر PTI یوتھ ونگ تحصیل کہوٹہ سکندر ستی صدر پی ٹی آئی پنجاڑ مشتاق ستی صدر پی ٹی آئی پنجاڑ 1 اعجاز عباسی اور یونین کونسل کے تمام عہدیداران نے شرکت کی اجلاس میں آمدہ صوبائی انتخابات پر مشاورت کی گئی اجلاس سے اعجاز عباسی سکندر ستی مشتاق ستی سردار رضا اور راجہ وحید احمد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے مل جل کر پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے کام کرنا ہے پاکستان کی بقا اسی میں ہے کہ عمران خان الیکشن دو تہائی اکثریت سے جیت کر حکومت بنائیں تا کہ آزادانہ فیصلے کر سکیں جو عمران خان سے غداری کرے گا اس کیلئے پاکستان تحریک انصاف میں کوئی جگہ نہ ہے ہمارا صوبائی امیدوار راجہ طارق محمود مرتضٰی ہے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی کامیابی عمران خان کی کامیابی ہے اجلاس میں یونین کونسل پنجاڑ کے تمام عہدیداران اور کارکنان نے راجہ طارق محمود مرتضٰی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور اعادہ کیا کہ ہم نے پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہتے ہیں کہ جسے عمران خان ٹکٹ دے گا ووٹ اسی کی امانت ہے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 5 May 2023)—Union council organizational meeting of the PTI (Pakistan Tehreek-e-Insaf) was held in the central public secretariat in Kotli Link Road, Kahuta. The meeting was presided over by the President of PTI, Raja Wajid Ahmed Khan. The General Secretary of PTI, Sardar M. Raza, the President of PTI Youth Wing, Raja Altaf Hussain and Ajaz Abbasi, as well as all the representatives of the union council, attended the meeting. They discussed the upcoming provincial elections and emphasized the need to work together to ensure the victory of Imran Khan and PTI with a two-thirds majority. The speakers at the meeting also highlighted the importance of supporting PTI’s candidate Raja Tariq Mahmood Murtaza and considered his success as Imran Khan’s success. The representatives of the union council announced their complete support for Raja Tariq Mahmood Murtaza and reiterated their commitment to Imran Khan’s victory in the upcoming elections.

ملک کے نامور نعت خواں محمد فیاض عباسی چیئرمین ثاقی نعت کونسل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

Country’s famous Naat Khuwan Muhammad Fayyaz Abbasi, Chairman of the Saqi Naat Council, spoke to the media representatives

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2023)
ملک کے نامور نعت خواں محمد فیاض عباسی چیئرمین ثاقی نعت کونسل نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے دل میں محبت رسولﷺپیدا کر نے کا واحد ذریعہ عشق رسولﷺ کی ترغیب ہے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بے شمار محفل نعت میں شرکت کی عاشقان رسولﷺنے محبتوں سے نوازہ اپنے مرشد خانے دربار عالیہ بگھار شریف عرس کی تقاریب میں شرکت کی قبلہ حضرت صاحب نے ہمیشہ شفقت فرمائی اور دعاؤں سے نوازہ ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک کے کرم، والدین کی دعاؤں اور مرشد پاک کی نگاہ کرم سے پاکستان کے بڑھے ٹی وی چینل PTVاور QTVاور دیگر پرائیویٹ چینل میں نعت پڑھنے کا اتفاق ہوا ہے جو کہ اللہ پاک کا خاص کرم ہے آخر میں انہوں نے تمام ثناء خوان رسولﷺ سے التماس کی ہے کہ اپنے نبی پاک ﷺ کی نعت آپ ﷺ کے عشق میں ڈوب کر اور بے لوث ہو کر پڑھیں اور پھر دیکھیں کہ آپ ﷺ کس طرع کرم فرماتے ہیں۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،6مئی2023)
فخر کوہسارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ احسان ستی(مرحوم) آف سانٹھ انوالی کی وفات سے پیدا ہونے والا سیاسی خلا صدیو ں پر نہیں ہو گا،خطہ کوہسار اور بلخصوص کوٹلی ستیاں ایک مخلص نڈر اور علاقے کا درد رکھنے والے اہم سیاسی و سماجی راہنما سے محروم ہو گئی ہے اللہ پاک ان کی کامل بخشش فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماہیں، مر حوم کے درجات بلند فرماہیں اور تمام لواحقین کو صبروجمیل عطا فرماہیں ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ فخر کوہسار راجہ احسان ستی ایک انتہائی شریف اور مخلص انسان تھے وہ اپنے دل میں علاقے اور عوام کے لیے بے انتہا پیار رکھتے تھے وہ اپنے علاقے اور عوام کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے وہ ہم سے بے شک بچھڑ گے ہیں مگر ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button