DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Cloth shop broken in and burgled during the night in Skot bazaar

کلر سیداں کے نواحی سکوٹ میں چوری کی واردات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اپریل,2023)—کلر سیداں کے نواحی سکوٹ میں چوری کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں کلاتھ شاپ کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی کپڑا چوری کر کے لے گئے دکاندار سردار ظفر نے بتایا کہ وہ صبح اپنی دکان پر آیا تو دیکھا دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔ پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم ملزمان چار سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے قیمتی کپڑے کے تھان چوری کر کے لے گئے ہیں۔چوری کی دورسری واردات نامعلوم ملزمان گورنمنٹ ماڈل سکول ڈہکالہ میں نصب پانی کی موٹر اتار کر لے گئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 05, April 2023)-Burglars broke into a clothes shop in Skot, during the night and stole valuable clothes worth millions of rupees. The shop owner, Sardar Zaffar, reported that when he arrived at his shop in the morning, he found the shutter has broken and the shop ransacked. Upon investigation, it was found that the burglars had stolen expensive clothes from the shop. This is the second burglary in the area as the unidentified culprits had also stolen a water pump motor from the Government Model School Dahkala earlier.

پنجاب میں انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کلرسیداں کا جشن

Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) supporters in Sialkot, Punjab celebrated the Supreme Court’s decision regarding the upcoming general elections

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اپریل,2023)—پنجاب میں انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کلرسیداں کا جشن،سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری جاوید کوثر نے اسے آئین کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرتی ہیں مگر ہمارے مخالفین انتخابات میں اپنی بدترین شکست کے پیش نظر آئینی خلاف ورزیوں پر اتر آئے ہیں یہ چھپھن چھپان کی بجائے سیاسی میدان میں آئیں یہ نوازشریف اور آصف زرداری کو بلا لیں ہم عمران خان کی قیادت میں انہیں بدترین شکست دیں گے اس موقع پر بزرگ رہنما سید سجاد حسین،عثمان شاہد،پروفیسر سفیر اور دیگر بھی موجود تھے۔

سبزی فروش دوران سفر رکشے کے چین میں چادر پھنس جانے سے جاں بحق

A vegetable vendor died when a sheet got stuck in the chain of a rickshaw while traveling

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اپریل,2023)—55سالہ سبزی فروش دوران سفر رکشے کے چین میں چادر پھنس جانے سے جاں بحق ہو گیا اسے کلر سیداں کے نواحی گاؤں پلالہ سیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔55 سالہ اللہ دتہ سبزی کر کے اپنے بال بچوں کا پیٹ پال رہا تھا یہ گزشتہ روز سبزی لینے اسلام آباد منڈی میں گیا اور سامان خریدنے کے بعد رکشہ بک کر کے واپس گھر آ رہا تھا کہ راستے میں اس کی چادر کا ایک حصہ رکشے کے چین میں پھنس گیاجس سے وہ سر کے بل سڑک پر آ گرا اورموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

تحصیلدار کلر سیداں چوہدری ظفر اقبال نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی

Tehsildar Kallar Syedan Chaudhry Zaffar Iqbal took action against the hawkers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اپریل,2023)— تحصیلدار کلر سیداں چوہدری ظفر اقبال نے گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران کجھوریں،بیسن اور خربوزے مہنگے داموں فروخت کرنے پر دو دکانداروں کیخلاف مقدمات درج کروا دیئے۔تحصیلدار کلر سیداں نے پرائس چیکنگ کے دوران جمیل مارٹ کے دورے کے موقع پر کجھوریں اور بیسن جبکہ مہنگے داموں خربوزے فروخت کرنے پر ابراہیم خان کیخلاف 3/7پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروا دیئے۔

میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سینیٹری ورکر جاوید مسیح تیزرفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں

“Municipal Committee worker Javed Masih severely injured, both legs broken in collision with speeding car”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،اپریل,2023)—میونسپل کمیٹی کلرسیداں کے سینیٹری ورکر جاوید مسیح تیزرفتار کار کی ٹکر سے شدید زخمی دو ٹانگیں ٹوٹ گئیں ملزمان نے مدد کی بجائے موٹرسائیکل کو بھی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر فرار ہو گئے حادثہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر تھانہ سہالہ کی حدود میں پیش آیا تفصیلات کے مطابق جاوید مسیح موٹرسائیکل پر کلرسیداں سے نکلے تھے کہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر تیزرفتار گاڑی نے اسے ٹکر دے ماری جس سے جاوید مسیح شدید زخمی ہو گئے ان کی دونوں ٹانگیں بھی ٹوٹ گئیں انہیں فوری طور پر پمز منتقل کردیا گیا جب کہ اس دوران حادثے کے ذمہ داران اپنی کار اور جاوید مسیح کو موٹرسائیکل بھی اپنے ہمراہ لے گئے دو ایام بعد بھی سہالہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button