DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Up to 70,000 bags of flour have been distributed in Kahuta so far

کہوٹہ میں اب تک70ہزار تک آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اپریل 2023)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہوٹہ میں اب تک70ہزار تک آٹے کے تھیلے تقسیم ہو چکے ہیں جبکہ ٹوٹل 95 ہزار ہیں،رش ہونے کے باجود احسن طریقے سے آٹا تقسیم کیا گیا ہے،عوام کی طرف سے بھر پور تعاون کیا جا رہا ہے تاحال کسی قسم کا کوئی مسلہ درپیش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ الخمد اللہ عوام کے آنے سے قبل میں اور میرا تمام عملہ وہاں موجود ہوتے ہیں اور تقسیم کا عمل شروع کر دیتے ہیں ہم نے کہوٹہ کلب میں مرد و خواتین کا پوائنٹ بنایاہے جہاں احسن طریقے سے آٹے کی تقسیم جاری ہے،چیف آفیسرکہوٹہ، محکمہ مال،ایم سی کا اسٹاف صبح سے شام تک لوگوں کو مفت آٹا مہیا کرنے کے لیئے کوشاں ہے پنجاب پولیس،سول ڈیفنس کہوٹہ،لیڈی پولیس،ریسکیو 1122 کے ہمراہ ہمہ وقت آٹا مرکز پر موجود ہے جبکہ ٹریفک کے اہلکار ٹریفک کے نظام کو بحال کرنے کے لیے وہاں موجود ہوتے ہیں انشاء اللہ عوام کو کسی قسم کا کوئی بھی مسلہ درپیش نہیں ہو گا۔

 Kahuta; (Pothwar.com, Kabir Ahmed Janjua,) April 5, 2023: Assistant Commissioner Kahuta, Yasar Razaan, stated in a media interview that 70,000 bags of flour have been distributed in Kahuta so far out of a total of 95,000 bags. Despite the shortage, the flour is being distributed efficiently, and the public is cooperating fully. There have been no issues so far, and thank God that we have been present with our entire team at the Kahuta Club since before the public arrived, and the distribution process has begun smoothly. The Chief Officer of Kahuta, the Department of Finance, the MC staff, and Rescue 1122 are all present at the flour distribution center from morning until night to provide free flour to the public. The Punjab Police, Kahuta’s civil defense, lady police, and traffic personnel are also present to restore the traffic system.

بلال یامین ستی کی پریس کانفرنس

Bilal Yameen Satti’s press conference

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اپریل 2023)
ہمارے منصوبوں پر بے دریغ جھوٹ بولنے پر صداقت علی عباسی اور راجہ طارق محمود مرتضی کو شرم آنی چاہیے،صداقت علی عباسی فرخ گوگی کے فرنٹ مین راجہ طارق محمود مرتضی نے سوسائیٹیز سے کمیشن لیکر این او سیز دیے بلال یامین ستی کی پریس کانفرنس،تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صداقت علی عباسی، چئیرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضی کی جانب سے کی جانے والی پریس کانفرنس کے رد عمل پر راہنما پاکستان مسلم لیگ ن سابق چئیرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی نے ممتاز سیاسی سماجی شخصیت نمبردار راجہ فیصل لیاقت کی رہائشگاہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صداقت علی عباسی، چئیرمین RDA راجہ طارق محمود مرتضی پر کڑی تنقید کر ڈالی بلال یامین ستی نے کہا کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے منصوبوں پر جھوٹی تختیاں لگانے اور افتتاح کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے واٹر سپلائی کا منصوبہ ہمارا 20 کروڑ روپے شاہد خاقان عباسی نے ریلیز کروائے سر عام جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنے والے ثبوت دیکھائیں عوام آپ کو جان چکی ہے آپ نے اس علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی بلال یامین ستی نے کہا کہ صداقت علی عباسی فرح گوگی کے فرنٹ مین ہیں ٹور ازم ہائی وے منصوبے پر جگہیں خریدیں بہت جلد ان پر ایف آئی آر ہونے کا انکشاف کر رہا ہوں تحقیقات شروع ہیں جلد بے نقاب ہوں گے انھوں نے کہا کہ میں ان دونوں کو جانتا ہوں کہ کس طرح یہ دو شخصیات یہاں تک پہنچی ہیں میں دوبارہ اور بار بار مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں اپنا قد کاٹھ اگر زیادہ سمجھتے ہیں تو کسی ورکر کو سیکھا بتا کر بھیج دیں ساڑھے 3 سالوں میں آپ نے سوائے جھوٹوں کے کوئی کام نہ کیا شاہد خاقان عباسی نے اس سے قبل اس حلقے میں بے شمار ترقیاتی کام کروائے اور اب بھی 13 ارب روپے کی لاگت سے کہوٹہ پنڈی روڈ بائی پاس کا کام تیزی سے شروع ہے جسکا افتتاح شاہد خاقان دباسی جب وزیر اعظم تھے تو کیا تھا جسکو صداقت علی عباسی نے رکوایا اسکے علاوہ کہوٹہ کروٹ سڑک، پنجاڑ سے نڑھ سڑک، گیس کے منصوبے واٹر سپلائی سمیت دیگر اربوں کے ریکارڈ پراجیکٹ دیے اس موقع پر سیاسی سماجی شخصیات نمبردار راجہ فیصل لیاقت، راجہ قمر یعقوب، قاضی عبدالقیوم، راجہ عبدالوہاب جنجوعہ، عثمان صادق ستی ایڈووکیٹ، سابق کونسلر ایم زرین شاہ، رضوان گل کیانی، ملک شوکت مان و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر کاشف ستی راہنما PTI نے 15 سالہ رفاقت کو خیر آباد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا اور بلال یامین ستی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں کی طرف سے افطار ڈنر

Iftar dinner by PTI’s prominent political and social figure Chaudhry Wahid of Paikan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5اپریل 2023)
پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں کی طرف سے افطار ڈنر سابقMPAکرنل محمد شبیر اعوان سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات کی شر کت،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں نے اپنی رہائش گاہ “گجر ہاؤس”میں ایک پر تکلف افطار ڈنر دیا جس میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء سابقMPAکرنل محمد شبیر اعوان امیدوار براے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،احمد شاہ زیب اعوان،معروف سیاسی وسماجی شخصیات مجیب اللہ ستی، ماسٹر زبیر، سردار ارشد مجید، عدیل افضل،اظہر شاہ، نوید ستی، مظہر قریشی، چوہدری ابرار،راجہ طارق کلاہنہ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی اس موقع پر میز بان چوہدری واحد آف پیکاں نے تمام مہمانوں کی عزت افزائی کی تمام مہمانوں نے اپنے میز با ن کا شکر یہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button