DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Provincial Health Minister Dr. Jamal Naseer suspends MS civil hospital

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا دورہ سول ہسپتال کہوٹہ ایم ایس کو معطل کر دیا

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،04,اپریل،2023) — صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر کا دورہ سول ہسپتال کہوٹہ ایم ایس کو معطل کر دیا۔ جبکہ مفت آٹا پوائنٹ کہوٹہ کا وزٹ بھی کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان، چیف میو نسپل آ فیسر کہوٹہ کامران خان
اور دیگر افسران و اہلکاران بھی موجود تھے۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 04 April, 2023) – Provincial Health Minister Dr. Jamal Naseer suspended the MS of Kahuta Hospital and Medical College during his visit to the hospital, while also inspecting the Free Atta Point in Kahuta. Assistant Commissioner Kahuta Yasser Rizwan, Chief Municipal Officer Kahuta Kamran Khan, and other officers and staff were also present on the occasion.

راجہ صغیر احمد ہمارے ساتھ تھے تو افتتاح کرتے تھے ادھر جانے کے بعد ایک منصوبہ بتا دیں جسکا افتتاح کیا

When Raja Sagheer Ahmed was with us, he used to inaugurate, since he canged party not a single inaguration

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل2023)
دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کا شوق رکھنے والے 35 سالوں میں اس حلقے کے عوام کو نہ واٹر سپلائی دے سکے نہ دیگر میگا پراجیکٹ میں نے بطور ناظم ایشین ڈویلپمنٹ بنک سے کروڑوں کے فنڈز لیکر مدر چائلڈ سنٹر کی بلڈنگ تعمیر کی اور افتتاح کیا چند ہفتوں بعد سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسکا افتتاح کر دیا واٹر سپلائی سکیم 2006 میں 22 کروڑ کی لاگت سے شروع ہوئی مگر مسلم لیگ ن کی حکومت آئی اور اس نے کام مکمل نہ کرنے دیا اور آج یہی واٹر سپلائی سکیم 42 کروڑ کی ہے یہ سکیم مری میں پی ٹی آئی نے دی حمزہ شہباز کی حکومت پنجاب میں آئی تو انھوں بے صرف 50 لاکھ فنڈز دیے تا کہ یہ سکیم نہ چل سکے دوبارہ چوہدری پرویز الہی کی حکومت آئی تو ہم نے بیس کروڑ فنڈز ریلیز کروائے اور دھپری گریڈ میں 90 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے اس سکیم پر جعلی تختی لگانے والے اپنی بدنامی کرا رہے ہیں ایک ارب کا کہوٹہ تا آڑی منصوبہ شروع ہے خلد کارپٹ ہوگی کہوٹہ میں دو کلاسز ہسپتال کی اپ گریڈیشن ٹور ازم ہائی وے کا منصوبہ جو کہ ایک گیم چینجر ہے شاہد خاقان عباسی کو اس علاقے کے عوام نے ناقص کارکردگی پر مسترد کیا میں اس حلقے کا منتحب نمائندہ ہوں اور 35 سال والوں کی نسبت 34 ماہ میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ان خیالات کا اظہار ایم این اے صداقت علی عباسی، چئیرمینRDA امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ طارق محمود مرتضی، تحصیل صدر PTI راجہ وحید احمد خان نے دھپری پانی کہ ٹنکی کے مقام پر واٹر سپلائی پر بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پرکرنل سعید جنجوعہ، کرنل ارشد جنجوعہ، جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا، سنیر نایب صدر مختار احمد کلیامی، سٹی صدر راجہ الطاف حسین، و دیگر بھی موجود تھے صداقت علی عباسی نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خانہ کا طعنہ دینے والے سن لیں شاہد خاقان عباسی نے 16 گھڑیاں 11 ماہ میں توشہ خانہ سے حاصل کر کے 8 کروڑ کی فروخت کیں جبکہ دیگر ہار سیٹ الگ ہیں 35 سالوں سے اس علاقے کا استحصال کرنے والے خود تو کچھ نہ کر سکے ہمارے منصوبوب کا کریڈٹ لینا چاہتے ہیں سہالہ اوور ہیڈ برج کا منصوبہ جبکہ کیمپسز جنکو شاہد خاقان عباسی نے رکوایا واٹر سپلائی کا منصوبہ میرا خواب تھا راجہ طارق محمود مرتضی نے کہا کہ واٹر سپلائی میرا خواب تھا انشااللہ اسکو مکمل کریں گے امورٹڈ حکومت نے آج جو ملک کا حال کیا ہے ساری دنیا کو علم ہے راجہ وحید احمد خان کہا کہ پی ٹی آئی نے اس علاقے میں ساڑھے تین سالوں میں جو کام کرائے 35 سال والے مقابلہ کر لیں ایسے لٹیروں سے ہوشیار رہیں راجہ صغیر احمد ہمارے ساتھ تھے تو افتتاح کرتے تھے ادھر جانے کے بعد ایک منصوبہ بتا دیں جسکا افتتاح کیا کو انشااللہ بہت جلد PTI کی حکومت ہو گی۔

راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان کی سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شوکت جنجوعہ سے خصوصی ملاقات

Raja Irfan Sarwar of Thoa Rajgan had a special meeting with Shaukat Janjua, Special Assistant to the former Prime Minister of Pakistan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل2023)
نوجوان ن لیگی رہنماء ممبر راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان کی سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی شوکت جنجوعہ سے خصوصی ملاقات،تھوہا خالصہ کی سوئی گیس کا مسلہ حل کرنے کی یقین دہانی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت جنجوعہ سے تحصیل کہوٹہ کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیات نوجوان ن لیگی رہنماء ممبر راجہ عرفان سرور آف تھوہا راجگان اور راجہ شعبان آف تھوہاراجگان نے ان کے آفس میں ملاقات کی ملاقات میں انہوں نے شوکت جنجوعہ سے تھوہا خالصہ کی سوئی گیس کے حوالے سے کہا جس پر انہوں نے کہا کہ میری اس معاملے پر سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے خصوصی بات چیت ہوئی ہے انشاء اللہ بہت جلد یہ مسلہ حل ہو گا اور تھوہا کی عوام بھی اس سہولت سے مستعفید ہو نگے راجہ عرفان سروراور راجہ شعبان نے شوکت اقبال جنجوعہ کا شکر یہ ادا کیا۔

جی پی او کہوٹہ کے عملے نے عوام کو تنگ کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا

“Kahuta post office accused of making pensioners lives miserable with their high-handedness”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4اپریل2023)
جی پی او کہوٹہ کے عملے نے عوام کو تنگ کر نا اپنا وطیرہ بنا لیا،گذشتہ روز قبل شدید بارش میں دور دراز سے سینکڑوں روپے کرایہ لگا کر آنے والے بزرگ پنشنرز جی پی او کے باہر پنشن نہ ملنے پر سراپا احتجاج جی پہ او اہلکاران نے کہا کہ حکومت کی طرف سے رقم ابھی تک ہمارے پاس نہیں آئی مزید چار روز لگیں گے رمضان کے اس مقدس مہینے میں اور مہنگائی کے اس عالم میں بزرگ بیمار پنشنرز کو پنشن نہ ملنے کی وجہ سے لوگ پریشان 75 سال گزر گے مگر حکمران کوئی سسٹم نہ بنا سکے جی پی اوکہوٹہ میں کوئی بھی کام بغیر جان پہنچان،تعلق داری کے مشکل ہے محمد سیلمان نامی شخص کی سروس بک گم ہو گئی تمام تر کاغذات مہیا کرنے کے باوجود کئی ماہ تک دھکے کھاتے رہے اسی طرح مزید پنشن لینے والوں سے بھی نارواں سلوک کیا جاتا ہے کبھی زندہ رہنے کا فارم کبھی مرنے کا فارم پر کرنے کا حکم باہر بیٹھے لوگوں کی چاندی اعلی حکام فل فور نوٹس لے اور جی پی او کا قبلہ درست کرے۔

Show More

Related Articles

One Comment

  1. اپ اپنے علاقے کی بھر پو کوریج کرتے ہیں اور مسائل اجاگر کرتے ہیں مجھے اپ کا یہ انداز بہت پسند ہے شکریہ

Back to top button