DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Fatal accident in Banhal, One dead and six injured

بنائل کے مقام پر ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،فروری,2023)—ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ٹریفک کا یہ حادثہ کلر سیداں کے دور افتادہ علاقہ بنائل کے مقام پر پیش آیا جہاں لینڈ روور مسافروں کو لے کر دوبیرن کلاں سے بنائل کی طرف جا رہی تھی کہ پہاڑی راستے پر بریک فیل ہو جانے کی وجہ سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔گاڑی میں 15کے قریب مرد و خواتین سوار تھے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولنس گاڑی جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کیا۔ جہاں 80 سالہ برکت حسین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے یہ پی ٹی آئی بنائل کے رہنما چوہدری محمد جمشید کے والد محترم تھے۔ دیگر زخمیوں میں سفیر احمد،محبت خان، نوشین بی بی،فروزاں بی بی،مہرین بی بی اورمحمد اشفاق شامل ہیں۔ حادثے کے باعث گاڑی کی چھت پر سوار مسافر وں نے چھلانگیں لگا کر اپنی جانیں بچائیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 17, February 2023) – One person died in a traffic accident while six people, including three women, were injured. This traffic accident occurred in Banhal, a remote area of Kallar Syedan, A Land Rover was carrying passengers from Doberan Kallan to Banhal when it went out of control due to brake failure on the mountain road and went into a deep ditch. There were about 15 men and women in the vehicle. The accident occurred. As soon as the information was received, the ambulance of Rescue 1122 reached the accident site and shifted the injured to THQ Hospital Kallar Syedan. While 80-year-old Barkat Hussain succumbed to his injuries, he was the father of PTI Banhal leader Chaudhry Muhammad Jamshed. Other injured include Safir Ahmed, Mohbat Khan, Nosheen Bibi, Farzan Bibi, Mehreen Bibi and Muhammad Ashfaq. Due to the accident, the passengers on the roof of the car jumped to save their lives.

کلرسیداں شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ ایکشن کے خلاف دوکانداروں کا شدید احتجاج

Vigorous protest of the shopkeepers against the administration’s action against illegal encroachments

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،فروری,2023)—کلرسیداں شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ ایکشن کے خلاف دوکانداروں کا شدید احتجاج،نعرے بازی کرتے ہوئے مین چوک پر پہنچ کر دھرنا دے دیا۔ ایک گھنٹہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی،انتظامیہ کاجاری آپریشن کا تسلسل برقرار رکھنے اور کسی کے دباؤ میں نہ آنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق چیف آفیسر عمران اختر کی ہدایت پر میونسپل آفیسر ریگولیشن رابعہ بصری نے ہمراہ انسپکٹر زاہد حیدری و عملہ ایم سی کلر سیداں شہر،نیلم بازار،پنڈی روڈ، گوجر خان روڈ پر انکروچمنٹ کے خلاف آپریشن کیا۔جس میں انہوں نے مختلف اسٹال اور ٹھیہ جات اور دوکانداروں کا سامان جو کہ تجاوز کی مد میں پڑا ہوا تھا جس کو قبضہ میں لے لیا اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ اگر دوبارہ ایسا پایا گیا تو مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور سامان بحق سرکار ضبط کیا جائے گا۔ اس دوران نیلم بازار کے دوکاندار شیخ نزاکت حسین،عبدالباسط،ناصر منہاس،محمد بلال اور دیگر کی قیادت میں انتظامیہ ایکشن کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے چوآ روڈ پر آ نکلے۔ وہ نعرے بازی کرتے ہوئے مین چوک پر پہنچے جہاں انہوں نے سڑک پر دھرنا دے کر سڑک آمدورفت کے لیئے بند کردی۔مظاہرین نے انتظامی کاروائی کو ذیادتی قرار دیتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا وہ گھنٹہ بھر مین چوک پر نعرے بازی کرتے رہے۔اس دوران کلر شہر کے دیگر تمام بازار اور کاروباری ادارے کھلے رہے۔ مظاہرین بعد ازاں مذاکرات کی یقین دھانی پر منتشر ہو گئے جس کے بعد انتظامیہ نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ وہ تجاوزات کے خلاف آپریشن قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلا تفریق جاری رکھیں گے کسی کی بھی بلیک ملینگ میں نہیں آئیں گے۔جو عناصر رکاوٹ کا سبب بنیں گے ان کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ انہوں نے انجمن تاجران کلر سیداں کے تعاون کا بھی شکریہ ادا کیاجو ایسے عناصر کی پشت پناہی نہیں کرتی۔

مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔انجینئر قمرالاسلام راجہ

On the occasion of Maryam Nawaz’s visit to Rawalpindi, she will be warmly welcomed. Engineer Qamarul Islam Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،فروری,2023)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر امیدوار حلقہ این اے 59 انجینئر قمرالاسلام راجہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان 19 فروری کو راولپنڈی آمد پر ان کا انتہائی پرتپاک اور والہانہ استقبال کر کے یہ ثابت کریں گے کہ سازش کے تحت نواز شریف کو سیاست سے باہر کرنے والے خود آؤٹ ہو گئے مگر نوازشریف آج بھی قوم کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کو آج جس ہوشربا مہنگائی کا سامنا ہے اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں جنہوں نے چار برس کی نااہلی اور نالائقی سے تمام شعبوں اور اداروں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ ان کی ناتجربہ کاری غصہ اور انتقام پر مبنی سیاست نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی ساری سیاست ملک کو سیاسی عدم استحکام سے دوچار رکھنے کی کوششوں پر محیط ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے کارکنان اپنی قائد مریم نواز کے دورہ راولپنڈی کے موقع پر ان کا بھرپور استقبال کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ انیس فروری دن گیارہ بجے تک اڈیالہ روڈ پہنچ جائیں جہاں سے ریلی کہ شکل میں پشاور روڈ کی جانب جایا جائے گا۔

این اے 57 سے امیدوار غلام مرتضی ستی کی پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید سے کلر سیداں کے قریب گاؤں کلریاں میں ان کی رھائش گاہ پر ملاقات

Ghulam Murtaza Sati, the candidate from NA-57, met PTI District Senior Vice President Raja Sajid Javed at his residence in the village Kallarian

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،فروری,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما حلقہ این اے 57 سے امیدوار غلام مرتضی ستی کی پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید سے کلر سیداں کے قریب گاؤں کلریاں میں ان کی رھائش گاہ پر ملاقات۔الیکشن میں مدد کی درخواست،راجہ ساجد جاوید نے جاری پریس ریلیز میں کہا ہے کہ غلام مرتضی ستی نے ان سے ملاقات میں سابق ایم این اے کے رویئے اور مبینہ کرپشن کی شکایت کی اور یقین دلایا کہ وہ نشست جیت کر عمران خان کو پیش کریں گے ہار گیا تو بھی پارٹی وفادار رہوں گا۔راجہ ساجد جاوید نے انہیں بتایا کہ میں نے صداقت عباسی کے پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ روا غیر منصفانہ رویئے،ترقیاتی کاموں سے صرف نظر،اداروں میں کرپشن،سرکاری زمینوں پر قبضہ مافیا کی اجارہ داری کی متعدد بار سینئر رہنماؤں کو شکایت کی اور جب شنوائی نہ ہوئی تو مستعفی ہو کر ان سے الگ ہو گیا اور چار برس تک مخالفت کرتا رھا۔راجہ ساجد جاوید نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پارٹی ٹکٹ صداقت علی عباسی کو مل چکا ہے میں چار سالہ مخالفت کے باوجود انہی کو ووٹ دوں گا اور سپورٹ بھی کروں گا۔ تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے پارٹی کے حکم پر سر تسلیم خم ہے۔

راجہ ندیم احمد نے شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں کلرسیداں کو موقع دیں

Raja Nadeem Ahmed has demanded Shahid Khaqan Abbasi to give a chance to Kallar Syedan candidate in the by-election

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،فروری,2023)—این اے 57 کے امیدوار راجہ ندیم احمد نے شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں کلرسیداں کو موقع دیں ہم نے ہمیشہ پارٹی ٹکٹ کا ساتھ دیا کبھی پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی نہیں کی۔اس بار مسلم لیگ ن نے الیکشن کا بائیکاٹ کر رکھا ہے تو دو چار ماہ کے لیئے کلرسیداں کو نمائندگی کا حق دے کر کارکنوں کی رائے کا احترام کیا جائے۔انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا ٹکٹ ہولڈرز کی حمایت کی اور کھل کر گئی جبکہ دیگر نے کبھی پارٹی کی پاسداری نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ امیدوار کے فیصلے کے لیئے کمیٹی میں راولپنڈی کو نمائندگی ہی نہیں دی گئی انہوں نے زور دیا کہ کمیٹی اور شاہد عباسی ضمنی الیکشن میں کلرسیداں کو موقع دیں اور اگر ایسا ممکن نہیں تو ہمیں عوام سے رجوع کرنے کا موقع دیا جائے اور قیادت الیکشن میں غیر جانبدار ہو جائے۔اس سے قبل راجہ ندیم احمد نے کلر سیداں کے تمام بازاروں کا دورہ کیا دوکانداروں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ان سے مدد کی درخواست کی۔اس موقع پر سابق چیئرمین راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شاہد گجر،چوہدرج عاصم صدیق،شیخ حسن سرائیکی،سردار وسیم،چوہدری خضران لطیف اور شہزاد مالک مغل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اساتذہ کے سفری الاؤنس اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں سوفیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ پیاز الاؤنس کا بھی مطالبہ

Along with percentage increase in teacher’s travel allowance and house rent allowance, onion allowance is also demanded

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،فروری,2023)—ایجوکیٹر کے بانی صدر محمد شفیق بھٹی نے مہنگائی میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے تاریخی اضافہ کے بعد اساتذہ کے سفری الاؤنس اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں سوفیصد اضافہ کے ساتھ ساتھ پیاز الاؤنس کا بھی مطالبہ کردیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جو بھی حکومت میں آتا ہے قوم پر مہنگائی کا بم گرا کے اصلاحات کے گمراہ کن دعوے کرتا ہے۔ حکمرانوں کی عیاشیاں اور خرمستیاں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی ہیں۔ ہماری اشرافیہ سیاست دان اور ادارے ملک کی بنیادوں کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔ عوام کی ریاست سے محبت تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور یہ صورتحال ملک کو کسی بڑے سانحہ سے دوچار کر سکتی ہے۔انہوں نے تنخواہوں مراعات میں سو فیصد اضافے کے ساتھ ساتھ پیاز الاؤنس کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک کلو پیاز کے لیئے ایک ڈالر درکار ہے۔

پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ اہلکار محمد انور حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

Ex PTCL worker M Anwar passed away in Sahot Baghyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،فروری,2023)—پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ اہلکار محمد انور حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ گاؤں سہوٹ بگیال میں ادا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button