DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Kashmir solidarity day being held in Kahuta and rest of Pothwar region

کہوٹہ اور پوٹھوار کے دیگر علاقوں میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5فروری2023)
معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت راجہ عمران وحید پکھڑال راجپوت آف لونہ سیداں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ کشمیریوں کی لازوال قربانیوں کے بعد اب وہ دن دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گامقبوضہ کشمیر میں کشمیری مسلمان ہر روز بھارتی ظلم وستم کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی زبان پر ایک ہی نعرہ ہے ”کشمیر بنے گا پاکستان“انہوں نے کہا کہ بھارت کے حالیہ انتہاپسندانہ اقدامات کے بعد نہ صرف مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی ملے گی بلکہ بھارت بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو جائے گا، اس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے اور ایسا ہونے میں کوئی زیادہ عرصہ بھی نہیں لگے گا بھارت کے اندر ایسی تحریک شروع ہو چکی ہے جو اب اس کے قابو میں نہیں آ رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہوئے 1278 دن ہو چکے ہیں مگر بھارت اپنے مقاصد کے حصول میں ایک فیصد بھی کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔ کشمیریوں کا جذبہء حریت جواں ہے اور وہ اپنی تحریک اسی شدت سے جاری رکھے ہوئے ہیں انشاء اللہ کشمیریوں کی تحریک جلد کامیابی سے ہمکنار ہو گی

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 5 February 2023)
A well-known political, social, and religious personality, Raja Imran Waheed Pakhral Rajput of Loona Syedan, said in his statement that on the occasion of Kashmir Solidarity Day, after the eternal sacrifices of Kashmiris, the day is not far when Kashmir becomes a part of Pakistan. In Occupied Kashmir, Kashmiri Muslims are being subjected to Indian oppression every day, but despite this, they have the same slogan “Kashmir Banega Pakistan”.

اپنے دور ناظمیت میں تحصیل بھر میں بلا تفریق کام کراے ہیں,چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ

During our tenure, we have worked without discrimination throughout the tehsil

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،5فروری2023)
چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دور ناظمیت میں تحصیل بھر میں بلا تفریق کام کراے ہیں انشاء اللہ خدمت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا، پی ٹی آئی نے اپنے 35ماہ میں وہ کام کرائے ہیں جو ہمارے سیاسی مخالفین نے 35سالوں میں نہیں کرائے عوام خان کا ساتھ دیں انشاء اللہ ملک میں بہتری آئے گئی ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء چیئرمین آر ڈی ا ے راجہ طارق محمود مر تضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے حلقے میں 35ماہ میں اتنے کام کروائے کہ ہمارے سیاسی مخالفین35سال میں بھی نہ کروا سکے تحصیل کہوٹہ کے لیے واٹر سپلائی ہو، کہوٹہ پنڈی روڈ، ہسپتال کی اپ گریڈیشن،سکولوں کی اپ گریڈیشن، ٹور ازم ہائی وے سمیت دیگر لاتعداد پراجیکٹس پر کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرکز میں ن لیگ کا وزیر اعظم ہونے کے باوجودن لیگ کے امیدوار ان حلقے میں دس روپے کا م تک نہیں کراے سکے صداقت علی عباسی نے کہوٹہ میں گرلز اور بوائز کالجز میں الگ الگ یونیورسٹی کیمپس کا منصوبہ منظور کرایا مگر افسوس سابق وزیر اعظم جو اسی حلقے سے الیکشن لڑتے ہیں انہوں نے یہ منصوبہ ختم کرادیاحلقے کی عوام کو پتہ حلقہ این اے ستاون اور پی پی سات کی ناا ہل مسلم لیگی قیادت عرصہ 25سال حلقہ پر مسلط رہی مگر افسوس تعلیم، صحت، پانی اور دیگر مسائل پر کوئی توجہ نہ دی۔

یونین کونسل پنجاڑ کا سیکرٹری ب سائلین سے رشوت لینا اور دفتر سے اکثر غائب رہنا معمول بن گیا

Union Council Panjar Secretary taking bribe and frequently absenting himself from the office

کہوٹہ: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر05فروری2023) یونین کونسل پنجاڑ کا سیکرٹری بے تاج بادشاہ بن گیا۔ سائلین سے رشوت لینا اور دفتر سے اکثر غائب رہنا معمول بن گیا۔عوام ذلیل وخوار ہونے لگے۔اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل پنجاڑ
کا سیکرٹری تصور حسین یونین کونسل کے دفتر سے ہفتے میں چار دن غائب رہتا ہے۔ لوگ یونین کونسل آکر ذلیل ہوتے ہیں۔بار بار کا چکر لگا کر سیکرٹری نہیں ملتا۔جبکہ جائز کام کی رشوت لی جاتی ہے۔اور رشوت کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا۔لو گ صبح سے شام تک ذلیل و خوار ہونے لگے۔ اہلیان علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ نے شدید احتجاج بھی کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button