DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Bilal Yamin Satti to contest national assembley election in NA57 instead of Shahid Khaqan Abbassi

سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کا ضمنی الیکشن لڑیں گے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—سابق چیئرمین یوسی نرڑھ بلال یامین ستی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 مری کوٹلی ستیاں کہوٹہ اور کلرسیداں کا ضمنی الیکشن لڑیں گے وہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔اس بات کا اعلان جمعہ کے روز تھوہا خالصہ میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کی موجودگی میں سابق لیگی ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کیا۔راجہ صغیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے رہی لہذہ سابق چیئرمین یوسی بلال یامین ستی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے اور ہم سب ان کے ساتھ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان خود الیکشن لڑیں یا کوئی دوسرا ان کے مقابلے میں ہمارے امیدوار بلال یامین ستی ہی ہوں گے۔یاد رہے کہ بلال یامین ستی سابق صوبائی وزیر و چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی ریٹائرڈ کرنل محمد یامین ستی مرحوم کے فرزند اور بیوروکریٹ خالد یامین ستی کے بھائی ہیں اس سے قبل ان کی ہمشیرہ اور بھانجی بھی پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں حلقہ این اے 57 میں بلال یامین ستی کا ہمیشہ ایک سیاسی کردار رھا ہے اور ان کا شمار شاہد خاقان عباسی کے ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 04, February 2023)- Former Chairman UC Narh Bilal Yamin Satti will contest the by-elections of National Assembly Constituency NA-57 Muree, Kotli Sattian, Kahuta and Kallar Syedan as an independent candidate. This was announced by Raja Sagheer Ahmed in the presence of former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi and General Secretary of Muslim League-N Rawalpindi District Shaukat Iqbal Janjua in a ceremony held at Thoha Khalsa on Friday. Raja Sagheer Ahmed while speaking said that PDM is not participating in the by-elections, so former chairman UC Bilal Yamin Satti will contest the election as an independent from National Assembly Constituency NA-57 and we will all be with him. He also said that whether Imran Khan contests the election himself or someone else, our candidate will be Bilal Yameen Satti. It should be remembered that Bilal Yameen Satti is the son of the former provincial minister and chairman of Rawalpindi district council, retired Colonel Muhammad Yameen Satti, and brother of bureaucrat Khalid Yameen Satti, before that his sister and niece were also members of the Punjab Assembly Bilal Yameen Satti has always had a political role in Constituency NA-57 and is counted among the associates of Shahid Khaqan Abbasi.

محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر اہلکار سیکرٹری یونین کونسل چوآخالصہ مرزا مظفر اقبال بیگ چونتیس سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے

The senior officials of the local government department, Secretary Union Council Choa Khalsa Mirza Muzaffar Iqbal Baig retired on completion of thirty-four years of service

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سینئر اہلکار سیکرٹری یونین کونسل چوآخالصہ مرزا مظفر اقبال بیگ چونتیس سالہ سروس مکمل ہونے پر ریٹائرڈ ہو گئے ان کا شمار تحصیل کلرسیداں کے سب سے ہونہار محنتی تجربہ کار اہلکاروں میں ہوتا تھا یہ طویل مدت تک سیکرٹری یوسی کلرسیداں بھی تعنیات رہے مگر یہاں میونسپل کمیٹی کے قیام کے بعد انہیں کلرسیداں کے دوسرے بڑے قصبہ چوآخالصہ کی یوسی کا سیکرٹری تعنیات کیا گیا جہاں یہ مدت ملازمت پوری ہونے پر وہیں سے ریٹائرڈ ہوئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں محمد اعجاز ملک اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کلرسیداں ماہم اعجاز نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں شیلڈز پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریٹائرمنٹ ملازمت کا ضروری حصہ ہے مگر دوران ڈیوٹی اپنے فرائض کو دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دینا ہی اصل کامیابی ہے جسے لوگ مدتوں یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے بقیہ زندگی میں بھی مظفراقبال بیگ کے لیئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا یادرہے کہ مظفراقبال بیگ کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں لونی سلیال سے ہے اور یہ سابق رکن بلدیہ صوبیدار ظفراقبال بیگ کے بھائی ہیں۔

ٹریفک کے بگڑے نظام اور سٹی ٹریفک پولیس کی بے حسی پر شدید تشویش کا اظہار

Expressing serious concern over the poor traffic system and the indifference of the city traffic police

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—کلرسیداں شہر میں بے ہنگھم گاڑیوں اور رکشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا دو کلومیٹر شہر میں آٹھ سو سے زیادہ رکشے ہمہ وقت سڑک کو آمدورفت کے لیئے بند رکھتے ہیں اسی فیصد رکشے بغیر نمبر پلیٹ کے ہیں مگر سٹی ٹریفک پولیس شلغموں سے مٹی اتارنے میں ہی مصروف رہتی ہے نوے فیصد سے زائد رکشے دوسری تحصیلوں اور علاقوں سے کلرسیداں منتقل ہوئے ہیں جو ضرورت سے کئی گنا زائد ہیں۔کلرسیداں میں سرکاری طور پر جنرل بس اسٹینڈ ہے نہ کوئی پارکنگ کی معقول جگہ دستیاب ہے اندرون شہر نجی پارکنگ میں جا کر لوگ گاڑیاں پارک کرنے کی بجائے سڑک پر کھڑی کرنا ضروری سمجھتے ہیں کلرسیداں میں ٹریفک کے نظام کو رکشوں نے درہم برہم کر رکھا ہے۔کلر میں تعنیات سٹی ٹریفک پولیس کے اہلکار بے ہنگھم اور بغیر نمبر پلیٹ رکشوں کا قبلہ درست کرنے کی بجائے سارا وقت کسی اجنبی گاڑی کے منتظر رہتے ہیں جس کے آتے ہی اس کا چلان کر دیا جاتا ہے مقامی شہریوں نے کلرسیداں میں ٹریفک کے بگڑے نظام اور سٹی ٹریفک پولیس کی بے حسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

کلرسٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے اہلکار نے کمسن بچے کو اس کے لواحقین سے ملا کر داد تحسین لوٹ لی

Traffic Police, Kallar Syedan, reuniting the young child with his family members

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)— کلرسٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے اہلکار نے کمسن بچے کو اس کے لواحقین سے ملا کر داد تحسین لوٹ لی،گاؤں درکالی سیداں کے ایک بزرگ کمسن بچے کے ساتھ کلر سیداں آئے اور کمسن پوتا ان سے بچھڑ کر میں چوک پر رونے لگا جسے وہاں تعنیات سٹی ٹریفک پولیس کے وارڈن چوہدری ماجد محمود نے اپنی تحویل میں لے کر سوشل میڈیا پر مدد کی درخواست کی جس پر کمسن بچے کے دادا نے سٹی ٹریفک پولیس کلرسیداں کے اہلکار چوہدری ماجد محمود سے اپنا گمشدہ پوتا وصول کرکے انہیں داد تحسین دی۔اس موقع پر انسپکٹر ٹریفک پولیس چوہدری محمد قاسم بھی موجود تھے۔

یوم یکجہتی کشمیر 4 فروری بروز ہفتہ کو منایا جائے گا،

Kashmir Solidarity Day will be celebrated on Saturday, February 4

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—کلرسیداں میں یوم یکجہتی کشمیر 4 فروری بروز ہفتہ کو منایا جائے گا،جس میں طلبہ اور اساتذہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں سے یکجہتی کا اظہار ریلی کی صورت میں کریں گے جس کا اہتمام دار ارقم نے کیا ہے۔ یہ ریلی آج دن گیارہ بجے دار ارقم سکول دوبیرن روڈ سے شروع ہو کر مرید چوک میں اختتام پزیر ہو گی جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف حسین شیرازی اور دیگر خطاب کریں گے۔

میونسپل آفیسر (ریگولیشن) رابعہ بصری نے کلر سیداں شہر،مین پنڈی روڈ،چوآ روڈ، نیلم بازار اور دوبیرن روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن

Municipal Officer (Regulation) Rabia Basri conducted an anti-encroachment operation at Kallar Syedan, Main Pindi Road, Choa Road, Neelam Bazar and Doberan Road

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)— میونسپل آفیسر (ریگولیشن) رابعہ بصری نے کلر سیداں شہر،مین پنڈی روڈ،چوآ روڈ، نیلم بازار اور دوبیرن روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران مختلف اسٹالز، ٹھیہ جات اور دکانداروں کا سامان قبضے میں لے لیا۔ انہوں نے اس دوران گرانفروشی کے مرتکب متعدد سبزی و فروٹ فروشوں کو بھی بھاری جرمانے عائد کئے۔ انہوں نے دکانداروں کو خبردار کیا کہ وہ اپنا سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھ کر فروخت کریں آئندہ اگر تجاوزات کی خلاف ورزی پائی گئی تو تمام سامان بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا۔انہوں نے سبزی و فروٹ فروشوں کو سرکاری نرخ ناموں کے مطابق اشیاء خوردونوش فروخت کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انکروچمنٹ انسپکٹر زاہد حیدری،محمد فیضاب اور غلام اختر بھی ایم او ریگولیشن بھی ہمراہ تھے۔

راجہ ساجد جاوید سمیت تیرہ مقامی رہنماؤں کی عدالت نے عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی

Thirteen local leaders, including Raja Sajid Javed, were granted interim bail by the court

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—گزشتہ نومبر میں جی ٹی روڈ پر جلوس نکالنے کے جرم میں تین ماہ بعد درج مندرہ تھانے کے مقدمے میں کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید سمیت تیرہ مقامی رہنماؤں کی عدالت نے عبوری ضمانتوں کی توثیق کردی۔راجہ ساجد جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ حقیقی آزادی کے حصول تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی گرفتاری اور جیل جیسے اوچھے ہتھکنڈے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے۔ہم ماضی کی طرح آئندہ بھی عمران خان کی کال پر لبیک کہنے کو ہمہ وقت تیار نظر آئیں گے۔

معروف عالم دین مفتی نوید احمد سیالوی نے جامعہ مسجد نور کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب

Well-known religious scholar Mufti Naveed Ahmed Sialvi addressed the Friday prayer gathering at Jamia Masjid Noor

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,04،فروری,2023)—معروف عالم دین مفتی نوید احمد سیالوی نے جامعہ مسجد نور کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہ کہ مولا علی اور قرآن کا رشتہ تاقیامت قائم رہے گا مولائے علی کا ذکر عین عبادت ہے علی کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی ولادت خانہ کعبہ میں ہوئی یہ اعزاز تاریخ میں کسی اور کو نہیں ملا علی سے بعض و عناد رکھنے والا کبھی مومن نہیں ہوسکتا۔مولائے علی نبی ﷺ کے دنیا میں ہی نہیں آخرت میں بھی بھائی ہوں گے،صحابہ اجمعین جناب علی کے جانثار ساتھی تھے انہیں ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑا نہیں کیا جا سکتا کیونکہ یہ وہی علی ہیں جن کے فرزند امام حسین نے اسلام کی بقا اور سربلندی کے لیئے اپنی اور اپنے کنبے کی جانوں کی قربانی دی اس قربانی کی بدولت آج دنیا میں اسلام زندہ ہے۔امام حسین نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو زندہ جاوید کیا اور رہتی دنیا تک یہ درس دیا ہے کہ وقت کے یزید کی اطاعت کے ذریعے اسلام کو نقصان پہنچانے کی بجائے جان قربان کردی جائے۔انہوں نے زور دیا کہ مسلمان دنیاو آخرت کی کامیابیوں کے لیئے نبی اکرم کے اسوہ پر عمل پیرا کریں تو کامیابیاں ان کے قدم چومیں گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button