DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Heavy rain fall pleases farmers and brings cold weather in Kallar Syedan region

کلرسیداں اور گردونواح میں مسلسل بارش سے سردی میں اضافہ،کسانوں کے چہرے بھی کھل اٹھے

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،جنوری,2023)—کلرسیداں اور گردونواح میں مسلسل بارش سے سردی میں اضافہ،کسانوں کے چہرے بھی کھل اٹھے بارش سے زیرتعمیر سڑک کلردھانگلی روڈ میں گاڑیاں سارا دن کیچڑ میں پھنستی رہیں،کلرسیداں دھانگلی روڈ پر سفر کرنے والے لوگوں سے بلارکاوٹ سفر جاری رکھنے کے لیئے متبادل سڑک چوآخالصہ دوبیرن کلاں روڈ کو استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 12, January 2023)- Cold weather increased due to continuous rain in Kallar Syedan and its surroundings, which also brought smiles to farmers. People traveling on Kallar Syedan Dhuangali Road have been advised to use the alternative road Choa khalsa Doberan Kallan Road due to vehicles being stuck in the mud.

سرصوبہ شاہ بازار سمیت ڈھوک صوفی صادق، پنڈمیرگالہ،چوآخالصہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات

Best sanitation arrangements in Sir Sooba Shah Bazar including Dhok Sufi Sadiq, Pind Mirgala, and Choa Khalsa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،جنوری,2023)—راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ہارون کمال ہاشمی کی ہدایت پر ٹیم انچارج حمزہ اسرار، خرم اقبال کی نگرانی میں عملے نے سرصوبہ شاہ بازار سمیت ڈھوک صوفی صادق، پنڈمیرگالہ،چوآخالصہ میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگایا جسے مقامی لوگوں نے بے حد سراہا۔

Saibzada Arshad Ameer passed away in Chakrali Badhal

سائبزادہ ارشد امیر چکرالی بدھل میں انتقال کر گئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،جنوری,2023)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے معروف روحانی شخصیت اور دربار عالیہ چکڑالی بدھال کے سجادہ نشین سائیں صاحب زادہ ارشد امیر کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی اسلام کی تبلیغ میں بسر کی اور لوگوں کے لیئے رشدوہدایت کا فریضہ سرانجام دیتے رہے۔ان کی وفات سے علاقہ ایک عظیم دینی شخصیت سے محروم ہوگیا۔

چوآ خالصہ کے پٹواری راجہ احسان اختر کی والدہ انتقال کر گئیں

The mother of Patwari Raja Ehsan Akhtar of Choa Khalsa passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،جنوری,2023)—چوآ خالصہ کے پٹواری راجہ احسان اختر کی والدہ انتقال کر گئیں،نمازِ جنازہ اوجریالہ میں ادا کی گئی جس میں تحصیلدار نصیر احمد اولکھ،سابق چئیرمین راجہ شہزاد یونس،چوہدری خلیل احمد، ٹھیکیدار بشارت اعوان، مسعوداحمدبھٹی،شیخ مثیم تمار،راجہ جاویداشرف،راجہ شاہد محمود،راجہ محمد جاوید،راجہ محمد یونس،مرزا جاوید،خان بشیرخان،گرداور چوہدری عبدالقدوس،راجہ خالد محمود، راجہ بابر مصطفی جنجوعہ،راجہ پرویز اختر کیانی،ملک محمد اسرار،چوہدری محمد اخلاق،نثار کیانی،چوہدری تنویر،راجا محمد نوید،راجہ عنصر شہزاد،عرفان کیانی، کاشف ظہور اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button