DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

UAE: Dr. Mansoor Ali Janjua of Bagla Rajgan area of Kahuta participated in Marathon Race for the third consecutive time in Abu Dhabi.

کہوٹہ کے علاقہ بگلہ راجگان کے ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کا ابوظہبی میں مسلسل تیسری بار میرا تھن ریس میں حصہ

ابوظہبی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19دسمبر2022)
کہوٹہ کے علاقہ بگلہ راجگان کے ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کا ابوظہبی میں مسلسل تیسری بار میرا تھن ریس میں حصہ،فینش لاہن مقررہ وقت میں عبور کرنے پر میڈل بھی حاصل کیا 20ہزارٹوٹل افراد نے حصہ لیاجس میں 5 کلومیٹر10کلومیٹر، 20کلومیٹروالے الگ ہوتے ہیں اور 42.19 کلومیٹر کا فاصلے والے الگ 42کلومیٹر کا فاصلہ 6 گھنٹے میں طے کرنا تھا،تفصیل کے مطابق جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ اچھی صحت اللہ پاک کی نعمت ہے بحیثیت انسان ہمیں بہتر صحت کے لیے خود کو متحرک رکھنا ہوگااس سلسلے میں ابوظہبی میں جسمانی اور ذہنی صحت کے فوائد سے لے کر ماحولیاتی اور سماجی فوائد تک بنیادی طور پر میراتھن کا انعقاد کیا جس کی لمبائی 42.195 کلومیٹر (26 میل) کے فاصلے کے ساتھ فاصلاتی پیدل دوڑ، عام طور پر سڑک کی دوڑ کے طور پر چلائی جاتی ہے، لیکن یہ فاصلہ پگڈنڈی کے راستوں پر طے کیا جا سکتا ہے دوڑنے والوں کو 42.19 کلومیٹر کا فاصلہ 6 گھنٹے میں طے کرنا ہوتا ہے ادنوک میراتھن ابوظہبی دنیا کی مشہور ریس ہے جو ہر سال متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں منعقد ہوتی ہے ڈاکٹر منصور علی جو بنیادی طور پر بگلہ راجگان یوسی مٹور سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ ابوظہبی اور دبئی میں اپنا کلینیکل پریکٹس کر رہے ہیں.وہ پی ٹی آئی یوسی مٹور کے فعال اوورسیز ممبر ہیں.ماشااللہ اس نے دارالحکومت ابوظہبی میں لگاتار تیسری ADNOC ABU DHABI میراتھن ریس مکمل کی ہے۔ اس ریس میں دنیا بھر میں لگ بھگ 20000 لوگوں نے حصہ لیااہل علاقہ،ساتھیوں دوستوں نے ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کو دلی مبارکبا دپیش کی اس موقع پر ڈاکٹر منصور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی اور غیر فعال طرز زندگی کی وجہ سے ہمارے لوگ ذیابیطس، دل یا گردے کے مسائل اور دیگر طبی مسائل کا شکار ہیں ہم سب کو اچھی صحت کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا۔ ہمارے نوجوانوں کو انٹرنیٹ پر وقت نہیں گزارنا چاہئے بلکہ انہیں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اپنی شمولیت کے ساتھ تعلیم کے اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

UAE; (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 19 December 2022)
Dr. Mansoor Ali Janjua of Bagla Rajgan area of Kahuta participated in Marathon race for the third time in a row in Abu Dhabi. He also got a medal for crossing the finish line in the specified time.

Show More

Related Articles

Back to top button