DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kahuta; Sadaqat Ali Abbasi and Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza inaugurated the Thoa Khalsa to Glor road

صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی نے تھوہا خالصہ سے گلور سڑک کا افتتاح کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،دسمبر,2022)—پی ٹی آئی کے رہنما مستعفی رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی نے تھوہا خالصہ سے گلور سڑک کا افتتاح کردیا جسے17.75 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیاہے۔صداقت علی عباسی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے مخالفین کی طرح زبانی باتیں اور دعوے نہیں کیئے بلکہ عملی کام کیا جس کے نشانات آج ہر علاقے میں دکھائی دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹورازم ہائی وے کا منصوبہ علاقے کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا اس سے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور سیاح کہوٹہ اور کوٹلی ستیاں کے پرفریب نظاروں سے بھی لطف اندوز ہوں گے۔ اسلام آباد سے مری ٹریفک کے بہاؤ میں بھی کمی آئے گی اندرون پنجاب اور آزادکشمیر کے سیاح اب مری کے لیئے ٹورازم ہائی وے کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے گلور میں تحریک انصاف کے دفتر کا افتتاح بھی کیا، اس موقع پر مقامی پارٹی رہنماؤں اور عمائدین علاقہ ٹورازم ہائی وے پر صداقت علی عباسی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 19, December 2022)—PTI leader, resigned Member of National Assembly Sadaqat Ali Abbasi and Chairman RDA Raja Tariq Mehmood Murtaza inaugurated the road from Thoa Khalsa to Glor. It has been completed at a cost of 75 million rupees. Sadaqat Ali Abbasi, while addressing the opening ceremony, said that we did not make verbal statements and claims like the opponents, but did practical work, the signs of which are visible in every area today. He said that the tourism highway project will change the destiny of the area, it will provide employment opportunities and tourists will also enjoy the breathtaking views of Kahuta and Kotli Sattian. The traffic flow from Islamabad to Murree will also decrease as tourists from within Punjab and Azad Kashmir will now use the Tourism Highway for Murree. He also inaugurated the office of Tehreek-e-Insaaf in Glor, on the occasion he also thanked the local party leaders and elders and thanked Sadaqat Ali Abbasi on Tourism Highway.

لاھور میں پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے اہک ماہ کے اندر ایجوکیٹرز کے جو وعدے کیئے تھے وہ آج دو ماہ بعد بھی حل طلب پڑے ہیں

The promises made by the negotiation team of the Punjab government in Lahore to the educators within this month have not been resolved even after two months

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،دسمبر,2022)— شفیق بھٹی صدر پنجاب ایجوکیٹرز تحصیل کلر سیداں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا 19 اکتوبر کو لاھور میں پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم نے اہک ماہ کے اندر ایجوکیٹرز کے جو وعدے کیئے تھے وہ آج دو ماہ بعد بھی حل طلب پڑے ہیں اور ان پر کوئی پیش رفت نہ ھوئی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر 19جنوری تک نوٹیفیکشن نہ ھوا تو پھر لاہور میں زبردست احتجاج کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button