DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A large number of workers from Constituency NA57 and PP7 reached the Rawalpindi Jalsa Gah on the call of Imran Khan

حقیقی آزادی مارچ عمران خان کی کال پر مختلف حلقوں کی طرح حلقہ این اے ستاون اور پی پی سیون سے کارکنان ورکرز کی کثیر تعداد راولپنڈی جلسہ گاہ پہنچے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2022)
حقیقی آزادی مارچ عمران خان کی کال پر مختلف حلقوں کی طرح حلقہ این اے ستاون اور پی پی سیون سے کارکنان ورکرز کی کثیر تعداد میں قافلے کی صورت میں روانگی جلوس کی قیادت مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، چیئر مین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضی، ایم پی اے میجر لطاسب ستی، تحصیل صدر پی ٹی آئی راجہ وحید احمد خان نے کی جبکہ یوتھ ونگ کی قیادت تحصیل صدر کہوٹہ سکندر ستی، جنرل سیکرٹری راجہ وجاہت مسعود جنجوعہ نے کی اس موقع پر تحصیل کہوٹہ کی مختلف یونین کونسلز سے عہدیداران ورکرز کارکنان کہوٹہ میں اکٹھے ہوئے جہاں مستعفی ایم این اے نے مری سے قافلے کی قیادت کرتے ہوئے کوٹلی ستیاں کے راستے ہوتے ہوئے کہوٹہ آئے جہاں سے قافلہ چوک پنڈوری سے ہوتا ہوا راولپنڈی جلسہ گاہ پہنچے گا مستعفی ایم این اے صداقت علی عباسی، میجر لطاسب ستی، راجہ طارق محمود مرتضی، راجہ وحید احمد خان و دیگر نے کہا کہ کپتان کی کال پر یکجہتی کے لیے روانہ ہوئے ہیں جو کپتان کا حکم ہوگا کارکنان ورکرز اس کے منتظر ہونگے خان ہماری ریڈ لائن ہے ہمارا عمران خان سے مطالبہ ہے کہ الیکشن کی تاریخ لیے بغیر نہ اٹھیں انھوں نے کہا کہ حلقہ سے تاریخی قافلہ جا رہا ہے جس نے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اسوقع پر کرنل(ر) سعید جنجوعہ، راجہ ارشد آف بھورہ حیال، سٹی صدر راجہ الطاف حسین، راجہ سعید آف گڑھیٹ سمیت عہدیداران ورکرز کارکنان اور یوتھ ونگ کی کثیر تعداد موجود تھے جبکہ کارکنان ورکرز کا گاڑیوں پر پارٹی پرچم لگائے اور پارٹی ترانے لگائے لہو گرما رہے تھے یوتھ ونگ کے سکندر ستی، راجہ وجاہت مسعود، راجہ رضوان کیانی، ساجد ستی و دیگر نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ لیے بغیر نہ آئیں گے۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 27 November 2022)
On the call of Imran Khan, a large number of workers from Constituencies NA-57 and PP-7 left in the form of a caravan on the call of Imran Khan. The procession was led by resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, Chairman RDA Raja Tariq. Mehmood Murtaza, MPA Major Latasab Satti, Tehsil President PTI Raja Waheed Ahmed Khan, while the youth wing was led by Tehsil President Kahuta Sikandar Satti, General Secretary Raja Wajahat Masood Janjua from various union councils of Tehsil Kahuta. The officials, workers and activists gathered in Kahuta where the resigned MNA led the convoy from Murree and came to Kahuta via Kotli Sattian from where the convoy will reach Rawalpindi Jalsa Gah through Chowk Pindori Resigned MNA Sadaqat Ali Abbasi, Major Latasab Sati, Raja Tariq Mehmood Murtaza, Raja Waheed Ahmed Khan and others said that they have left for solidarity on the captain’s call, which will be the captain’s order. The workers will be waiting for him.

لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد

Gen Asim Munir and Sehar Shamshad Mirza congratulated

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،27نومبر2022)
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماراگھرہے پاک افواج ہماری فیملی ہے کسی کو بھی پاک افواج کے خلاف ایک لفظ بھی استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے پاک فو ج کے نئے سپہ سالار لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اورچیئرمین جوائنٹ آف سٹاف کمیٹی ساحر شمشاد مرزا کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہاانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا راجہ قیصر وینس کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی دنیا بھر کی طاقت ور ممالک بلخصوص ملک دشمن ممالک ہماری ملک کی بہادر فوج سے ناصرف خوفزدہ ہیں بلکہ کسی ملک کی طاقت نہیں کہ وہ میلی آنکھ سے ہمارے ملک کی طرف دیکھ سکے تاہم دشمن ممالک کی ہرممکن کوشش ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں بگاڑ پیدا کئے رکھا جائے اور پاک فوج اور عوام کے درمیان محبت اور اپنائیت والے سلسلے میں دوری پیدا کی جائے تاہم بیرونی واندرونی ملک دشمن عناصر اس گھنونی سازش میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوسکتے راجہ قیصر وینس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پاک افواج پر فخر ہے اور ملک کا بچہ بچہ ملک کے ایک ایک فوجی جوان کوعزت کی نگاہ سے دیکھتی ہیں اور پاک افواج کی قربانیوں پر انہیں خراج تحسین اور ملک کی سلامتی کے لئے شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button