DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A large procession of PTI from Kahuta left for Rawat

کہوٹہ سے پی ٹی آئی کے بڑھے جلوس نے راوت روانہ اپنے قائدکے استقبال کے لیے جوش و خروش عمران خان کے حق میں نعر ے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،20نومبر2022)
کہوٹہ سے پی ٹی آئی کے بڑھے جلوس نے راوت روانہ اپنے قائدکے استقبال کے لیے جوش و خروش عمران خان کے حق میں نعر ے،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ وحید احمد خان،سٹی صدر راجہ الطاف حسین،سینئر نائب صدر راجہ واحد سمندر،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ راجہ وجاہت جنجوعہ،جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف سردار ایم رضا ء،سردار مظہر، ملک عاصم اور دیگرسینکڑوں کارکنان ر وات کے مقام پر اپنے قائد عمران خان کے استقبال کے لیے گئے اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں، ورکروں میں بہت زیادہ جو ش و خروش دیکھا جا رہا تھا وہ امپورٹڈحکومت کے خلاف اور اپنے قائد عمران خان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 20 November 2022)
A large procession of PTI from Kahuta left Rawat to welcome their leader and shouted slogans in favor of Imran Khan. Vice President Raja Wahid Samudran, General Secretary Pakistan Tehreek-e-Insaf Youth Wing Raja Wajahat Janjua, General Secretary Pakistan Tehreek-e-Insaf Sardar M Raza, Sardar Mazhar, Malik Asim and hundreds of other workers went to Rawat to welcome their leader Imran Khan. On the occasion, the workers of PTI, who were seeing a lot of excitement among the workers, kept shouting slogans against the imported government and in favor of their leader Imran Khan.

ٹکٹ ملا تو ٹھیک ورنہ اپنے قائد کے فیصلے کا احترام کریں گے, راجہ طارق محمود مرتضیٰ

If i get a ticket, fine, otherwise i will respect the decision of our leader, Raja Tariq Mehmood Murtaza

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،20نومبر2022)
اوپر خدا نیچے ہمارا لیڈر عمران خان ہے ہم اسکے ویژن پر چلیں گے عمران خان جسکو ٹکٹ دیں گے ہم لبیک کہیں گے 2018میں ٹکٹ نہیں ملا ہم پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ضمنی الیکشن میں نہیں ملا پارٹی اور کپتان کے ساتھ کھڑے رہے آئندہ ٹکٹ نہ ملا تو بھی اپن قائد کے ساتھ ہونگے یہ نہیں کہ ٹکٹ ملا تو ٹھیک ورنہ اپنے قائد کے فیصلے کا احترام کریں گے ان خیالات کا اظہار چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے کہوٹہ میں واٹر سپلائی کا افتتاح کرنے کے موقع پرکیا انہوں نے کہا کہ میں کہوٹہ سٹی ناظم تھا تو2007میں واٹر سپلائی کا منصوبہ شروع کیا تھا جو 17کروڑ کا تھا بدقسمتی سے2008میں ہماری حکومت ختم ہوئی اور مسلم لیگ ن کی حکومت آئی جنہوں نے یہ سکیم ختم کر کے گلیاں تعمیر کر دیں میں نے کوشش جاری رکھی میں نے ایم این اے صداقت علی عباسی کو کہا کہ واٹر سپلائی کا مسلہ سب سے اہم ہے میں راولپنڈی میں ہو مجھے علم ہے کہ پانی کی کیا اہمیت ہے ہماری کوشش کی وجہ سے آج یہ منصوبہ دوبارہ شروع کیا کئی سالوں سے دھپری اور دیگر ٹنکیاں خالی پڑی تھیں 42کروڑ کا یہ منصوبہ جس پر کام شروع ہو گیا ہے جلد مکمل ہوگا راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے مزید کہا کہ اچھے منصوبوں کو آنے والی حکومتوں کو بھی جاری رکھنا چاہیے پانی کا سورس کافی ہے کہوٹہ کے لیے کافی ہوگا آجکل سیاسی لیڈر گلیاں بناتے ہیں اور عوام کو سبز باغ دیکھاتے ہیں اس سکیم کی نگرانی بھی کریں گے اور مزید فنڈز بھی دیں گے جو نالائق دوست سوشل میڈیا پر کہتے ہیں کہ راجہ طارق محمود مرتضیٰ اور صداقت علی عباسی نے کام نہیں کرائے آپ پی ٹی آئی کے ہیں اور ہم بھی پی آٹی آئی کے ہیں انشااللہ بلا تفریق عوام کی خدمت جاری رکھونگا دریں اثناراجہ طارق محمود مرتضیٰ ایک بڑھے جلوس کے ہمراہ روات کے مقام پر اپنے قائد عمران خان کے استقبال کے لیے گے۔

راجہ عمران ضمیر کو عمرئے کی ادائیگی پرمبارکباد

Raja Imran Zamir congratulated on Umrah pilgrimage

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمدجنجوعہ،20نومبر2022)
معروف کالم نگار، صحافی، صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کو عمرئے کی ادائیگی پرمبارکباد۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کہوٹہ کی معروف علمی، ادبی، مذہبی و سماجی شخصیت پروفیسر محمد آصف کھٹڑ اور نوجوان سوشل ورکر ملک کلیم حسین اعوان چیئرمین مرید اعوان ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) نے معروف کالم نگار، صحافی، صدر پریس کلب (رجسٹرڈ) کہوٹہ راجہ عمران ضمیر کو عمرئے کی ادائیگی پران کے گھر جا کر ان کو مبارکباد پیش کی راجہ عمران ضمیر نے اپنے معزز مہمانوں کو آب زم زم پیش کیا اور مدینے پاک کی کھجوریں بھی پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button