DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: AC M Ijaz Malik issued instructions to the sub-engineer to prepare the estimated cost for the construction, repair and renovation of THQ Hospital

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہسپتال کی وارڈز اور دفاتر کی خستہ حال دیواروں اور چھتوں کی تعمیر و مرمت اور رینوویشن کیلئے سب انجینئر کو تخمینہ لاگت تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں اپنے دورے کے موقع پر ہسپتال کی وارڈز اور دفاتر کی خستہ حال دیواروں اور چھتوں کی تعمیر و مرمت اور رینوویشن کیلئے سب انجینئر کو تخمینہ لاگت تیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان کے ہمراہ ہسپتال کی مختلف وارڈز کادورہ کیا اور یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ہسپتال کی پوری بلڈنگ ہی سیم کی زد میں ہے اور اسے مزید نقصان سے بچانے کیلئے ایم ایس کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے ہسپتال کے احاطہ میں پرائیویٹ گاڑی کی بے ترتیب پارکنگ پر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور گاڑیوں کیلئے ایک الگ جگہ مخصوص کرنے کی ہدایت جاری کی تا کہ ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے مریضوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اے سی نے بالائی منزل پر بنائی گئیں جنرل وارڈز میں دو عدد وی آئی پیز رومز بنانے کی بھی ہدایت جاری کی۔پی ٹی آئی کے ملک سہیل اشرف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Kallar Syedan ​​( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, November 2022)- Assistant Commissioner, Kallar Syedan ​​Muhammad Ijaz Malik, during his visit to THQ Hospital, Kallar Syedan, observed the dilapidated walls and ceilings of the wards and offices of the hospital. He issued instructions to the sub-engineer to prepare the estimated cost for construction, repair, and renovation. Assistant Commissioner ​​visited the different wards of the hospital along with MS Dr. Muhammad Sohail Ijaz Awan and was surprised to see that the entire hospital The building itself is under SIM and issued necessary instructions to the MS to save it from further damage. Assistant Commissioner ​​also expressed strong displeasure over the disorderly parking of private vehicles on the hospital premises and a separate space for vehicles. Issued instructions for reservation so that patients who come in case of emergency do not face any problems. AC also issued instructions to make two VIP rooms in the general wards built on the upper floor. Malik Sohail Ashraf of PTI was also with him.

جمعرات ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہیں گے

All the feeders of IESCO sub-division Choa Khalsa will be closed from 9 am to 2 pm on Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)—ائیسکو سب ڈویژن چوآخالصہ کے اعلامیہ کے مطابق سالانہ مرمت اور شاخ تراشی کے لیئے آج بروز جمعرات ائیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے تمام فیڈرز صبح نو بجے سے دوپہر دو بجے تک بند رہیں گے جس سے منگلورہ،جسوالہ،موہڑہ پھڈیال،کنوہا،سہوٹ،چوآخالصہ، پیرہالی،شاہ خاکی، دھانگلی، انچھوہا،منیاندہ،سکرانہ،نلہ مسلماناں,کھڈ بنائل اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی

مسلم لیگی کارکنوں کی صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ کی قیادت میں ریلی کی شکل میں گوجرخان کے کنونشن میں بھرپور شرکت

Full participation of Muslim League workers in the convention of Gujar Khan in the form of a rally under the leadership of the provincial vice president Engineer Qamar Islam Raja

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)—کلرسیداں،روات اور گردونواح کے علاقوں سے مسلم لیگی کارکنوں کی صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ کی قیادت میں ریلی کی شکل میں گوجرخان کے کنونشن میں بھرپور شرکت،سابق چیئرمین یوسیز محمد زبیر کیانی،ظفر عباس مغل،چوہدری آصف کوٹھہ کلاں،ملک قیصر دبیر،راجہ ندیم احمد،حاجی اخلاق حسین،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،شاہد جمیل عباسی،چوہدری توقیراسلم،راجہ تنویر حسین،سردار عدیل انجم،چوہدری محمد حنیف،ماسٹر عبدالمجید،سید مداح حسین شاہ،خان عثمان خان سدوزئی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی،انجنینئرقمرالسلام راجہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیاہے کہ عمران کے جھوٹ منافرت اور نفرت پر مبنی سیاست کو عوام میں بے نقاب کیاجائے توشہ خانے کی اشیا کو دوبئی میں فروخت کرنے والے بے نقاب ہوتے چلے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چند ایام قبل راولپندی اسلام آباد کے کئی مستعفی ارکان اسمبلی اور مری کے پہاڑوں سے اتر کر آنے والا ایک جن بھی گنتی کے غنڈوں اور لفنگوں کی مدد اور پنجاب پولیس کے حصار میں چک بیلی روڈ پر ٹائر جلا کر کچھ دیر کے لیئے جی ٹی روڈ کو بند کرکے اپنے ہی لوگوں کی زندگیاں اجیرن کرتا رہے جبکہ ہم نے ماضی میں احتجاج کیئے مارچ کیئے کبھی کسی کا راستہ نہیں روکا آئین پرامن احتجاج کا حق تو دیتا ہے کسی دوسرے کا حق چھیننے کا حق ہرگز نہیں دیتا ہم آج بھی پی ٹی آئی کے احتجاجی دھرنوں سے کئی گنا بڑی ریلی کے ساتھ روات سے گوجرخان جا رہے ہیں جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی ہم خود برقرار رکھیں گے کسی دوسرے کے لیئے مشکلات ہرگز پیدا نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا دورہ اسلام آباد عمران خان کے مارچ کی وجہ سے ملتوی ہوا ہے مگر اس احتجاجی مارچ کا شافی علاج صرف حکیم رانا ثنااللہ کے پاس ہے انہوں نے کہا کہ آج بھی مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور نوازشریف بائیس کروڑ عوام کے نمائندہ رہنما ہیں۔مسلم لیگ حلقہ پی پی بارہ کے رہنما فیصل قیوم ملک،مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین،سابق وائس چیئرمین غزن آباد ظفرعباس مغل،ملک قیصر دبیر اور دیگر نے بھی ریلی کے شرکا سے خطاب کیا ریلی میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔

پولیس کے اے ایس آئی عرفان اللہ نے دو مقدمات میں مجرم اشتہاری اکرام رشید کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا

Police ASI Irfanullah arrested Ikram Rasheed, a wanted criminal in two cases, and produced him in the local court

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس کے اے ایس آئی عرفان اللہ نے دو مقدمات میں مجرم اشتہاری اکرام رشید کو گرفتار کر کے مقامی عدالت پیش کر دیا۔ مجرم اشتہاری نے پانچ ماہ قبل بے روزگاری سے تنگ آ کر اپنے پیٹ پر گولی مار کر خود کشی کرنے کی کوشش کی تھی جس پر پولیس نے بھائی عادل رشید کی رپورٹ پر اس کیخلاف اقدام خودکشی اور ناجائز اسلحہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا تھا جبکہ اس سے قبل میں لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں اکرام رشید ملزم نامزد تھا اور مفرور ہونے کی وجہ سے اسے مجرم اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔

تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا

Thousands of rupees worth of cash and other goods were stolen in two different incidents of theft in the limits of Kallar Syedan police station

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)— تھانہ کلر سیداں کی حدود میں چوری کی دو مختلف وارداتوں میں ہزاروں روپے کی نقدی اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔حسن اختر بھٹی سکنہ چوکپنڈوری نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے پرانے مکان میں سے ایک کمرے کو چھوڑ کر باقی کمروں کو گرا کر تھوڑے فاصلے پر نیا مکان تعمیر کر کے اس میں رہائش پذیر ہوں اور پرانے مکان کے اندر مکان کے تمام دروازے کھڑکیاں اور دیگر قیمتی سامان اور برتن سٹور میں موجود تھے جنہیں گزشتہ روز نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہو گئے۔نقصان کا اندازہ 12 لاکھ روپے لگایا جاتا ہے۔دریں اثناء محمد حبیب سکنہ مغل آباد کلر سیداں نے پولیس کو بتایا کہ میں 12 بجے دن اپنے دوستوں کے ہمراہ اسلام آباد گیا جبکہ میری بیوی اور بچے گھر کے مین گیٹ کا تالا لگا کر اپنے میکے چلی گئی تھی۔شام 7 بجے جب میری بیوی واپس اسٓئی تو کمرے کھلے ہوئے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔پڑتال کرنے پر معلوم ہوا کہ لکڑی کی الماری سے ندی رقم مبلغ 60 ہزار روپے،ایک عدد ہار سیٹ،ایک جوٹی کانٹے غائب تھے۔

جوڈیشنل کمپلیکس کلرسیداں میں تعنیات پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد سفیر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے

Constable Muhammad Safir of the Punjab Police posted at Judicial Complex Kallar Syedan passed away

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)—جوڈیشنل کمپلیکس کلرسیداں میں تعنیات پنجاب پولیس کے کانسٹیبل محمد سفیر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے نماز جنازہ موہڑہ کنیال میں ادا کی گئی جس میں ایس ایچ او کلرسیداں قمر سلطان ڈی ایس پی کہوٹہ/ کلرسیداں ملک رفاقت اور دیگر ملازمین اور افسران نے بھی شرکت کی اور مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے اور ان کی بخشش کے لیئے خصوصی دعا کی۔

محمد زبیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی

Wallima of M Zubair Bhatti celebrated in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،نومبر,2022)—دوبیرن کلاں کے معروف کاروباری علی افسر بھٹی کے فرزند محمد زبیر بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ کی تقریب کلرسیداں میں ہوئی جس میں کیپٹن منظور حسین،تنویر ناز بھٹی،لیاقت علی بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری اخلاق وارث،چوہدری صیام،ملک عرفان،محمد رفیق بھٹی،راجہ ظفر محمود،رانا زعفران بھٹی،مختاراحمد،محمد ظہیر،شاہد سلیم،راجہ ناصر منہاس،ماسٹر ارشد،ماسٹر شبیر،حیدر سلیم اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button