DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; CTD Punjab and Civil Sensitive Organization arrested the facilitator of the suicide attack, while conducting an operation near Kallar Syedan

سی ٹی ڈی پنجاب اور سول حساس ادارے نے کلرسیداں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)—سی ٹی ڈی پنجاب اور سول حساس ادارے نے کلرسیداں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ شہید پر خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ملزم عبداللّٰہ خان ڈڈیال ضلع میرپور آزاد کشمیر کا رہائشی ہے، ملزم کے قبضے سے بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم تخریب کاری کے لیئے دھماکا خیز مواد راولپنڈی اور اسلام آباد لے جا رہا تھا۔ملزم کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے، اس نے افغانستان سے تربیت حاصل کی جبکہ مدرسہ ابراہیمیہ سیاکھ آزادکشمیر کا مہتمم بھی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے کہا کہ ملزم نےخودکش حملہ آور حمزہ اور قاری سہیل کی رہائش کا متعدد بار انتظام کیا، ملزم قاری سہیل اس وقت افغانستان میں موجود ہے۔ملزم نے شجاع خانزادہ پر حملے کے ماسٹر مائنڈ قیصر مصطفیٰ عرف کیپٹن نعمان کو بھی پناہ دی تھی۔ملزم کا سسر مسعود الحق سیاکھوی اور برادر نسبتی ابراہیم سیاکھوی اشتہاری ملزمان ہیں، دونوں اس وقت برطانیہ میں مقیم ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم نے مسعود سیاکھوی کی ہدایت پر شجاع خانزادہ کے خودکش حملہ آوروں کو پناہ دینے کا انکشاف کیا ہے۔

Kul Syeddan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 16, November 2022)- CTD Punjab and a civil sensitive agency arrested the facilitator of the suicide attack on former Interior Minister Punjab Shuja Khanzada Shaheed while conducting an operation near Kallar Syedan. According to the spokesman of the Counter-Terrorism Department (CTD), the accused Abdullah Khan of Dadyal is a resident of the Mirpur district of Azad Kashmir, and a large number of explosives were recovered from the accused’s possession, While taking them to Rawalpindi and Islamabad. The accused belongs to the outlawed Lashkar-e-Jhangvi and the outlawed TTP. The accused arranged accommodation of Awar Hamza and Qari Sohail several times, the accused Qari Sohail is currently in Afghanistan. The accused also gave shelter to Qaiser Mustafa alias Captain Nauman, the mastermind of the attack on Shuja Khanzada. Brother Nisbati Ibrahim Siakhwi is the accused person, both currently residing in the United Kingdom, the spokesman said further said that the accused has revealed that Shuja Khanzada sheltered the suicide bombers on the instructions of Masood Siakhvi.

ٹریفک حادثات میں 2 اسسٹنٹ کمشنرز زندگی کی بازی ہار گئے

Two assistant commissioners lost their lives in traffic accidents

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)— 2 ٹریفک حادثات میں 2 اسسٹنٹ کمشنرز زندگی کی بازی ہار گئے۔اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمیل رند ٹریفک حادثہ میں جان کی بازی ہار گئے یہ انتہائی ذہین محنتی نوجوان ایک اخبار فروش کے بیٹے تھے جو اپنی قابلیت سے اسسٹنٹ کمشنر بنے تھے ،22 نومبر کو ان کی شادی ہونا تھی۔یہ ٹریفک کے ایک حادثے میں انتقال کرگئے دوسرا حادثہ پھول نگر بائی پاس پر پیش آیا جہاں ویگو ڈالے اورکیری ڈبے میں تصادم میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی قاسم محبوب سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

قرآن مجید قیامت تک کے لئے محفوظ ہے۔ ڈاکٹر ساجد الرحمن

The Holy Qur’an is preserved till the Day of Resurrection. Dr. Sajid Rehman

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)—ممتاز علمی وروحانی شخصیت حضرت پیر پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ مجددیہ نقشبندیہ بگھارشریف نے کہا ھے کہ صوفیاء نقشبندیہ بگھارشریف نے انفرادی اور اجتماعی طور پر ایک ھی درس دیا کہ جناب محمدرسول اللہ ﷺکے راستے پر چلو گے تو دین و دنیا کی کامیابیاں بڑھ کر تمھارے قدم چوم لیں گی۔ انسان شتر بے مہار نہیں بلکہ اس کی زندگی کا ایک مقصد ھے اوریہ مقصد ایک صالح فرد اور پھر صالح افراد پر مشتمل ایک صالح معاشرے کا قیام ھے۔ وہ عظیم صوفی بزرگ حضرت مولانا عبدالرحمن کے سالانہ عرس کی تقریب سے خطاب کر رھے تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر ساجد الرحمن نے کہا کہ صوفیاء بگھارشریف کی زبانوں میں جو تاثیر اور اثر انگیزی تھی وہ ان کے تزکیہ نفس کے باعث تھی۔ ان کی باتیں دلوں میں ترازو ھو جایا کرتی تھیں اور ان کی باتیں سننے کے لئے مخلوق اس وقت بھی یہاں کشاں کشاں آتی تھی جب راستے مسدود تھے، پیدل مشکل ترین سفر کے بعد یہاں پہنچا جاسکتا تھا۔ یہ ان کا اخلاص اور للہیت تھی کہ مخلوق ان سے ٹوٹ کے پیار کرتی تھی، کرتی ھے اور کرتی رھے گی۔ کیوں کہ جو رب کے ہو جاتے ہیں رب اپنی مخلوق کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دیتا ھے۔ انھوں نے کہا کہ اسوہ پیغمبر ہمارے لئے مشعل راہ ھے، زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں جس کے لئے پیغمبر کی زندگی میں ہمارے لئے نمونہ نہ ھو۔ وہ کامل واکمل ذات ہماری ھادی و راھنما بن کے تشریف لائی جن کی زندگی ھمارے لئے نمونہ اور جن پہ اترنے والی کتاب قرآن مجید قیامت تک کے لئے محفوظ ھے۔

مقامی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کا حصہ نہ بنائے اور مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

Appealed to the local administration not to make smoke emitting vehicles a part of public transport and action should be taken against the owners

www.pothwar.com / File photo of Kallar bazaar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)— اسسٹنٹ کمشنرکلر سیداں محمد اعجاز ملک نے کہا ہے کہ شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں،فصلوں کی باقیات جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹہ مالکان کیخلاف ترجیحی بنیادوں پر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔انہوں نے سموگ واک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کی روک تھام کیلئے انسدادی اقدامات تیز کرنے کیلئے تمام ذمہ دران کو ہدایت جاری کر دی ہیں سموگ کا سبب بننے والی ماحول دشمن سرگرمیوں کے سدباب کیلئے پولیس،مقامی انتظامیہ اور دیگر ادارے مل کر کریک ڈاؤن میں تیزی لائیں۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد اعجاز سہیل اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کے خاتمے کیلئے اس کا سبب بننے والے عوامل کی روک تھام،احتیاطی تدابیر اختیار کرنا اور عوامی آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔پی ٹی آئی کے رہنماملک سہیل اشرف نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں سموگ کی روک تھام کیلئے اپناکردار ادا کر رہی ہے۔پی ٹی آئی کے ملک اجمل نے اپنے خطاب میں مقامی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کا حصہ نہ بنائے اور مالکان کیخلاف کارروائی کی جائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما محسن نوید سیٹھی،سید سجاد حسین شاہ اور دیگربھی موجود تھے۔

تاش اور ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے21 ملزمان گرفتار

21 suspects arrested for gambling

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)—کلرسیداں پولیس کی قمار بازوں کے خلاف موثرکاروائیاں،تاش اور ڈولی دانہ پر جواء کھیلنے والے21 ملزمان گرفتار،داؤ پر لگی رقم 02لاکھ 36 ہزار 520روپے،17 موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمد،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق کلرسیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش اورڈولی دانہ پر جوائے کھیلنے والے 15ملزمان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 02لاکھ28 ہزار 520روپے،12 موبائل فونزاور تاش کے پتے برآمدہوئے۔گرفتار ملزمان میں ابرہیم، اقبال، تنویر، عبدالجبار، خورشید، امیر خان،نعیم، خالد، عرفان، شاہد،بلال، سجاول،سلیم، فیاض اور نجیب شامل ہیں۔ڈویژنل ایس پی نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ قماربازی دیگر برائیوں کی جڑ ہے ایسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

محمد عاصم سکنہ سدیوٹ کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس برآمد

Three kilograms of hashish was recovered from the possession of Mohammad Asim of Sudyot

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)—کلر سیداں پولیس نے مخبرکی اطلاع پر محمد عاصم سکنہ سدیوٹ کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس برآمد کر لی جبکہ مزید جامع تلاشی لینے پر مذکورہ کی شلوار پوشیدنی کی بائیں ڈب میں اڑیسہ ہوا پسٹل 30 بور اور پانچ روند برآمد کر لئے۔ پولیس کے مطابق منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس خرید کر اپنے مخصوص گاہکوں میں فروخت کیلئے کلر سیداں لے کر آیا تھا دھر لیا گیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے

Naseer Akhtar Bhatti, General Secretary of People’s Party Kallar Syedan, left for UK on a private visit

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)—پیپلز پارٹی کلرسٹی کے جنرل سیکرٹری نصیر اختر بھٹی نجی دورے پر برطانیہ روانہ ہو گئے وہ گزشتہ روز اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا سے گلاسگو روانہ ہوگئے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,16،نومبر,2022)—بزرگ مسلم لیگی رہنما الحاج اسلم بانی نے کہا کہ معروف صنعتکار راجہ محمد الیاس کی اچانک وفات سے کلرسیداں ایک ہمدرد غمگسار انسان سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راجہ محمد الیاس جہاں بھی گئے ان کا دل کلرسیداں کے لیئے دھڑکتا رہا انہوں نے نوجوانی میں کبڈی اور ہاکی میں بڑی شہرت پائی کاروبار کی دنیا میں قدم رکھا اور بہت قلیل وقت میں ان کا شمار پاکستان بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کے معروف صعنتکاروں میں ہونے لگا ان کی وفات علاقہ کلرسیداں کے لیے بڑے صدمے کا موجب بنی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button