DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Assassination attempt on Syed Sadaqat Hussain Shah of Dhangor Syedan

کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ سید صداقت حسین شاہ آف ڈھنگور سیداں پرقاتلانہ حملہ

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر 2022)
کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ سید صداقت حسین شاہ آف ڈھنگور سیداں پرقاتلانہ حملہ،حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ان کو شدید زخمی کر دیا جبکہ گاڑی کو بھی گولیاں لگیں سید صداقت حسین شاہ کو شدید زخمی حالت میں بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں ریفر کیا جہاں وہ اب زیر علاج ہیں۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ سید صداقت حسین شاہ آف ڈھنگور سیداں اپنی گاڑی نمبری AMX-779پر آرہے تھے کہ حملہ آوروں جو کہ وہاں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے تھے انہوں نے ان پر فائرینگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے ان کوشدید زخمی حالت میں بے نظیر ہسپتال راولپنڈی ریفر کیا جہاں وہ زیر علاج ہیں سید صداقت حسین شاہ کے جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں لگیں۔

Mator, Kahuta  ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 14 September 2022)
In the murderous attack on the political and social personality of Kahuta, former councilor UC Hothla, Syed Sadaqat Hussain Shah of Dhangor Syedan, the attackers shot and seriously injured him while the car was also hit by bullets. Syed Sadaqat Hussain Shah was seriously injured in Benazir Hospital, Rawalpindi, where he is now undergoing treatment. According to the details, Syed Sadaqat Hussain Shah of Dhangor Syedan ​​was coming in his vehicle, when the attackers were hiding in the bushes, and opened fire on him as a result of which he was injured. He was referred to Benazir Hospital Rawalpindi in a critical condition where he is undergoing treatment. Syed Sadaqat Hussain Shah was shot in different parts of his body.

پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی طرف سے سیلاب متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری

Pothwar Welfare Trust (Registered) continues to serve the flood victims

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر 2022)
تحصیل کہوٹہ کے سب سے بڑھے رفاعی ادارئے پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) کی طرف سے سیلاب متاثرین کی خدمت کا سلسلہ جاری سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے دوسرا قافلہ لاکھوں روپے کا سامان لے کر خیر پور روانہ ہوا لاکھوں روپے کی ڈونیشن اور لاکھوں روپے کا قیمتی سامان حاجی ملک منیر اعوان نے خود جا کر اس کے حقداروں تک پہنچایا،سیلاب میں گرے میں ہوئے متاثرین کا جولیاں اٹھا کر صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) حاجی ملک منیر اعوان ان کی ٹیم اور تمام معاونین کود عاہیں، صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) حاجی ملک منیر اعوان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ، چارشدہ، بدین، خیر پور سمیت پاکستان کے ان تمام علاقوں میں جا کر سیلاب متاثرین کو کھانے پینے کی اشیاء، ادوایات، کپڑے، جوتے، کمبل سمیت دیگر اشیاء تقسیم کیں تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) حاجی ملک منیر اعوان اور ان کی ٹیم کے ایک ایک فرد اور ان کے ساتھ مالی تعاون کر نے والے معاونین کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) حاجی ملک منیر اعوان نے کہا کہ مخلوق کی خدا کی خدمت سے دلی سکون ملتا ہے سیلاب زدگان مصیبت کی اس گھڑی میں بے یارومددگار ہیں ایسے میں ان کی مدداللہ تعالیٰ کی خوشنودی اور رضا کا سبب بنے گی اجتماعی طورپر اللہ سے معافی مانگی جائے تا کہ جو پریشانی سیلاب کی صورت میں وطن عزیز پر آئی ہوئی ہے اللہ تعالیٰ اس سے ہمیں نجات عطاء فرمائے۔

تمام جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں,جماعت اسلامی کے رہنماء سابق جنر ل کونسلر حاجی ملک عبدالروف

All parties are involved in corruption, Haji Malik Abdul Rauf

www.pothwar.com ? Kahuta; file photo of Raja Abdul Rauf

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر 2022)
جماعت اسلامی کے رہنماء سابق جنر ل کونسلر حاجی ملک عبدالروف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام جماعتیں کرپشن میں ملوث ہیں اب اس قوم کو ان سیاسی جماعتوں کی غلامی سے نکالنا ہوگا قرآن کی دعوت لیکر اُتھو اور دنا میں چھا جاؤ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار کی جنگ نہیں بلکہ پاکستان جو کلمہ کے نام پر قائم ہوا اُس میں اللہ کا نظام نافذ کرنا ہے جماعت اسلامی نے ہر موقع پر عوام کی فلاح کے کام کیے اس ملک کو ایک صاف ستھری قیادت کی ضرورت ہے جو صرف جماعت اسلامی ہی دے سکتی ہے سراج الحق امیر جماعت اسلامی جو سنیٹر بھی رہے وزیر بھی مگر کرپشن کا داغ نہ لگا اُسی پرانے گھر میں ہیں سود ی نظام فحاشی عریانی منشیات فروشی و دیگر جرائم کے خاتمے اور پاکستان صحیح معنوں مین اسلامی فلائی ریاست بنانے کے لیے اللہ کی زمین پر اُسی کا نظام لانا ہوگا۔

حکومت کوموصول ہونیوالے صدقات وعطیات کی ایک ایک پائی سیلاب زدگان کی دہلیز تک پہنچا ئی جائے

The government should deliver every penny of the charity and donations received to the doorsteps of the flood victims

www.pothwar.com / Kahuta; File photo of Raja Amir

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،14ستمبر 2022)
سابق ممبر ضلع کونسل چیئرمین راجہ عامر مظہر امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصیبت زدگان کی بحالی و آبادکاری کیلئے افواج پاکستان کا کلیدی کردارسرمایہ افتخار ہے، قوم نے سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کی جس طرح امداد اور دلجوعی کی وہ سراہے جانے کے لائق ہے انہوں نے کہا کہ صلہ رحمی اورجذبہ ایثار کے معاملے میں اوورسیز پاکستانیوں سمیت ہمارے ہم وطن قابل قدر ہیں حکومت کوموصول ہونیوالے صدقات وعطیات کی ایک ایک پائی سیلاب زدگان کی دہلیز تک پہنچا ئی جائے تاکہ ان لوگوں کو دوبارے جینے کا موقع ملے۔ چیئرمین راجہ عامر مظہرنے مزید کہا کہ پاک فوج کا ایک ایک جوان ہمارے سر کا تاج ہے پوری پاکستانی عوام پاک فوج اور عدلیہ کیساتھ کھڑی ہے عوام ہر مشکل گھڑی میں فوج اور عدلیہ کیساتھ ہے۔سرحدوں پر ملک میں امن و امان قائم رکھنے کیلئے سخت گرمی اور سردی میں فرائض سر انجام دینے والے پاک فوج کے جوان ہمارے سر کا تاج ہیں قوم کا بچہ بچہ فوج کیساتھ کھڑا ہے۔ہمار ا تن من دھن پاک فوج پر قربان ہیانہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ہے چند سیاسی شخصیات پاک فوج کی کردار کشی بند کریں پاکستان کا بچہ بچہ پاک آرمی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر کسی نے میلی آنکھ سے بھی ہماری مسلح افواج کو دیکھا تو اسکے عزائم ناکام بنا دیں گے ہ پاک فوج نے ہمیشہ ملکی سرحدوں کے ساتھ ساتھ قوم پر آئی آفات میں بھی ساتھ دیا ہے حالیہ سیلاب کے موقع پر جس طرع پاک فوج نے اپناکردار ادا کیا وہ لائق تحسین ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button