DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Hanging electric wires touching roofs in Kallar Syedan city can cause a major accident

کلرسیداں شہر میں چھتو ں کو چھو تی بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،13،ستمبر,2022)—کلرسیداں شہر میں چھتو ں کو چھو تی بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں و ا پڈ ا ا ہلکا ر و ں نے چپ سادھ لی۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں کے اندرون شہرمیں واقع محلہ شیخاں،محلہ بلال مسجد کی گلیوں میں لٹکتی تاریں کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں آئیسکو کے اہلکاروں کی کام چوری اتنی انتہاء پر ہے کہ بجلی کی تاریں گھروں کی چھتوں اور دیواروں کو چھونے لگیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں اس حوالہ سے کیے گے سروے میں بلد یہ ممبرعا طف ا عجا ز بٹ،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے محمد فیا ض کیا نی،سر د ا ر محمد ا شتیا ق،محمد جا و ید،محمد نا ظم،محمد ا فضل،سید سبط ا لحسن شا ہ ا یڈ و و کیٹ،محمد ا قبا ل ا و ر د یگر نے صحا فیو ں کو بتا یا کہ کلر سید اں و ا پڈ ا کے ا فسر ا ن کو ا س سا ر ے معا ملے کا علم ہو نے کے با و جو د تا حا ل کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے اور شہریوں کو ننگی اور لٹکتی تاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے عوامی حلقو ں نے مطالبہ کیا کہ اس معاملہ کا فوری نوٹس لیاجائے اور لٹکتی تاروں کو فی الفور ٹھیک کیا جائے تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ بنایا جائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 13, September 2022)- The hanging electric wires touching the roofs in Kallar Syeddan city can cause a major accident and the lightning has left the city silent.. According to the details, wires hanging in the streets of Mohalla Sheikhan, Mohalla Bilal Mosque located in the inner city of Kallar Syedan ​​can cause a big accident. Muhammad Javid, Muhammad Nazim, Muhammad A Fazal, Syed Sabbat Al Hasan Shahid, Muhammad Iqbal and Ward told the journalists that wapda officers are aware of all this, nothing has been done so far and the citizens have been left at the mercy of bare and hanging wires. The public has demanded that immediate notice be taken of the matter and that the hanging wires be repaired immediately.

الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم کا تین روزہ دورہ راجن پور مکمل

The three-day visit of the medical team of Al-Khidmat Foundation Kallar Syedan to Rajanpur is complete

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،13،ستمبر,2022)—الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کی میڈیکل ٹیم کا تین روزہ دورہ راجن پور مکمل،سینکڑوں شہریوں کو راشن کی فراہمی کے علاؤہ الہ آباد،عاقل پور روڈ راجن پور شہر،انڈس ہائی وے پر قائم الخدمت خیمہ بستی اور ونگ مٹھن کوٹ میں میڈیکل کیمپ لگائے جہاں ڈاکٹر ربنواز راجہ،ڈاکٹر جلیل الرحمان نے اٹھارہ سو سے زائد مریضوں کا معائینہ کرکے انہیں ادویات مہیا کیں،اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر محمد توقیر اعوان،امیر جماعت اسلامی کلرسیداں جاوید اقبال،محمد ابوبکر بھی موجود تھے متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد الرجی،نمونیا، ملیریا جلدی امراض،بخار،پیٹ اور سانس کے ساتھ ساتھ ہیضہ تیزی سے پھیل رھا ہے جس کے لیئے بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے نوائے وقت نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کشتی کے بعد میلوں پیدل سفر کرکے متاثرہ علاقوں میں رسائی حاصل کی تو معلوم ہوا کہ ان علاقوں سے بھی آگے بڑی ابادی مقیم ہے جہاں تعفن اور پانی کے باعث پہنچنا ابھی بھی دشوار ہے لہذہ ضرورت اس امر کی ہے امداد کرنے والی تنظیمیں راشن کے ساتھ ساتھ معتدی امراض سے پھیلاؤ کے لیئے ضروری ادویات کی فوری فراہمی میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں کیونکہ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان اضلاع میں پیرا سیٹا مول،میناڈول،بروفین دستیاب نہیں ہے۔

سہوٹ بگیال میں بیوہ کے مطابق پولیس ملازمین اور تفتیشی آفیسر نے اس کیساتھ بھی بدتمیز کی۔

According to the widow in Sahot Bagyal, the police personnel and the investigating officer also misbehaved with her family.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،13،ستمبر,2022)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر نبیل بیگ پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے رات ساڑھے گیارہ بجے کے قریب نواحی گاؤں سہوٹ بگیال میں چادر اور چاریواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے لاتیں مار کر لکڑی کا دروازہ توڑ دیا اور گھر میں گھس کر سوئے ہوئے امریز نامی شخص کو گھسیٹتے ہوئے باہر لے آیا اور گاڑی میں ڈال کر حوالات بند کر دیا۔بیوہ (ب) کے مطابق پولیس ملازمین اور تفتیشی آفیسر نے اس کیساتھ بھی بدتمیز کی۔ادھر پیر کے روز ملزم کی والدہ اور بہن اس سے ملنے کیلئے جب تھانے پہنچیں تو انہیں بتایا کہ تفتیش آفیسر اس کے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال لے گیا ہے جس پر بوڑھی خاتون نے رونا شروع کر دیا اور ایس ایچ او کے دفتر میں داخل ہو کر سخت احتجاج کرتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا کہ تفتیش آفیسر نے اس کے بیٹے پر تشدد کیا ہو گا،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔دریں اثناء گاؤں کی رہائشی مسماۃ (ش) نے ملزم امریز کیخلاف مقدمہ درج کروایا تھا کہ ممریز نامی شخص چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے زبردستی ہمارے گھر میں داخل ہو گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور کارپین سیدھی میری طرف تان لی۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،13،ستمبر,2022)—دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین معروف اسکالر ڈاکٹر پروفیسر ساجد الرحمان نے گاؤں سہوٹ جا کر چوہدری الفت حسین اور دیگر سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ اور خالہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button