DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Those helping flood victims are asked to beware of motorcycle gangs of looters

متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والے وہاں لوٹ مار کرنے والوں کی موٹر سائیکل گینگ سے بھی ہوشیار رہیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی30،اگست,2022)—متاثرین سیلاب کی مدد کرنے والے وہاں لوٹ مار کرنے والوں کی موٹر سائیکل گینگ سے بھی ہوشیار رہیں،متاثرین کے لیئے آٹا بااکل نہ لے کر جایا جائے متاثرین کو چاول دالوں الرجی ملیریا خارش کی ادویات درکار ہیں۔کلرسیداں شہر کے نوجوان سماجی کارکن بابر ہاشمی نے راجن پور میں ریلیف کام کے بعد کلرسیداں واپسی پر بتایا کہ راجن پور کو کراس کرتے ہی بڑے پل کے بعد کچے کا علاقہ شروع ہو جاتا ہے جہاں سینکڑوں کے حساب سے جرائم پیشہ لوگ سڑک کے دونوں اطراف متاثرین کے لبادھے میں موجود ہیں۔ وہ امداد لانے والی گاڑی پر جھپٹ پڑتے ہیں سامان زبردستی چھین لیتے ہیں اور یہ پیشہ وار جرائم پیشہ لوگوں کا بڑا گروہ ہے۔ انہوں نے امداد لے جانے والوں کو مشورہ دیا کہ وہ راجن پور سفر کے درمیان انتہائی محتاط رہیں اور سڑک پر موجود لوگوں کی بجائے مختلف جگہوں پر موجود ریسکیو اہلکاروں سے رجوع کریں وہ کشتیوں میں انہیں سامان سمیت اندر متاثرین تک بحفا ظت لے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہاں نمی کے باعث آٹا فوری خراب ہو جاتا ہے لہذہ امدادی ادارے آٹا لے جانے کی بجائے متاثرین کی فوری ضرورت کے لیئے چاول دالیں خشک دودھ ماچس چائے کی پتی الرجی خارش اور ملیریا کی ادویات کے ساتھ ساتھ پلاسٹک شیٹس اور پلاسٹک کے جوتے اور سلے کپڑے لے کر جائیں اور وہاں دوران سفر ڈنڈا فورس موٹر سائیکل گینگ سے انتہائی محتاط اور خبردار رہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi 30, August 2022) – Be careful of the motorcycle gangs of looters who are traveling to help flood victims. Medicines for allergies, malaria and scabies are needed. Babar Hashmi, a young social worker of Kallar Syedan city, said on his return after relief work in Rajanpur that after crossing Rajanpur, the lower area begins after the big bridge, where hundreds of people are looted. Criminals are present on both sides of the road. They pounce on the aid vehicle, take the goods by force, and this is a large group of professional criminals. He advised the aid carriers to be extra careful during the journey to Rajanpur and approach the rescue personnel at different places instead of people on the road, who would safely take them in boats along with the supplies to the victims inside. He said that due to the humidity there, the flour spoils quickly, so instead of carrying flour, the aid agencies are providing rice, pulses, dry milk, matches, tea leaves, allergy, scabies and malaria medicines as well as plastic sheets and plastic bags for the immediate needs of the victims.

کلر سیداں تحصیل میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اسے راولپنڈی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا

A person was shifted to Rawalpindi Hospital after being diagnosed with dengue virus in Kallar Syedan Tehsil

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی30،اگست,2022)—کلر سیداں تحصیل میں ایک شخص میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد اسے راولپنڈی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کلر سیداں ڈاکٹر فرحت ابراہیم نے رابطہ پر بتایا کہ یوسی بھلاکھر کا رہائشی یاسر محمود جو کہ ڈی ایچ اے میں ملازم ہے گزشتہ روز بخار کی حالت میں اپنے آبائی گھر آیا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر بے نظیر ہسپتال راولپنڈی چلا گیا جہاں ضروری ٹیسٹوں کے بعد ڈینگی رپورٹس مثبت آ جانے پر اسے ڈینگی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ڈی ڈی ایچ او نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم آج متاثرہ شخص کے گاؤں جارہی ہے جہاں پورے علاقے میں سپرے اور سروئے کیا جائے گا۔

واپڈا بلوں میں کم از کم تین سو یونٹ تک کے صارفین کو ایف اے ٹی کے بھارج ٹیکسوں سے ریلیف دیا جائے

Wapda bills should be given relief to consumers up to 300 units from tax charges

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی30،اگست,2022)—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے کہ واپڈا بلوں میں کم از کم تین سو یونٹ تک کے صارفین کو ایف اے ٹی کے بھارج ٹیکسوں سے ریلیف دیا جائے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں میں اضافہ سے ملک کا ہر شہری شدید پریشان ہے موجودہ حالات میں دال روٹی پوری کرنا مشکل ہو گیا ہے ایسے میں بجلی کے بلوں میں بھاری اضافہ ناقابل قبول ہے۔ اس سے عام شہریوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوا ہے جو نوازشریف کی پالیسی کے منافی ہے۔انہوں نے اپیل کی ہے بلوں میں تین سو یونٹ تک کے صارفین کو ریلیف دیا جائے۔

کلرسیداں اور گردونواح میں امرود کے بعد مکئی کی فصل پر بھی کیڑوں کا حملہ،سنڈی کے حملے سے مکئی کی فصل بری طرح متاثر ہوئی

After guava, insect attack on maize crop in Kallar Syedan and surrounding areas, maize crop was badly affected

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی30،اگست,2022)—کلرسیداں اور گردونواح میں امرود کے بعد مکئی کی فصل پر بھی کیڑوں کا حملہ،سنڈی کے حملے سے مکئی کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے کسان ابھی امرود کی تیار فصل پر کیڑوں کے حملے سے سنبھلے نہیں تھے کہ مکئی کی تیار فصل پر بھی سنڈی نے حملہ کردیا ہے تیار بھٹوں میں کیڑا لگنے سے فصل استعمال کے قابل نہ رہی۔ادہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ سے زراعت توسیع کلرسیداں ڈاکٹر بشارت محمود اعوان نے کاشتکاروں سے کہا ہے کہ صورتحال سے زیادہ پریشان نہ ہوں اور مکئی کی فصل پر سنڈی کے حملہ سے بچاؤ کیلیئے ایما میکٹن 30 گرام +کلورپائریفاس 100 ملی لٹر فی 20لٹر یا ٹاپ گارڈ 60 ملی لٹر فی ٹینکی سپرے کریں ایک ہفتہ کے وقفے سے تین بار اگر سنڈی کا حملہ شدید ہے تو 4 دن کے وقفے سے سپرے کریں۔ جو شاخیں شدید حملہ شدہ ہیں انہیں کاٹ کر زمین میں دبا دئیں۔ اس کے بعد NPK۔ 80گرام فی ٹینکی فصل پر سپرے کر نے سے فصل بہتر ہو جائے گی۔

سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد باقیماندہ علاقوں میں تاجروں اور چھوٹے دوکانداروں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے

Traders and small shopkeepers accused of price hike after floods

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی30،اگست,2022)—سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد باقیماندہ علاقوں میں تاجروں اور چھوٹے دوکانداروں نے بھی لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے خوف خدا سے عاری یہ دوکاندار من مانے نرخ وصول کر رہے ہیں کوئی ادارہ ان سے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے میں سنجیدہ نظر نہیں آتا۔دوکاندار مادرپدر آزاد ہیں وہ انتظامیہ کی جاری کردہ لسٹ کو سنبھال کر تہ کرکے رکھ لیتے ہیں اور اس سے تین چار گنا زائد کی وصولی شروع کر دیتے ہیں مگر انتظامی ادارے ہاتھ پر ہاتھ دھرے تماشہ دیکھتے رہتے ہیں اور شہری دن رات لٹتے رہتے ہیں،میرٹ اور شفافیت اب خواب دکھائی دینے لگی ہے۔

کلر میں دو پرائس مجسٹریٹ موجود ہی نہیں

No Price Magistrates working in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی30،اگست,2022)—کلر میں دو پرائس مجسٹریٹ موجود ہی نہیں تحصیلدار راجہ عامر مسعود کا تبادلہ فتح جنگ کردیا گیا نائب تحصیلدار منصور احمد مرزا رخصت پر امریکہ چلے گئے جس سے نہ صرف محکمہ مال کے امور میں لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بلکہ پانچ میں سے دو پرائس مجسٹریٹ بھی کم ہو گئے جس سے منافع خوروں کی چاندی ہو گئی۔

حاجی راجہ غلام فرید انتقال کر گئے نماز جنازہ جسوالہ میں ادا کی گئی

Haji Raja Ghulam Farid passed away in village Jaswala

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی30،اگست,2022)—کلرسیداں شہر کی نواحی بستی جسوالہ کی معروف سماجی شخصیت اور راجہ عابد منہاس راجہ(ایف بلاک راولپنڈی) ساجدمنہاس راجہ رضامنہاس (یو کے)کے چچااور راجہ بلال منہاس کینانا،ماسٹر شبیر راجہ سعید اور حوالدار صفدر راجہ افضل کیانی کے ماموں حاجی راجہ غلام فرید انتقال کر گئے نماز جنازہ جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں سیاسی سماجی رہنماؤں تاجروں اور شہریوں نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button