DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Due to heavy rains in and around Kallar Syedan, the rivers and Nala were flooded

کلرسیداں و گردونواح میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،نشیبی بستیاں زیر آب آ گئیں

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)—کلرسیداں و گردونواح میں شدید بارش سے ندی نالوں میں طغیانی،نشیبی بستیاں زیر آب آ گئیں۔نالہ کانسی کلرسیداں اور نالہ سریں چوآ خالصہ میں شدید طغیانی دیکھی گئی کھیت کھلیان بھی تالابوں میں بدل گئے کلر سیداں شہر کے چوآ روڈ کے معروف کاروباری مرکز کے باہر سڑک برساتی نالے کا منظر پیش کر رہی تھی چوآ روڈ پر ہی موہڑہ پھڈیال میں پانی کھڑا ہونے سے گاڑیوں کی آمدورفت متاثر ہوئی جبکہ کئی نشیبی بستوں میں پانی داخل ہو گیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, July 22, 2022) – Heavy rains in Kallar Syedan and surrounding areas have caused flooding in the rivers and canals, the settlements have been flooded. Heavy flooding has been seen in Nala Kansi Kallar Syedan and Nala Sarin Choa Khalsa. The road outside the famous business center of Choa Road in the city was showing the scene of a river.

پی پی سات کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ان الزامات کو سو فیصد درست قرار دیا ہے,شوکت اقبال جنجوعہ

Shaukat Iqbal Janjua has declared these accusations of the newly elected member of the Punjab Assembly Raja Sagheer Ahmed of PP-7 to be 100% true

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے پی پی سات کے نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے ان الزامات کو سو فیصد درست قرار دیا ہے جس میں کہوٹہ شہر اور مضافات میں معروف لیگی رہنماؤں اور کارکنوں نے ن کی بجائے آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ پول کیئے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ راجہ صغیر کے الزامات باالکل درست ہیں کہوٹہ شہر کے بعض عہدیداروں سرگرم لیگی کارکنوں نے سرعام نہ صرف مسلم لیگ ن کی فتح کو روکنے کے لیئے ایک آزاد امیدوار کی باقاعدہ پلاننگ کے تحت بھرپور حمایت کی اس کی انتخابی مہم بھی چلائی مگر اس سے بھی یہ لوگ ہاتھ کر گئے کچھ لیگیوں نے اپنی ووٹ آزاد امیدوار کو دی مگر اپنے گھرانے کنبے برادری کی ووٹ اس کی بجائے پی ٹی آئی کے امیدوار کے حق میں پول کرائے۔کہوٹہ شہر نارہ بازار اور تھوہا خالصہ کے لیگی کارکنوں کی دکانوں پر لگے انتخابی پوسٹر خود اس کی گواہی دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ میں ہر ایک مسلم لیگی نے شیر کا ساتھ دیا سب سے زیادہ ووٹوں کی برتری سابق چیئرمین چوہدری صداقت حسین کی تھی جنہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سینہ تان کر مسلم لیگ ن کا ساتھ دیا یہاں پر مسلم لیگ ن پیپلز پارٹی اورجے یو آئی کے لوگ ایک پیج پر تھے جس کی بدولت مسلم لیگ ن قانون گو حلقہ چوآخالصہ سے فتحیاب رہی۔ کلرسیداں شہر کے نتائج پر بھی بحث کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ میاں نوازشریف اور شہباز شریف ان مسلم لیگیوں کے خلاف عملی اقدامات کریں جنہوں نے حمزہ شہباز کی حکومت گرانے کے لیئے نہ صرف آزاد امیدوار بلکہ پی ٹی آئی کی حمایت کی اور اس کے بڑے پیمانے پر ثبوت بھی موجود ہیں اب یہ بحث چل نکلی ہے تو اسے منطقی انجام کی طرف بڑھنا چاہیئے۔

یونین کونسل بشندوٹ کی ڈھوک موہڑہ میراں میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے

Three burgalries commited in Dhok Morra Meeran, Bishondote

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)—کلر سیداں کی یونین کونسل بشندوٹ کی ڈھوک موہڑہ میراں میں چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور طلائی زیورات لے اڑے۔چوری کی پہلی واردات چوہدری ابرار کے گھر میں ہوئی جہاں نامعلوم ملزمان 16000امریکی ڈالرز،طلائی زیورات جن کی مجموعی مالیت 25 لاکھ روپے بنتی ہے چوری کر کے لے گئے ہیں۔چوری کی دوسری واردات چوہدری اعجاز کے گھر میں ہوئی جہاں سے چور 26 لاکھ روپے مالیت کا سامان جس میں نقدی اور طلائی زیورات شامل ہیں چوری کر لئے گئے۔تیسری واردات میں چوہدری ماجد کے گھر سے ڈیڈھ لاکھ روپے کی نقدی اڑا لی گئی۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے درخواستیں وصول کرنے کے باوجود ابھی تک کسی واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔

تمام تحصیلوں میں 18 سے 22جولائی تک محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ آبادی منایا جا رہا ہے

World Population Week is being celebrated in all tehsils from July 18 to 22 under the auspices of the Population Welfare Department

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)— ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راولپنڈی شیریں سخن کی ہدایت پر ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں میں 18 سے 22جولائی تک محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام عالمی ہفتہ آبادی منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عابدہ پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ہفتہ آبادی منانے کا مقصد دنیا میں بڑھتی ہوئی آبادی سے جڑے مسائل سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خوشحالی کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔

راجہ صغیر احمد کو کامیاب بنا کر قیادت کے فیصلے پر مہر ثبت کی ہے۔ چوہدری غلام شبیر لنگڑیال

We voted for Raja Sagheer Ahmed on the decision of the leadership, Chaudhry Ghulam Shabbir Langriyal

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)—پیپلز پارٹی موہڑہ ہیراں چوآخالصہ کے چوہدری غلام شبیر لنگڑیال نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے پولنگ اسٹیشن سے مسلم لیگی امیدوار راجہ صغیر احمد کو کامیاب بنا کر قیادت کے فیصلے پر مہر ثبت کی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں پارٹی قیادت نے ن لیگ کی حمایت کا حکم دیا ہم نے اپنے رشتہ دار ایک امیدوار کی بجائے پارٹی ہدایت پر ن لیگ کی سرعام حمایت کر کے انہیں اپنا پولنگ اسٹیشن 91 ووٹوں کی برتری سے جتوایا جبکہ ن لیگ کا کئی دم بھرنے والوں نے آخری وقت میں شیر کی بجائے کسی دوسرے امیدوار کی حمایت کردی۔

راجہ خالد انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی

Raja Khalid passed away and funeral prayers were offered at Darkali Sher Shahi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)— محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ گوجرخان کے سینئر اہلکار راجہ پرویز اختر کے بڑے بھائی راجہ خالد انتقال کر گئے نماز جنازہ درکالی شیر شاہی میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مری بروری کمپنی لمیٹڈ کے سابق منیجر محمد جاوید انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں سہر میں ادا کی گئی

Muhammad Javed, former manager of Murree Brewery Company Limited, passed away in Sehar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)—معروف سماجی کارکن اور مری بروری کمپنی لمیٹڈ کے سابق منیجر محمد جاوید انتقال کرگئے نمازجنازہ گاؤں سہر میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ کے علاؤہ ان کے ساتھیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

قاضی افتخار احمد کی تقریب قل گاؤں پیم میں ادا کی گئی

Qazi Iftikhar Ahmed passed away in Birmingham, buried in village Peem, Jabber

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی،22جولائی,2022)—برطانوی شہر برمنگھم میں انتقال کرجانے والے قاضی افتخار احمد کی تقریب قل گاؤں پیم میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button