DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The Punjab government has decided to keep the four basic health centers of Kallar Syedan open day and night, including the health centers of Choa Khalsa.

پنجاب حکومت نے کلرسیداں کے چار بنیادی مراکز صحت کو دن رات کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سےچوآخالصہ کے مراکز صحت شامل ۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13جون2022)—پنجاب حکومت نے کلرسیداں کے چار بنیادی مراکز صحت کو دن رات کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے ایک قانون گو حلقہ کلرسیداں اور تین چوآخالصہ کے مراکز صحت شامل ہیں۔ اس سے قبل بنیادی مراکز صحت چوآخالصہ اور بکھڑال کئی سالوں سے دن رات صحت کی سہولیات مہیا کر رہے ہیں اب یہ سہولت بنیادی مراکز صحت سموٹ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن کلاں اور بشندوٹ میں بھی مہیا کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے جس سے دیہی علاقوں میں ایمرجنسی کی صورت میں مقامی مرکز صحت میں مریض کے چیک اپ اور دوا کی سہولت میسر آئے گی۔ مقامی حلقوں نے کلرسیداں کے مجموعی طور پر چھ بنیادی مراکز صحت کو دن رات کھلا رکھنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلی حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 13 June 2022) * The Punjab government has decided to keep the four basic health centers of Kallar Syedan open day and night, one of which is the law-abiding constituency of Kallar Syedan and three health centers. Earlier, the basic health centers of Choa Khalsa and Bakhral have been providing day and night health services for many years. In the event of an emergency, the local health center will provide patient check-ups and medication. Locals welcomed the decision to keep a total of six primary health centers open day and night and thanked Chief Minister Hamza Shahbaz.

پی پی 7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حتمی نامزدگی کے لیئے پارٹی سربراہ عمران خان نے اتوار کے روز بنی گالہ میں امیدواروں سے خود انٹرویوز کیئے

For the final nomination of PTI candidate in PP-7 by-election, party chief Imran Khan himself conducted interviews with the candidates in Bani Gala on Sunday.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13جون2022)—کلرسیداں کہوٹہ کی صوبائی نشست پی پی 7 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار کی حتمی نامزدگی کے لیئے پارٹی سربراہ عمران خان نے اتوار کے روز بنی گالہ میں امیدواروں سے خود انٹرویوز کیئے،امیدواروں میں دو ہیوی ویٹ امیدوار ہیں جن میں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی کرنل شبیر اعوان اور آرڈی اے کے چیئرمین راجہ طارق محمود مرتضی ہیں۔ یہ اس سے قبل تحصیل ناظم کہوٹہ بھی رہ چکے ہیں عثمان بزدار حکومت میں یہ آرڈی اے کے چیئرمین تھے یہ عمران خان کے محلے دار ہیں یہ بھی بنی گالہ کے رھائشی ہیں جبکہ کرنل شبیر اعوان ماضی میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں ان کا تعلق کلرسیداں کے گاؤں سموٹ سے ہے اور یہ انٹرویو کے بعد ٹکٹ کے لیئے بڑے پرامید بھی ہیں۔

حکومت قوم کے چہروں سے چھینی گئی مسکراہٹیں واپس لائے گی۔

The government will bring back the smiles snatched from the faces of the nation

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13جون2022)—معروف سیاسی رہنما سابق ضلعی نائب ناظم محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ اتحادی حکومت کے مشکل فیصلوں سے معشیت میں استحکام آئے گا اور ترقی کا پہیہ دوبارہ چل پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کلرسیداں کے گاؤں سموٹ میں پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما چوہدری عبدالقیوم کی بھاوج کی وفات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نصیر اختر بھٹی،تنویر اختر شیرازی،شیخ حسن سرائیکی،چوہدری توقیراسلم اور دیگر بھی موجود تھے۔محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی چاہتی تو عمران خان حکومت میں ہونے والی تباہی کا تماشہ دیکھ سکتی تھی مگر ایسا کرنے ملک سے ساتھ سنگین زیادتی ہوتی ہم نے اپنی اپنی پارٹی کی سیاست کو داؤ پر لگانے کی کڑوی گولی کھا لی مگر ہم ملک کو درپیش خطرات کو چیلنج سمجھ کر حکومت میں آئے ہیں۔قوم اطمینان رکھے یہی حکومت قوم کے چہروں سے چھینی گئی مسکراہٹیں واپس لائے گی۔

بجلی کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات پر یکسر عملدرآمد نہیں ہو رہا

Prime Minister Shahbaz Sharif’s announcements about electricity are not being implemented

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13جون2022)—بجلی کے بارے میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعلانات پر یکسر عملدرآمد نہیں ہو رہا، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹوں سے بھی تجاوز کرگیا دن ہو یا رات ہر ایک گھنٹے بعد بجلی بند ہو جاتی ہے بجلی کی آنی جانیوں سے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔کلرسیداں اور گردونواح جہاں کا درجہ حرارت گزشتہ پچاس برسوں میں پہلی بار مسلسل بیالیس سے پینتالیس کے درمیان ہے سورج صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک آسمان سے آگ برساتا ہے دھوپ کی شدت کا یہ عالم ہے کہ باہر نکلتے ہی لو لگ کر مریض ہسپتال پہنچ جاتا ہے۔لوگ مسلسل لوڈ شیڈنگ سے ذہنی امراض کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کروانے کا رزور مطالبہ کیا ہے۔

نامعلوم چور بیوہ کے گھر سے 27 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات مالیتی 35 ہزار چوری کر کے لے گئے

Unknown thief stole Rs 27,000 cash and gold jewelery worth Rs 35,000 from widow’s house

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13جون2022)—نامعلوم چور بیوہ کے گھر سے 27 ہزار روپے کی نقدی اور طلائی زیورات مالیتی 35 ہزار چوری کر کے لے گئے۔کلر سیداں کے نواحی علاقہ اراضی بانڈی کی رہائشی بیوہ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ شب میں اپنے کم سن بچوں کے ہمراہ چھت پر سو رہی تھی کہ اسی دوران نامعلوم ملزمان گھر میں داخل ہو گئے اور گھر میں موجود نقدی اور طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button