DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Colonel Azmat Shabbir Bhatti of Takal village of Choa Khalsa has been promoted to the rank of Brigadier

چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال کے کرنل عظمت شبیر بھٹی کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12,جون2022)—نواحی قصبہ چوآخالصہ کے گاؤں ٹکال کے کرنل عظمت شبیر بھٹی کو بریگیڈیئر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے یہ معروف اسکالر شاعر ادیب اور تجزیہ نگار کرنل(ر)طلعت شبیر بھٹی کے بھائی ہیں مقامی حلقوں نے عظمت شبیر بھٹی جی محکمانہ ترقی پر انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔

Kallar Syedan; Col. Azmat Shabbir Bhatti of Takal village in the suburban of Choa Khalsa has been promoted to the rank of brigadier in the Pakistan Army. he is younger brother of Shabbir Bhatti a well-known poet. Local circles have congratulated Brigadier Azmat Shabbir Bhatti.

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سرجن سمیت سات کے قریب میڈیکل آفسران اور نرسنگ سٹاف کے تبادلے کر دئیے گئے

About seven medical officers and nursing staff including surgeons posted at THQ Hospital Kallar Syedan have been transferred

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12,جون2022)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں تعینات سرجن سمیت سات کے قریب میڈیکل آفسران اور نرسنگ سٹاف کے تبادلے کر دئیے گئے جس سے ہسپتال کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہونگے۔تفصیلات کے مطابق سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد گوندل،ٹی بی ڈاٹ کام انچارج ڈاکٹر محمد انور،ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر قمر النساء،ہیڈ نرس فرحت جبیں، چارج نرس زرین فاطمہ،نرس صباء شاہین اور کرن نواز کا تبادلہ ٹی ایچ کیو ہسپتال مری ہو جانے سے کلر سیداں کے عوامی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ سرجن ڈاکٹر سلیم شہزاد کے تبادلے کے بعد آپریشن کا کام بھی ٹھپ ہو گیا ہے جبکہ ٹی بی انچارج ڈاکٹر محمد انور کی مری روانگی کے بعد ٹی بی کا کام بھی بری طرح متاثر ہو گا۔ مری ٹرانسفر ہونے کے بعد ابھی تک کسی سرجن یا دیگر اسٹاف کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی گئی ہے جس کی وجہ سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوگی۔

حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخابات میں فتح مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد کی ہوگی

In the by-election of constituency PP-7, victory will be of PML-N nominee Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12,جون2022)—مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ کہ حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخابات میں فتح مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار راجہ صغیر احمد کی ہوگی نوازشریف کا ہر ایک سپاہی ضمنی انتخاب میں شیر کے نشان پر مہر لگا کر اپنے قائد میاں نواز شریف سے اظہار یک جہتی کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب سابق چیئرمین یونین کونسل مواڑہ راجہ عبدالروف کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ ہر مسلم لیگی نے عہد کر رکھا ہے کہ وہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو فتح سے ہمکنار کروائے گا ہم کسی گروپ بندی کا شکار نہیں ہوں گے امیدوار مسلم لیگ ن راجہ صغیر احمد نے کہا کہ ہمیں مسلم لیگ کو مضبوط اور متحد کرنا ہے اس مقصد کے لیے اگر اعلیٰ قیادت نے حکم دیا تو تمام ناراض راہنماؤں اور کارکنوں کے پاس جانا پڑا تو جائیں گے۔انشا ء اللہ اس حلقے سے میاں نواز شریف کی جیت ہوگی شیر کی جیت ہوگی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں سابق چیئرمینز راجہ ظفر بگہاروی،ظہور عباسی،راجہ سجاد المعروف منا،بلال یامین ستی،راجہ ممتاز، قدوس عباسی،کرنل مسعود عباسی، ملک یاسین،راجہ سخاوت ملک غلام مرتضیٰ، قاضی اخلاق، قاضی عبدالقیوم،اسد ستی اور دیگر نے شرکت کی۔

عوام نے الیکشن کمیشن سے غلط معلومات فراہم کرنے پر قوم سے معافی مانگنے اور درست معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

The people have demanded the Election Commission to apologize to the nation for providing false information and provide correct information

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12,جون2022)—الیکشن کمیشن کا ملک بھر کے ووٹروں سے سنگین مذاق،8300 پر میسج کر کے معلومات چاہنے والوں کو یکسر غلط معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ لوکل ڈسپلے سنٹرز پر رکھی گئی ووٹ لسٹوں میں نام اور ووٹ درج ہیں بلدیہ کلر سیداں کے سابق کونسلرز راجہ ظفر محمود،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود نے جب الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نمبر 8300 پر میسج کیا تو انہیں جواب دیا گیا کہ آپ کی ووٹ گکھڑادمال یوسی غزن آباد اور بکھڑال یوسی گف میں درج ہیں جبکہ مقامی ڈسپلے سنٹرز میں ان کی ووٹ مقامی گاؤں میں ہی درج ہے اسی طرح مقامی صحافی جاوید اقبال جو کلرشہر کے رھائشی ہیں 8300 نے ان کی ووٹ پندرہ کلومیٹر دور گاؤں تریل شاہ باغ میں بتائی ہے عوام نے الیکشن کمیشن سے غلط معلومات فراہم کرنے پر قوم سے معافی مانگنے اور درست معلومات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔

 جوچھہ ممدوٹ میں جنگل کو آگ لگ گئی ہے جو کہ پھیل کر گھروں تک آ رہی ہے

Forest fire in Jocha Mamdot is spreading to the houses

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12,جون2022)—کلرسیداں اور گردونواح کے نجی جنگلات میں روزانہ کی بنیاد پر لگائی جانے والی آگ نے ریسکیو 1122 کلرسیداں کی دوڑیں لگا رکھی ہیں جمعہ کے روز بھی دن کو 11 بجکر 36 منٹ پر کال موصول ہوئی کہ جوچھہ ممدوٹ میں جنگل کو آگ لگ گئی ہے جو کہ پھیل کر گھروں تک آ رہی ہے ریسکیو 1122 کلرسیداں کی ٹیم بروقت پہنچی اور امدادی کاروائی کی 1122 کی ٹیم کی انتھک کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا گیا اور قریبی گھروں کو محفوظ کر لیا گیا آپریشن تحصیل انچارج حارث فاروق کی زیر قیادت کیا گیا اس موقع پر تحصیل انچارج ریسکیو 1122 کلرسیداں حارث فاروق کا کہنا تھا کہ جنگلات کی آگ کی روک تھام کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنی چاہئیے تاکہ آنے والی نسلوں کو بہترین ماحول فراہم کر سکیں آئے روز آگ کے واقعات رونما ہو رہے ہیں معاشرے کے ہر ایک فرد کی ذمہ داری ہے کہ جنگلات کو جلانے سے روکا جائے اور اپنے ارد گرد نظر رکھی جائے تاکہ جنگل کی آگ کو روکا جا سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button