DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan Police sent mother of two children and her acquaintance to Adiala Jail on completion of physical remand for murdering her brother.

تھانہ کلر سیداں پولیس نے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں دو بچوں کی ماں اور اس کے آشنا کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل بھیج دیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10,جون2022)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے بھائی کو قتل کرنے کے الزام میں دو بچوں کی ماں اور اس کے آشنا کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد اڈیالہ جیل بھیج دیا ہے۔ یاد رہے کہ 24مئی کو دو بچوں کی ماں مسماۃ (مس) نے اپنے دیور یسین کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے سے منع کرنے پر اپنے آشنا کیساتھ مل کر اپنے 30 سالہ شادی شدہ بھائی اظہر کو قتل کروا دیا تھا اور خود جنگلوں میں روپوش ہو گئے تھے جنہیں بعد ازاں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر چھاپہ مار کر خاتون اور اس کے آشنا کو جنگل سے گرفتار کر لیا تھا۔ملزمہ دو بچوں کی ماں بھی ہے نے اپنے دیور کیساتھ ناجائز تعلقات استوار کرنے سے میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا رہتا تھا جس کے بعد خاتون موقع پا کر اپنے دیور کیساتھ بھاگ گئی تھی۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 10, June 2022) * Kallar Syedan Police Station has sent a mother of two children and her acquaintance to Adiala Jail on completion of physical remand on charges of murdering her brother. It may be recalled that on May 24, a mother of two, along with her acquaintances had her 30-year-old married brother Azhar killed for relations with her brother-in-law Yasin. The woman and her acquaintance were later arrested by the police on a tip-off. The accused is also a mother of two children.

کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری

Worst load shedding continues in and around Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,10,جون2022)—کلرسیداں اور گردونواح میں بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ جاری،شہری صورتحال سے عاجز آ گئے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رھا ہے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں میں 61 برس بعد اس موسم میں شدید ترین گرمی پڑ رہی ہے درجہ حرارت مسلسل 42,43اور44ڈگری جاری ہے صبح سے ہی سورج آگ برسانا شروع کردیتا ہے اور یہ سلسلہ شام تک جاری رہتا ہے شدید گرمی اور شدید دھوپ کی وجہ سے نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہو رھا ہے شدید ترین گرمی اور دھوپ میں بجلی کی بھی ریکارڈ لوڈ شیڈنگ جاری ہے دن ہو یا رات بجلی کا چلے جانا معمول بن گیا۔دن کے بیشتر اوقات بجلی دستیاب نہیں ہوتی تو رات کو بھی باربار بجلی چلی جاتی ہے گویا لوگ دن کو کام کاج کرسکتے ہیں نہ ہی رات کو چین کی نیند سو سکتے ہیں۔ عام افراد کے علاؤہ بچے بوڑھے اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے حکومت مسلسل دعوے کر رہی ہے مگر لوڈ شیڈنگ کا جن تاحال بوتل میں بند کیا جانا ایک خواب لگ رھا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button