DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The first phase of submission of nomination papers for Punjab Assembly constituency PP-7 by-election completed.

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخابات کے لیئے کاغزات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08جون2022)—پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی سات کے ضمنی انتخابات کے لیئے کاغزات نامزدگی جمع کروانے کا پہلا مرحلہ مکمل،کلرسیداں سے تعلق رکھنے والے تین سے زائد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔کلرسیداں سے پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر محمود،پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان اور کلرسیداں سے ہی تعلق رکھنے والے تحریک لبیک کے حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کاغزات نامزدگی داخل کروائے ہیں مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈی سیٹ ہونے والے راجہ صغیر احمد،ان کے فرزند احمد صغیر راجہ،بلال یامین ستی نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما سابق چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضی نے بھی کاغزات نامزدگی جمع کروائے ہیں پی ٹی آئی کی جانب سے کرنل شبیر اعوان اور طارق محمود مرتضی کے درمیان ٹکٹ کس کو جاری کیا جاتا ہے سبھی اس بات کے منتظر ہیں۔ کلرسیداں کے سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے ٹکٹ کے لیئے پی ٹی آئی کو درخواست دی تھی مگر انہوں نے مقررہ وقت میں کاغزات نامزدگی جمع ہی نہیں کروائے جبکہ مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار راجہ صغیر احمد نے کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 08 June 2022) * The first phase of submission of nomination papers for the Punjab Assembly constituency PP-7 by-election has been completed, more than three candidates belonging to Kallar Syedan have submitted nomination papers. PPP District Rawalpindi President Chaudhry Zaheer Mehmood, former PTI MLA Col Muhammad Shabbir Awan and Hafiz Mansoor Zahoor Langarial of Tehreek-e-Labbaik have filed nomination papers. On behalf of PML-N. Raja Sagheer Ahmed, his son Ahmed Sagheer Raja, Bilal Yamin Satti also submitted nomination papers. PTI leader and former chairman RDA Tariq Mehmood Murtaza has also submitted nomination papers. Everyone is waiting to see who will issue the ticket between Col Shabir Awan and Tariq Mehmood Murtaza on behalf of PTI. Former Tehsil Nazim of Kallar Syedan Hafiz Sohail Ashraf Malik had applied to PTI for a ticket but he did not submit nomination papers in time while PML-N candidate Raja Saghir Ahmed has submitted nomination papers.

ہسپتال میں پانی کے مسئلے پر سوشل میڈیا کو تاثر دیا جارہا ہے

The issue of water in the hospital is being commented on social media

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08جون2022)—تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں کے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر توقیر مقصود نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ کلرسیداں ہسپتال میں پانی کے مسئلے پر سوشل میڈیا کو تاثر دیا جارہا ہے وہ باالکل غلط ہے۔آب نوشی اسکیم سے پانی مل رہا ہے مگر اصل مسئلہ گرمی کی شدت میں پانی کے استعمال میں اضافہ اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے ہم نے کسی کو بھی سوشل میڈیا پر پانی کے بارے میں کوئی رپورٹ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی ایسا جو بھی کر رہا ہے ہمارا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

چار مختلف جگہوں پر واقع جنگلات میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے

Valuable trees worth millions of rupees have been reduced to ashes due to forest fires at four different locations

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08جون2022)—کلر سیداں کی حدود میں چار مختلف جگہوں پر واقع جنگلات میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت جل کر خاکستر ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ دھمالی،دانگلی،بھلاکھر اور ماہلی راجگان کے جنگلوں میں آگ لگنے سے قیمتی درخت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے جبکہ آگ کی لپیٹ میں آکر چرند پرند بھی جل گئے ہیں۔واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کلر سیداں اور راولپنڈی سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو قریبی آبادیوں میں پھیلنے سے روک دیا۔

محمد مشتاق نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا

Mohammad Mushtaq made the statement while registering a case at  police station

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08جون2022)—)محمد مشتاق نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ روز بوقت قریب دس بجے دن،میری 28 سالہ غیر شادی شدہ بیٹی مسماۃ (م)میری بہو (س) کیساتھ شاپنگ کیلئے کلر سیداں گئی۔ دن 11 بجے کے قریب میری بہو نے مجھے فون پر اطلاع دی کہ مسماۃ (م) اچانک غائب ہو گئی ہے جس پر میں فوری طور پر کلر سیداں بازا ر آ گیا اور اس کی تلاش کی مگر وہ نہ مل سکی۔قریب پانچ بجے شام ہمارے گھر کے نمبر پر فون آیا جس نے اپنا نام (س) بتایا جو میری بیٹی کی کلاس فیلو بھی ہے۔اس کی میری بہو سے بات ہوئی کہ میں اپنی سہیلی کے گھر واقع منگال موجود ہوں گھر میں کسی کو نہ بتاناکیونکہ گھر والے میری جہاں شادی کرنا چاہتے ہیں میں وہاں کیلئے رضامند نہ ہوں جس کے فورا بعد میں اپنی بیٹی کو لینے منگال چلا گیا۔ میری بیٹی کے کلاس فیلو کا والد کامران پہلے تو مکر گیا کہ وہ ادھر آئی ہی نہیں جب اسے بتایا کہ آپ کے گھر سے فون کال آئی تھی تو اس نے کہا کہ آپ کے آنے سے 20 منٹ پہلے وہ یہاں سے چلی گئی ہے۔

ڈیزل پٹرول کے نرخوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد بھی صوبائی حکومت نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا

Despite a record increase in diesel and petrol prices, the provincial government has not increased fares

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08جون2022)—ڈیزل پٹرول کے نرخوں میں ریکارڈ اضافے کے بعد بھی صوبائی حکومت نے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جبکہ اب یہ کام ٹرانسپورٹروں نے خود سنبھال لیا ہے اور وہ اپنی مرضی سے کرایوں میں اضافہ کرتے چلے جا رہے ہیں جبکہ صوبہ بھر کا محکمہ ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اس ساری صورتحال پر تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ان کی فرائض سے عدم دلچسپی سے ٹرانسپورٹروں نے سیکرٹری آر ٹی اے کے فرائض خود سنبھال لیئے ہیں وہ جب جتنا چاہتے ہیں اضافہ کر لیتے ہیں مگر یہ ادارے اس قانون شکنی پر مکمل خاموش رہتے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل پٹرول کے نرخوں میں حالیہ اضافے کے بعد صوبائی حکومت نئے کرایوں کی شرح کا فوری تعین کرے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button