DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; The removal of Imran Khan’s government was not an external conspiracy. The country’s opposition exercised its constitutional democratic right. Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi

عمران خان کی حکومت کو ہٹایا گیا یہ کوئی بیرونی سازش نہیں تھی ملکی اپوزیشن نے اپنا آئینی جمہوری حق استعمال کیا۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار عوام کی طاقت سے عدم اعتماد کے ذریعے عمران خان کی حکومت کو ہٹایا گیا یہ کوئی بیرونی سازش نہیں تھی ملکی اپوزیشن نے اپنا آئینی جمہوری حق استعمال کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کی شام قاضی اخلاق احمد کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں نظامت کے فرائض بلال یامین ستی نے سرانجام دیئے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان نے چار برس لوگوں کے دکھوں اور پریشانیوں میں اضافہ کیا۔ پورے ملک کی ترقی پر جمود طاری رہا، ساری توجہ مخالفین کو گالم گلوچ پر مرکوز رکھی گئی۔ گالم گلوچ کی سیاست سے ملکی وحدت اور بھائی چارے پربنی معاشرے کو تباہ کردیا گیا نئی نسل کی تربیت گالی گلوچ دشنام طرازی پر کی گئی معاشرے سے برداشت کی جگہ گالی کا کلچر متعارف کروایا گیا۔تیرہ ارب کے کہوٹہ پنڈی روڈ منصوبے جو بند کیا گیا معاشرے میں تقسیم کا خاتمہ اب ایک چیلنج بن چکا ہے مخالفین کو گالیاں دینا فیشن سمجھا گیا۔آج ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ ماضی کی حکومت کی نااہلی تھی ایندھن کا بندوبست نہیں کیا گیا اس وقت کے وزیر بجلی خود دفتر ہی نہیں جاتے تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لیا ہے آئندہ چند ایام میں بہتری آنا شروع ہو جائے گی اورمعاملات درست سمت چل پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک کا وزیراعظم سارا دن گالیاں دھمکیاں دیتا ہو تو وہ کام کب کرے گا ماضی کی حکومت میں کابینہ اجلاس میں عوام کو درپیش مسائل کی بجائے مخالفین کو جیلوں میں بند کرنے پر غور ہوتا رھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تیرہ کروڑ کی لاگت سے پنڈی کہوٹہ روڈ کا سنگ بنیاد رکھا تھا پی ٹی آئی حکومت میں اس پر کام نہ ہوسکا سہالہ اوورہیڈ برج کا کام روکا گیا مگر اب حکام سے میٹنگ ہوئی ہے کہوٹہ پنڈی روڈ پر جلد کام جلد شروع ہو جائے گا۔سہالہ اوورہیڈ برج کا شہباز شریف خود عید کے بعد سنگ بنیاد رکھیں گے ہم عمران خان کی طرح مخالفین کا عرصہ حیات تنگ نہیں کریں گے قانون خود راستہ بنائے گا ہم خدمت عزت شرافت کی سیاست کو بحال کریں گے ہم سیاست کریں گے اسے دشمنی میں نہیں بدلیں گے۔سیاست دشمنی میں بدلنے والے معاشرے اور ملک کے دشمن ہیں۔ہمارا کام ملک کو ترقی دینا روزگار کے مواقع پیدا کرنے ہیں گالیاں دینا وزیراعظم اور وزرا کا کام نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد نے کہا کہ وہ بکاؤ مال نہیں ہیں کوئی میری قیمت نہیں لگا سکتا میں نے بہتر فیصلہ کیا ہے اپنی جماعت مسلم لیگ ن میں واپس آیا ہوں۔انہوں نے کہوٹہ میں پانی کی فراہمی کے لیئے اکتیس کروڑ کی گرانٹ ک اعلان کیا مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ حکومت توشہ خانے،القادر یونیورسٹی اور فرح خان کی کرپشن کا حساب ضرور لیا جائے تقریب سے آصف ربانی قریشی،میجر عبدالروف اور دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کے سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ ظفر قبال بگھاروی،سجاد ستی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Kallar Syedan (Rep. Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 29, 2022) * Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, the central leader of PML-N, said that for the first time in the history of the country, Imran Khan’s government was thrown out not on the external conspiracy but of the country’s opposition exercised its constitutional democratic right. He expressed these views while addressing an Iftar dinner hosted by Qazi Akhlaq Ahmed on Thursday evening.

ساڑھے تین برسوں میں پی ٹی آئی کیساتھ وفاداری نبھائی مگر پی ٹی آئی نے میری وفاؤں کا صلہ جفا کی صورت میں دیا۔راجہ صغیر احمد

I have been loyal to PTI for three and a half years but PTI rewarded my loyalty in the form of Jaffa. Raja Saghir Ahmed

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،اپریل،2022ء)— پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ انہوں نے ساڑھے تین برسوں میں پی ٹی آئی کیساتھ وفاداری نبھائی مگر پی ٹی آئی نے میری وفاؤں کا صلہ جفا کی صورت میں دیا۔میرا پسندیدہ لیڈر شہباز شریف ہے کیونکہ ان کی طرح میرے اندر بھی کام کرنے کا جذبہ موجود ہے۔میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہو گا۔پی ٹی آئی کی حکومت پانچ نشستوں والی جماعت کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہی اور جس طرح اس جماعت کا پٹوارہ ہوا پورے ملک نے دیکھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بذدار نے مٹور آنے کا وعدہ کیا اور ٹورازم ہائی وے روڈ کے افتتاح کیلئے 28 دسمبر کی تاریخ بھی فکس ہو ئی مگر ایک سازش کے تحت نہ رکاوٹیں کھڑی کر کے ان کے دورہ کو منسوخ کروا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے دورہ سے میرے حلقہ کی تقدیر بدلنے والی تھی مگر میری محنت پر پانی پھیر دیا گیا جس کی وجہ سے میرا دل خون کے آنسو روتا ہے۔وزیر اعلی کے دورہ کی منسوخی سے میری ذات نہیں بلکہ میرے حلقہ کے عوام کیساتھ زیادتی کی گئی۔ ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کی بدنصیبی ہے کہ انہوں نے مجھ جیسے ایک مخلص ورکر کو ضائع کر دیا۔ایک سوال کے جواب میں ایم پی اے کا کہنا تھا کہ پی پی 7 میں مسلم لیگ (ن) جو دو مختلف حصوں پر تقسیم ہے کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کرونگا اور گروپ بندی کا خاتمہ کر کے دم لونگا۔انہوں نے اعلان کیا کہ علاقہ کی پسماندگی ختم ہونے کے بعد سیاست کو خیر آباد کہہ دونگا۔

کلرسیداں روات چوآخالصہ سب ڈویژنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

Increase in power load shedding in Kallar Syedan Rawat Choa Khalsa sub divisions

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،اپریل،2022ء)—کلرسیداں روات چوآخالصہ سب ڈویژنوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ افطار و سحر کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش سے روزے داروں کو شدید مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند ایام میں شروع ہونے والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں بتدریج کمی ہونے کی بجائے مزید اضافہ ہوتا چلا جا رھا ہے سورج آسمان سے آگ برسا رھا ہے شدید گرمی میں بجلی کی بار بار بندش نے نظام زندگی درہم برہم کر رکھا ہے روزے داروں کے صبر کا امتحان لیا جا رھا ہے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دورانیئے میں اضافے نے افطار و سحر ی کے اوقات کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے دوسری جانب درزی بھی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ان کا کہنا ہے کہ اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ اسی طرح جاری رہی تو بک کیئے گئے ملبوسات عید سے قبل تیار کرنا ممکن نہ رہے گا۔

جسوالہ میں وحید سلطان انتقال کر گئے

Waheed Ahmed passed away in village Jaswala

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،اپریل،2022ء)—معروف کاروباری ڈاکٹر مسعود اختر کے کزن وحید سلطان انتقال کر گئے نمازجنازہ جسوالہ میں ادا کی گئی جس میں امیر جماعت اسلامی کلر جاوید اقبال،ملک جمیل عادل،تنویر شیرازی،چوہدری توقیراسلم،محمد فیاض کیانی،ماسٹر حسن اختر،راجہ ظفر محمود،بابو محمد حنیف،حاجی راجہ اورنگزیب،احسان مغل،سہیل اطلس،عثمان وڑائچ،چوہدری ذیشان،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔

حاجی گل زرین نے معروف لیگی رہنما راجہ طلال خلیل کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا

Haji Gul Zarin hosted Iftar dinner in honor of renowned League leader Raja Talal Khalil

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،اپریل،2022ء)—معروف کاروباری حاجی گل زرین نے معروف لیگی رہنما راجہ طلال خلیل کے اعزاز میں افطار ڈنر دیا۔ جس میں سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ ندیم احمد،حاجی طارق تاج،ماسٹر محمد ظہیر،صغیر احمد بھولا اور دیگر نے شرکت کی۔

چوآخالصہ میں عبدالرحیم انتقال کر گئے

Abdul Rahim passed away in Choa Khalsa

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،اپریل،2022ء)—چوآخالصہ کے حکیم غلام جیلانی کے فرزند،خالق منیر اور مصور اقبال کے بھائی عبدالرحیم کو چوآخالصہ میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں راجہ ندیم احمد،چوہدری توقیراسلم،شیخ غلام شبیر،شیخ میثم تمار،شیخ نصیر احمد،شیخ عظیم اکرم،مرزا اظہر محمود،احسان الحق قریشی،بابو محمد عجائب،بابر ہاشمی،شیخ کلب عباس جعفری،ڈاکٹر لاڈلے حسن،قاضی سہیل افتخار اور دیگر نے شرکت کی۔

کھناہدہ کے نوجوان شہزاد بٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Shahzad Butt, a young man from Khanahda, returned home after receiving the blessings of Umrah

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،29،اپریل،2022ء)—کھناہدہ کے نوجوان شہزاد بٹ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے وطن واپسی پر ان کے اہل خانہ اور دوست احباب نے ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔

Show More

Related Articles

Back to top button