DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police conducted search operation in and around Chauk Pindori, checking houses and persons during search operation

پولیس کا چوک پنڈوری اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں اورافراد کی چیکنگ

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،اپریل،2022ء)— کلرسیداں پولیس کا چوک پنڈوری اور گردونواح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں اورافراد کی چیکنگ۔ تفصیلات کے مطابق کلرسیداں پولیس نے چوک پنڈوری اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں مقامی پولیس سمیت، لیڈی پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی، سرچ آپریشن کے دوران 35گھروں اور انفرادی طور پر 52افراد کو چیک کیا گیا، ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

Kallar Syedan ؛ ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 25, 2022) – Kallar Syedan Police conducted a search operation in and around Chouk Pindori, checking houses and persons during the search operation. The search operation was carried out by local police, lady police, and other law enforcement agencies. During the search operation, 35 houses and 52 individuals were checked. Saddar Ahmad Zaneer Cheema has said that the purpose of search operations is to root out criminal elements and search operations will continue under the National Action Plan.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا راجہ ندیم احمد،سعید احمد کی رہائش گاہ بھٹھی سکوٹ میں ایک بڑے افطار ڈنر سے خطاب

Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi addresses a large Iftar dinner at the residence of Raja Nadeem Ahmed, Saeed Ahmed Dhok Bhatthi, Sakot

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کسی بیرونی سازش کے نتیجے میں نہیں اپوزیشن نے جمہوری عمل کے ذریعے عدم اعتماد کر کے انہیں گھر بھیجا ہے۔عمران خان نے اہلیت اور کارکردگی کے بجائے جھوٹ،الزام تراشی اور ٹویٹ پر حکومت چلانے کی کوشش کی،یہ خود اور ان کے وزراء صبح شام جھوٹ بولتے رہے اور ان کی اس عادت سے ہمارے دوست ممالک بھی پریشان تھے۔ملک کو بھارت سمیت باہر سے نہیں اندر سے خطرات لاحق ہیں،عمران خان نے قوم کو تقسیم کر کے ملی وحدت کو کمزور کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کی شام سابق چیئر مین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد،سعید احمد کی رہائش گاہ بھٹھی سکوٹ میں ایک بڑے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض، راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی کے علاوہ حافظ عثمان عباسی، شوکت اقبال جنجوعہ، ظفر اقبال بگھاروی،ڈاکٹر محمد عارف قریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔شاہد خاقان عباسی نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آئی نہیں لائی جا چکی ہے،چار سالہ عمران کی حکومت کے منفی اثرات انتہائی خوفناک ہیں ملک نازک ترین صورتحال سے گزر رہا ہے خارجہ تعلقات ملک میں مہنگائی،بے روز گاری،معاشی بدحالی،اور ملی وحدت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ان مسائل پر قابو پانا کوئی آسان کام نہیں،پچھلی حکومت نے چار سال جھوٹ بولنے میں گزار دئیے عمران خان اور ان کے وزرا اور مشیر مسلسل جھوٹ بولتے رہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کسی بیرونی سازش کے زریعے نہیں بلکہ اپوزیشن نے اپنا آئینی اور جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے عدم اعتماد کے زریعے انہیں گھر بھیجا۔عمران خان کی حکومت ملکی تاریخ کی واحد حکومت ہے جسے اپوزیشن نے عدم اعتماد کے زریعے ختم کیا انہوں نے کہا کہ ہم اگر انہیں پانچ سال کی مدت پوری کرنے دیتے تو ملک میں تباہی کے علاوہ کچھ باقی نہ بچتا۔عمران خان نے کسی بھی شعبے میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی یہ صبح شام جھوٹ بولتے رہے مخالفین کو گالیاں دیتے رہے قوم کو تقسیم کرتے رہے اور کام کی بجائے ٹویٹ کے ذریعے حکومت چلاتے رہے۔عمران خان نے معاشرتی قدریں تباہ کر دیں،مخالفین کی توہین کرنا اور انہیں گالیاں دینا فیشن بنا لیا گیا،نئی حکومت کو مسائل کے انبا ر کا سامنا ہے ہم دن رات خلوص نیت سے کام کریں گے اور اپنے عمل کے ذریعے ملک کو سنبھالا دینے کی عملی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بلاشبہ مسائل کا واحد حل از سر نو انتخابات ہیں مگر اس کے لیے کئی اقدامات کرنا باقی ہیں۔ہمارے دوست ممالک بھی عمران خان کے جھوٹ بولنے سے انتہائی نالاں تھے انہوں نے کہا کہ جب بھی ملک میں مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی ہم نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہم قوم سے جھوٹ بولیں گے نہ انہیں گمراہ کریں گے او ر نہ ہی قوم کو تقسیم کرنے کے کسی عمل میں شریک ہوں گے۔عمران خان نے اپنی کرسی بچانے کے لیے ریاست مدینہ اور امر باالمعروف کا سہارا لیا اور جب کرسی سے محروم ہو گئے تو انہوں نے ملک کی عسکری اور سیاسی قیادت اور آئین کو داؤ پر لگا دیاجب کسی ملک کا صدر،اسپیکر اور گورنر آئین توڑتے ہوں تو وہ ملک نہیں چل سکتا۔مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے تباہ حال معاشیت،مہنگائی،بے روزگاری اور لاقانونیت جیسے سنگین مسائل کا سامنا ہے۔ہم دوسروں پر الزام لگا کے تئیس کروڑ عوام کی فلا ح و بہبود نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے ادارے جبر،تشدد اور لالچ کے باوجود مسلم لیگ ن کے کسی رکن اسمبلی کی وفاداری کوشش کے باوجود تبدیل نہ کرا سکے۔عمران خان اور ان کے اتحادی آج بھی لاہور میں 15,15کروڑ کی بولیاں لگانے میں مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسائل کو حل کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہوتی ہے ہم اقتدار میں آئے ہیں تو در پیش چیلنجز کو بھی قبول کرتے ہیں،درست سمت کا تعین کر کے مسائل کو بتدریج حل کریں گے،تمام خرابیوں کو دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں خطرہ بھارت سے نہیں ملک کے اندر سے ہے ہمارے اندر کی تقسیم اور تفریق سے ملک کو خطرات لاحق ہیں عمران خان اس تفریق کو مزید بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں ہم سب نے ملک کر ملی وحدت اور یکجہتی کو برقرار رکھنا ہے۔انہوں نے زور دیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن کو کامیاب بنا کر 2018کا الیکشن چوری کرنے والوں کو مقام عبرت بنائیں۔اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ کلر سیداں شیخ عبدالقدوس، محمد ظریف راجا، حاجی اخلاق حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

گزشتہ انتخابات میں میری گرفتاری کے پیچھے چوہدری نثار علی خان کا ہاتھ ہرگز نہیں تھا,انجینئر قمراسلام راجہ

Chaudhry Nisar Ali Khan was not behind my arrest in the last election, Engineer Qamar Islam Raja

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،اپریل،2022ء)—مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ نے وضاحت کی ہے وہ اس غلط فہمی کا خاتمہ کرنا چاہتے ہیں کہ گزشتہ انتخابات میں میری گرفتاری کے پیچھے چوہدری نثار علی خان کا ہاتھ ہرگز نہیں تھا انہوں نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں پہلی بار اس بات کا خصوصی تذکرہ کیا ہے کہ گزشتہ انتخابات میں ان کی گرفتاری میں سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خاں کا کوئی ہاتھ نہیں تھا بلکہ ان کی گرفتاری اور سختیوں کا مقصد میاں شہباز شریف کے سرکاری پراجیکٹس میں خامیاں اور کرپشن تلاش کرنا بلکہ کھود کر نکالنا تھا اور مجھے وعدہ معاف گواہ بنانا تھا تا کہ پنجاب کی ترقی اور پراجیکٹس جو ہماری انتخابی مہم کی بنیاد تھی کو آلودہ کر کے مسلم لیگ ن کی کامیابی کو روکا جا سکے۔نیب نے اسی مقصد کے لیے تمام ہتھکنڈے یعنی دباؤ اور ترغیبات و ذہنی تشدد کے راستے اختیار کیے گئے مگر اللہ کی ذات نے 78دنوں کے جسمانی ریمانڈ اور قید تنہائی میں جسمانی طور پر صحتمند اور ذہنی طور پر ہشاش بشاش رکھا۔ مشکل وقت کٹ جاتا ہے مگر کردار زندہ رہتا ہے،کل پشاور کی بریفنگ دیکھ کر یقین آگیا کہ جمہوریت ہی بہترین انتقام ہے۔ آج الحمدللہ حکومت میں ہیں مگر اس عزم کے ساتھ کہ لوگوں کی زندگی کو جہنم نہیں جنت بنانے کی کوشش کرنی ہے۔

پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار پر شدید تشویش کا اظہار

Expressing grave concern over the influx of professional beggars in Kallar bazaar

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،اپریل،2022ء)—انجمن تاجران مین بازار کلرسیداں کے صدر راجہ ارشد جنجوعہ نے کلرسیداں میں پیشہ ور بھکاریوں کی بھرمار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ذمہ داران کی موجودگی میں کلرسیداں میں بھکاریوں کے ہجوم نے اندرون شہر آمدورفت کے مسائل پیدا کر رکھے ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ کلرسیداں کے بازاروں میں گاہک کم اور بھکاری ذیادہ ہیں مگر پولیس سمیت تمام زمہ دار حلقوں کی موجودگی میں بھکاریوں کا ہجوم ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

بیول روڈ آج بند رہے گی

Bewal Road will be closed today

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،اپریل،2022ء)—کلر سیداں بیول روڈ آج بند رہے گی،پنجاب ہائی وے کے مطابق سڑک کی کارپٹڈ کے باعث آج بروز پیر کلر بیول روڈ بڑی گاڑیوں کے لیئے بند رہے گی سفر کے خواہشمند متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

صداقت علی عباسی نے اپنے پورے ٹینیور میں پی ٹی آئی کے ورکرز کا ہر سطح پر استحصال کیا۔ راجہ ساجد جاوید

Throughout his tenure, Sadaqat Ali Abbasi exploited PTI workers at every level. Raja Sajid Javed

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،اپریل،2022ء)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کے سرکردہ رہنماؤں اور کارکنان نے سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کا ڈویژنل پارلیمنٹری بورڈ برائے جنرل الیکشن میں بحیثیت ممبر تقرری کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے پر پی ٹی آئی کے ورکرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔پی ٹی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے اس بابت کلرسیداں اور کہوٹہ کے پارٹی ذمہ داران سے مشاورت کے بعد جاری اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ صداقت علی عباسی نے اپنے پورے ٹینیور میں پی ٹی آئی کے ورکرز کا ہر سطح پر استحصال کیا۔اپنے بہنوئی قدیر عباسی کے ذریعے پی ٹی آئی کو کمزور اور اپنے آپ کو اپنے خاندان کو اور کسی اصول کے برعکس ذاتی پسند ناپسند کی بناء پر چمچہ گیری، قبضہ مافیا اور کرپٹ مافیا کو مضبوط کیا۔پی ٹی آئی اور عمران خان کے ویژن کے برعکس عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کے کسی کام پر توجہ نہیں دی اور ہر جگہ ن لیگ اور دوسری پارٹیوں کے لوگوں کے ہاتھ مضبوط کیے۔ لہذہ ہم پی ٹی آئی ورکرز، صداقت علی عباسی کی بحیثیت ممبر پارلیمنٹری بورڈ برائے جنرل الیکشن تقرری پر پرزور احتجاج کرتے ہیں اور ہائی کمان کو متنبہ کرتے ہیں کہ این اے 57 کا ٹکٹ صداقت علی عباسی کو دیا گیا تو اس حلقہ سے پی ٹی آئی کی ہار کی صورت میں سامنے آئے گا اور اگر صداقت عباسی کے پاس کسی کی نامزدگی کا اختیار ہوا تو صداقت علی عباسی صرف ان لوگوں کو نامزد کرے گا جن کے ہاتھ کرپشن سے لتھڑے ہوئے ہیں، جن کی عوام میں کوئی جڑیں نہیں ہیں اور پی ٹی آئی حلقہ این اے 57 کے عوام جن سے نفرت کرتے ہیں۔لہذا اگر پی ٹی آئی کو راولپنڈی ڈویژن بالخصوص این اے 57 میں پی ٹی آئی کی ساکھ کو بچانا ہے تو صداقت علی عباسی کو فی الفور پنڈی ڈویژن کے پارلیمانی بورڈ برائے جنرل الیکشن سے نکال باہر کیا جائے ورنہ پی ٹی آئی کو ناقابل تلافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تعزیت

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،25،اپریل،2022ء)—نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر راجہ محمد جواد،ملک عمر،چوہدری ظفر شمع،نوید اشرف،راجہ زاھد خورشید ایڈووکیٹ،بابو ظفر اقبال،چوہدری جمیل وارثی اور دیگر نے موہڑہ سندھو جا کر ملک محمد فیاض سندھو سے ملاقات کی اور ان کے بھائی ملک محمد نواز کی وفات پر دپی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button