DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Former local body representatives of UC Kanoha have filed writ petitions in the Chief Election Commission against the delimitation of constituencies.

یونین کونسل کنوہا کے سابق بلدیاتی نمائندوں نے حلقہ بندیوں کیخلاف چیف الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشنز دائر کر دیں

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،اپریل،2022ء)— یونین کونسل کنوہا کے سابق بلدیاتی نمائندوں نے حلقہ بندیوں کیخلاف چیف الیکشن کمیشن میں رٹ پٹیشنز دائر کر دیں۔عبدالحفیظ چوہدری اور چوہدری محمد شفیق گجر نے کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی وساطت سے الگ الگ پٹیشنز دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ستھوانی اور چک ستھوانی1961 سے کنوہا کا حصہ ہیں مگر الیکشن کمیشن نے اب انہیں چھ کلومیٹر دورویلیج کونسل بھلاکھر کا حصہ بناکر زیادتی کی ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 22, 2022) – Former Union Council Kanoha Local Government Representatives have filed writ petitions in the Chief Election Commission against the delimitation of constituencies. Abdul Hafeez Chaudhry and Chaudhry Muhammad Shafiq Gujjar. Leading lawmaker Chaudhry Asad-ur-Rehman have filed separate petitions through Advocate stating that Sathwani and Chak Sathwani have been a part of Kanoha since 1961 but the Election Commission has now abused them by making them part of six-kilometer far union council Bhalakhar.

پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 120 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی

Police, acting on a tip-off, recovered a total of 120 liters of domestic liquor

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،اپریل،2022ء)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 120 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ کلر سیداں سے دوبیرن کلاں کی طرف گاڑی جا رہی ہے جس میں بھاری مقدار میں شراب موجود ہے جس پر پولیس نے ناکہ بندی کر کے بھلاکھر موڑ پر مشکوک گاڑی کو چیک کیا تو 20 لیٹر گیلن شراب سیکنڈ سیٹ پر بیٹھے شخص کے پاؤں کے نیچے جبکہ چار گیلن جن میں 20/20لیٹر شراب موجود تھی پچھلی سیٹ پرپڑی ہوئی تھی جس پر ڈرائیور جمشید مسیح کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ دوسری کارروائی میں فیصل منظور نامی منشیات فروش کے قبضے سے 20لیٹر شراب برآمد کر لی گئی۔

دوکاندار کو بغیر کسی درخواست کے تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا

Shopkeeper arrested without anycharges

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،اپریل،2022ء)—کلر پولیس کی چیرہ دستیاں رمضان بازار میں نوجوان دوکاندار کو بغیر کسی درخواست کے تھانے کی حوالات میں بند کردیا گیا تفصیلات کے مطابق رمضان سستے بازار میں سبزی فروش اسماعیل خان کی کسی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر وہاں موجود پولیس اہلکار وسیم دوکاندار کو زبردستی تھانے لے گیا جہاں اسے بغیر کسی درخواست کے حوالات میں بند کردیا گیا وہ تین گھنٹے حوالات میں بند رہا جس کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔اسماعیل خان نے سی پی او راولپنڈی سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

سستے بازار میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق آٹے اور چینی کے نرخوں میں کمی کردی گئی

In the cheap bazaar, according to the announcement of Prime Minister Shahbaz Sharif, the prices of flour and sugar were reduced

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،اپریل،2022ء)—کلرسیداں رمضان سستے بازار میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے مطابق آٹے اور چینی کے نرخوں میں کمی کردی گئی ہے رمضان بازار میں چار سو پچاس روپے میں دس کلو فروخت ہونے والے آٹے کے نئے نرخ مزید کم کر کے چار سو روپے مقرر کردیے گئے۔ اسی طرح چینی کے نرخوں میں پانچ روپے فی کلو کمی کرکے نئے نرخ 75 روپے فی کلو مقرر کیے۔ کلر رمضان بازار میں آٹا اور چینی مزید سستے داموں فروخت کی جا رہی ہے۔رمضان بازار میں فروٹ سبزیاں مشروبات بازار کی نسبت سستے داموں دستیاب ہیں۔

رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی،بازاروں میں رش کے باعث سول کپڑوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا

Security of mosques and imambargahs during Ramadan, due to rush in bazaars, it was decided to deploy security personnel on civilian clothes

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،اپریل،2022ء)— امن کمیٹی کا اجلاس ایم سی کلر سیداں میں منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں رمیشا جاوید اعوان، چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر، ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر،ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد،حافظ ملک سہیل اشرف،شیخ خورشید احمد،حاجی ریاست علی،حافظ محمد احسان،محمد جاوید اقبال و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں رمضان المبارک میں مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی،بازاروں میں رش کے باعث سول کپڑوں پر سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔تحصیل امن کمیٹی کے ارکان نے علاقہ میں امن و عامہ کے قیام اور مذہبی بھائی چارے/روادی کی فضاء کو بحال رکھنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

ر شیخ قمراسلام کی دختر عائزہ قمر طالبہ کلاس چہارم نے کلرسیداں کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں اول پوزیشن حاصل کی

Sheikh Qamar Islam’s daughter Aiza Qamar student of class IV got first position in a private educational institution

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،22،اپریل،2022ء)—پریس کلب کلرسیداں کے صدر شیخ قمراسلام کی دختر عائزہ قمر طالبہ کلاس چہارم نے کلرسیداں کے ایک نجی تعلیمی ادارے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے عائزہ قمر نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی معلمات اور والدین کی محنت و رہنمائی کو قرار دیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button