DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Defaming someone in the name of PTI is tantamount to defaming PTI

پی ٹی آئی کے نام پر کسی کی کردار کشی کرنا پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے مترادف ہے

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،اپریل،2022ء)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے دفتر میں ایک اجلاس رات گئے منعقد ہوا جس میں راجہ ساجد جاوید،سجاد حسین شاہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی کلر سیداں کی آئی ڈی سے کی جانے والی ایسی پوسٹیں جن میں ن لوگ کے مقامی رہنماؤں اور میڈیا کے لوگوں کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کیے گئے اس پر تشویش کا اظہار کیا اور اس آئی ڈی سے برات کا اظہار کیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے نام سے آئی ڈی استعمال کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ اگر عمران خان کے فالورز ہیں تو عمران خان کی کراچی کی تقریر پر غور کر لیں، جس میں ن لیگ اور دوسری پارٹی کے لوگوں کو غور و فکر کی دعوت دی گئی ہے۔یاد رکھیں کسی کو گالی دے کر یا کسی کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کرکے غور و فکر کی دعوت نہیں دی جاسکتی۔عوام میں منافرت پھیلانا، کسی کے بارے میں ذاتی ریمارکس دینا کسی بھی لحاظ سے احسن اقدام نہیں ہے۔اس لیے کسی کی آپس میں ذاتی دشمنی یا پرخاش ہے تو اسے وہ اپنے نام پر آئی ڈی بنا کر نکالے، پی ٹی آئی کے نام پر کسی کی کردار کشی کرنا پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے مترادف ہے۔اپنے موقف پر قائم رہیں لیکن ساتھ ساتھ دوسروں کی رائے کا احترام بھی سب پر لازم ہے۔

Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, April 20, 2022) * A meeting was held last night in the office of PTI in which Raja Sajid Javed, Sajjad Hussain Shah and others also participated. In which they expressed concern over the posts made by PTI Kallar Syedan’s ID which used insulting words about the local leaders of the people and the people of the media and expressed their displeasure with this ID. It was said in the meeting that those who use ID in the name of PTI are requested to consider Imran Khan’s speech in Karachi if they are followers of Imran Khan, to which the people of PML-N and other parties Contemplation has been invited. Remember that no one can be invited to reflect by insulting or using vulgar words about someone. Spreading hatred among the people, making personal remarks about someone in any way. This is not a good move. Therefore, if there is personal animosity or animosity between them, they should remove it by creating an ID in their own name.

انتخابات کی اہمیت سے انکار نہیں مگر اس کے لیئے آئینی اصلاحات اشد ضروری ہیں۔ محمد زبیر کیانی

There is no denying the importance of elections, but constitutional reforms are urgently needed. Muhammad Zubair Kayani

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،اپریل،2022ء)—سابق چیئرمین یوسی بشندوٹ محمد زبیر کیانی نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی اہمیت سے انکار نہیں مگر اس کے لیئے آئینی اصلاحات اشد ضروری ہیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومت گالم گلوچ جھوٹ اور منافرت سے آگے نہ بڑھ سکی۔ جتنی توجہ مخالفین کو زچ کرنے پر صرف کی گئی اتنی اگر عوامی مسائل پر دی جاتی تو عوام کی مشکلات میں کمی واقع ہوسکتی تھی مگر سابقہ حکومت عوامی مشکلات میں کمی میں مخلص تھی نہ ہی اس میں کوئی صلاحیت تھی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی منافرت ملکی وحدت کے لیئے زیرقاتل ہے پی ٹی آئی ایوان میں شکست کو خوش دلی سے تسلیم کرے۔

قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد

Congratulations to Raja Pervez Ashraf on his election as Speaker of the National Assembly

کلرسیداں ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،20،اپریل،2022ء)—دوبیرن کلاں کے خان بشیر خان، چوہدری عبدالقدوس، حافظ فرخ بشیر، قاضی ناصر علی،راجہ نعمان ظفر، چوہدری محمد نصیر،محمد عمر، اور کاہلی دھمنوھا کے شیخ محمد شہزاد نے قومی اسمبلی کا اسپیکر منتخب ہونے پر راجہ پرویز اشرف کو دلی مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button