DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Mangal FC win Rawalpindi district inter club championship in Kahuta

راولپنڈ ی ڈسٹر کٹ انٹر کلب چیمپئن شپ بسلسلہ یوم پاکستان کے فائنل میچ میں تحصیل کلر سیداں کے منگال فٹبال کلب نے چک بیلی خان فٹبال کلب کو شکست دے دی

کہوٹہ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،01،اپریل،2022ء) —راولپنڈ ی ڈسٹر کٹ انٹر کلب چیمپئن شپ بسلسلہ یوم پاکستان کے فائنل میچ میں تحصیل کلر سیداں کے منگال فٹبال کلب نے چک بیلی خان فٹبال کلب کو شکست دے دی۔ فائنل و اختتامی رنگا رنگ و خوبصورت تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ونر و رنر ٹیموں اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے جبکہ فائنل تقریب میں ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، تحریک انصاف کے رہنماؤں ضلع راولپنڈی بیت الما ل و زکوۃٰ کمیٹی کے ممبران راجہ اظہر مامون، عنائت اللہ ستی، رہنما جماعت اسلامی حاجی ملک عبدالرؤف، سٹی صدر مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر محمد عارف قریشی، سابق صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، صدر پریس کلب کہو ٹہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر یوتھ ونگ، تاجر ملک شوکت مہان اور دیگر نے انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ جس علاقہ کے میدان آباد ہوں وہاں کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیئے کھیلیں انتہائی ضرور ی اور مفید ہیں۔آخر میں تحصیل کہوٹہ کے پرانے و نام ور کھلاڑیوں، خور شید کندی، انجم شہزاد بابو، راجہ رفاقت، ہارو ن کھٹڑ، ملک راشد کو خصو صی شیلڈز بھی دی گئیں۔مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی، احمد سعید قریشی، ملک محمد زبیر اور عمران ضمیرکو بہترین انتظامات اور کھیلوں کے فروغ کے لیئے گرانقدر خدمات پر خصوصی شیلڈیز دیں جبکہ انتظامیہ لجپال فٹبال کلب کے کیپٹن واجد علی عباسی، کنول منہاس، انیس عباسی، عتیق الرحمن عباسی، مہران سعید، احمد سعید قریشی، ہارون کھٹڑ ودیگر کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو خصوصی یاد گاری شیلڈ پیش کی۔ تقریب سے خطاب کے دوران مہمان خصوصی صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہوٹہ میں بہت جلد خواتین کے لیئے سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر نے کا اعلان کیا۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, April 01, 2022) * Mangal Football Club of Tehsil Kallar Syedan ​​defeated Chak Bailey Khan Football Club in the final match of Rawalpindi District Inter-Club Championship on Pakistan Day. ۔ President of Pakistan Taekwondo Federation Col (retd) Wasim Janjua distributed prizes among the winners and runner-up teams and players while District Sports Officer Rawalpindi Shams Tauheed Abbasi, PTI leaders were the special guests of the final and closing ceremony. District Rawalpindi Bait-ul-Mal and Zakat Committee members Raja Azhar Mamun, Inayatullah Satti, Jamaat-e-Islami leader Haji Malik Abdul Rauf, City President PML-N Dr Muhammad Arif Qureshi, Former President Bar Association Kahuta Raja Saeed Ahmed Advocate, President Press Club Kahuta Imran Zamir, General Secretary Asghar Hussain Kayani, Raja Rafaqat Janjua President Youth Wing, businessman Malik Shaukat Mahan and others distributed prizes.

تحصیل سپورٹس کمپلیکس علیوٹ (کہوٹہ) کا جلد بازی میں افتتاح متنازع بن گیا

The hasty inauguration of Tehsil Sports Complex Aliyot (Kahuta) has become controversial

کہوٹہ؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,عمران ضمیر،01،اپریل،2022ء) — تحصیل سپورٹس کمپلیکس علیوٹ (کہوٹہ) کا جلد بازی میں افتتاح متنازع بن گیا۔ چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی طارق مرتضیٰ، تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی اور صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے دوسروں کے منصوبوں پر اپنی تختیاں اور نام لکھوا کر غلط فعل اور غلط روایات کو فروغ دیا جس کی اہلیان کہوٹہ بھر پور مزاحمت کرتے ہیں۔ سپورٹس کمپلیکس علیوٹ صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود، سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، سابق اے سی کہوٹہ یاسر رضوان، ممبر بیت المال ضلع راو لپنڈی راجہ اظہر مامون، سماجی و سیاسی رہنما مجیب اللہ ستی اور صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر کے ساتھ ساتھ ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر راولپنڈی شمس توحید عباسی کا عظیم تحفہ و شاندار کارنامہ ہے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو فراموش کرتی ہیں۔ وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں۔ شہریوں و کھلاڑیوں نے درجنون کی تعداد میں اپنے تحریری بیا ن میں شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہوٹہ شہر میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کہوٹہ میں کھلاڑیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کے لیئے منتخب نمائندوں اور گزشتہ روز اپنی تختیاں لگا کر افتتاح کرنے والوں نے علا قہ کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی۔ شہریوں اور کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا کہ صدر پاکستا ن تائیکوانڈو فیڈریشن کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، سابق کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود، سابق اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال، سابق اے سی کہوٹہ یاسر رضوان، ممبر بیت المال ضلع رالپنڈی راجہ اظہر مامون، سماجی و سیاسی رہنما مجیب اللہ ستی، صدر پریس کلب کہوٹہ عمران ضمیر اور ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر سمش توحید عباسی کے نام کی تختی نہ لگائی گئی تو مزکورہ سپورٹس کمپلیکس علیوٹ کے مقام پر کھلاڑی، شہری اور تاجر، وکلاء بھر پور احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button