DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Pakistan day celebrated in Kahuta with national songs

یوم پاکستان کے حوالے سے خوبصورت پروگرام کہوٹہ کے مشہور گلوکاروں نے ملی نغمیں گا کر اپنے وطن اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مارچ2022)
بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی کے زیر انتظام کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر میں یوم پاکستان کے حوالے سے خوبصورت پروگرام کہوٹہ کے مشہور گلوکاروں نے ملی نغمیں گا کر اپنے وطن اپنی محبت کا ثبوت پیش کیا آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان جسکو قائد اعظم اور علامہ اقبال نے کلمہ کے نام پر حاصل کیا تھا جس میں لاکھوں بزرگوں علمائے کرام نے قربانیاں دیں آج ہم انکے حاصل کیے گے پاکستان کو وہ مقام نہیں دے سکے جسکا انھوں نے خواب دیکھا تھا ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی،نوجوان صحافی کبیر احمد جنجوعہ نے نوجوان قانون دان ارسلان کیانی ایڈووکیٹ کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سے گفتگو کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ ہماری بہادر مسلح افواج جو ایک باصلاحیت اور بہادر ہے ہم ایک ایٹمی قوت ہیں ہمیں آج اپنے ملک کو مضبوط کرنے کے لیے ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو صحیح معنوں میں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنا سکیں ہمارے ملک میں سیاست دانوں کی بڑی کھیپ ہے مگر اُنکی گفتگو اآنکی دیگر چیزیں آنے والی نسلوں کو ایک اچھا سیاست دان اور پاکستان بنانے کے بدلے اس راہ پر لے جا رہے ہیں جس سے پاکستان کا معاشرہ مزید تباہ ہو گا پروگرام میں ملی نغمے اور دیگر پروگرام بھی پیش کیے گئے۔

Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 24 March 2022)
Famous singers of Kahuta sang beautiful songs on the occasion of Pakistan Day at Kahuta Press Media Center under the management of veteran journalist Asghar Hussain Kayani.  Senior Journalist Asghar Hussain Kayani, Young Journalist Kabir Ahmad Janjua while talking to a program organized by young lawyer Arsalan Kayani Advocate on the occasion of Pakistan Day said that our brave Armed Forces have made the nation stronger.

ٹپیالی کی عوام نے تین عدد سوزکیاں اور ایک ٹرک سبز چیل کی لکڑی سے بھرے پکڑ لیے

The people of Tapiali seized three Suzukis and a truck full of stolen wood

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مارچ2022)
جنگلات کی بے دریغ کٹائی عوام میدان میں آ گئے برگیڈئیر (ر) جاوید ستی کی نگرانیمیں فیز ٹو پر عمل در آمد شروع چیئر مین زکواۃ ع وعشر کمیٹی تحصیل کہوٹہ عنایت اللہ ستی اور ٹپیالی کے عوام نے تین عدد سوزکیاں اور ایک ٹرک سبز چیل کی لکڑی سے بھرے پکڑ لیے لاکھوں روپے مالیگ کی لکڑی چوری کر کے لے جا رہے تھے ڈرائیور سمیت گاڑیاں ضبط کر لی گئیں اس موقع پر محکمہ جنگلات کے دفتر میں رینج آفیسر راجہ ہارون وکلاء کی نمائندگی کرتے ہوئے حافظ غلام ربانی ایڈووکیٹ کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام علاقہ موجود تھے عنایت اللہ ستی اور جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر حسین کیانی نے کہا کہ آئے روز جنگلات کو آگ لگا کر جلایا جاتا ہے جبکہ جنگلات کی بے دریغ کٹائی بھی جاری ہے منتحب نمائندگان کا فرض ہے کہ وہ اس کو روکیں مگر اب عوام میدان میں آ گئے ہیں اور ہر گاؤں علاقے میں کمیٹیاں بنا کر جنگلا کاٹنے والوں کو بے نقاب کیا جائیگا عوام علاقہ نے کہا کہ برگیڈئیر (ر) جاوید احمد ستی نے اس علاقے میں تعلیم کے شعبے میں جو کام کیا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا وہ اپنا مشن جاری رکھیں ہم جنگلات بچائیں گے اس موقع پر عملہ نے کہا کہ انکو سہالہ ڈپو پر لے جا کر گاڑیاں تقریبا6ماہ کے لیے بند کریں گے اور ڈرائیور جن لوگوں کے نام بتائیں انکے خلاف بھی کاروائی ہو گی اس موقع پر بر گیڈئیر جاوید احمد ستی کی جانب سے لکڑی پکڑنے والے چار افراد کو نقدی انعام بھی دیا گیا عوام نے دہد کیا کہ ہم برگیڈئیر جاوید احمد ستی کا ساتھ دیں گے یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے وعدے کے باوجود تین ہزار نگہبان تعینات نہ کرنے پر تشویش تحصیل کہوٹہ کے گھنے جنگلات کی کٹائی جاری حکومت منتحب نمائندگان و متعلقہ اداروں کے افسران حرگوش میں مدہوش۔

مسلم لیگ ن کا اجلاس26 مارچ کو مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گ

PML-N meeting on March 26 from Kahuta Tehsil to participate in the Islamabad Long March

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مارچ2022)
نائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب راجہ محمد علی کی خصوصی ہدایت پرسٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اجلاس26 مارچ کو مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ سے اسلام آباد لانگ مارچ میں بھر پور شرکت کرے گی مسلم لیگ ن روات کے مقام پر اپنے قائدین کا استقبال کریں گے جلو سکی قیادت انشا اللہ نائب صدر پنجاب مسلم لیگ ن راجہ محمد علی کریں گے ڈاکٹر محمد عارف قریشی مسلم لیگ ن پنجاب کے نائب صدر راجہ محمد علی کی ہدایت پر کہوٹہ میں تحصیل بھر سے تمام یونین کونسلوں کے صدر اور جنرل سیکریٹریز کا اجلاس کہوٹہ غوثیہ ہال میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کی جبکہ راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،سابق چیئرمین یو سی بیور راجہ فیاض جنجوعہ، سابق چیئرمین دکھالی راجہ شوکت، راجہ سخاوت ایڈووکیٹ مواڑہ، ماسٹر ظہور عباسی، صوفی عبدالرحیم نارہ،شیخ جاوید، راجہ عابد، راجہ سجاد، راجہ احسان ایڈووکیٹ، آفتاب کیانی، رفاقت حسین، راجہ فیصل ایڈووکیٹ،راجہ اخلاق کے علاوہ کثیر تعداد میں عہدیدران اور کارکنوں نے شرکت کی اس موقع پر 26 مارچ کو کہوٹہ سے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے تجاویز دی گئی راجہ فیاض نے کہا کہ چئیرمین مسلم لیگ ن راجہ محمد ظفر الحق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کی قیادت میں مسلم لیگ متحد ہے ہم سب اپنے قائدین کے ساتھ ہیں بہت جلد تینوں شخصیات ایک پیج پر ہوں گی ڈاکٹر محمد عارف قریشی، راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ مشکل وقت میں پارٹی قائدین کے ساتھ کھڑے ہوں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات غلط ثابت ہوئے اور انہوں نے معذرت کی انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران کا نیا پاکستان نہیں چاہیے ایک سوال کے جواب میں مقررین نے کہا کہ یہ تنظیمی عہدیدران کا اجلاس تھا جو چئیرمین آئے وہ عہدے دار بھی ہیں یہ قائدین کی کال ہے ہم مسلم 2ہر ورکر ہر بلدیاتی بلدیاتی نمائندے کو دعوت دیتے ہیں 26 مارچ کو زام 4 بجے غوثیہ شادی ہال پنجاڑ چوک سے بہت بڑا قافلہ راجہ محمد علی اور دیگر قائدین کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف روانہ ہو گا ہر یو سی سے سینکڑوں لوگ شرکت کریں گے اس موقع پر راجہ محمد بشیر مرحوم کے لیے دعا بھی کی گئی۔

یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا

The cake was cut on the occasion of Pakistan Day

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مارچ2022)
23 مارچ یوم پاکستان کے حو الے سے ن لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون کے زیر صدارت پروقار تقریب کا انعقاد۔یوم پاکستان کے حوالے سے کیک کاٹا گیا اور ملک پاکستان کے لیے خصوصی دعا کی گئی تقریب معززین علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنماء چیئرمین راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے کہاکہ یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم نے قائد اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کو ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانا ہے انھوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی سیاسی بصیرت سے جسطرح مسلمانوں کو ایک الگ ملک حاصل کر کے دیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر کو پورا کر سکیں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے جسطرح جرات و بہادری سے امریکہ و دیگر بین القوامی قوتوں کی مخالفت کے باوجود بھارت کے مقابلے میں بڑھکر ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کو ایک قابل تسخیر قوت بنایا آج پاکستان اسلامی دنیاکی پہلی ایٹمی طاقت ہے انہوں نے ملک کو موجودہ تما م درپیش مسائل سے صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت ہی نکال سکتی ہے انشاء اللہ آنے والی حکومت مسلم لیگ ن کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button