DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan; Raja Javed Ikhlas attends a meeting held at the residence of former MPA Iftikhar Warsi in Bewal

راجہ جاوید اخلاص نے بیول میں سابق ایم پی اے افتخار وارثی کی رہائش گاہ پر منعقدہ میٹنگ میں شرکت

بیول؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,راجہ طارق ایوب،24،مارچ،2022ء) —چار سال بعد اب عوام حکومت کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے اب اس حکومت کو جانا ہو گا۔اس وقت ان کے اتحادی بھی ان سے نالاں ہیں۔جو بندہ کہتا تھا کہ میرے خلاف دس بندے بھی اٹھ کھڑے ہوئے میں استعفی دے دوں گا اب تو ان کے خلاف عوام کا جم غفیر ہے اب ان کو جانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سابق ایم این اے راجہ جاوید اخلاص نے آ ج بیول میں سابق ایم پی اے افتخار وارثی کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک میٹنگ میں کیا۔اس میٹنگ میں آج فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد جلسہ اب 28 تاریخ کو منعقد ہو گا جس میں مسلم لیگ کی قیادت شہباز شریف مریم نواز اور دیگر قایدین کا گوجرخان میں شاندار استقبال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام مسلم۔لیگی متحد ہیں اور ان میں کوئی اختلاف نہیں۔ پارٹی جس کو بھی ٹکٹ دے گی سب اس کے ساتھ متحد ہو کر چلیں گے۔یہ میٹنگ آج بیول میں مسلم لیگی رہنما و سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں پی پی 8 کے یونین کونسل کے سابق چئرمین وائس چئرمین بلدیہ کونسل کے ممبرز نے بھرپور شرکت کی۔

Gujar Khan; ( Pothwar.com, Raja Tariq Ayub, March 24, 2022) * Former MNA Raja Javed Ikhlas met with former MPA Ch Iftikhar Warsi and said Four years later, the people have risen up against the government, now this government has to go. At present, his allies are also dissatisfied with him. The servant who used to say that even ten servants stood up against me, I will resign. Now the people are against him. Now they have to go. These views were expressed by PML-N leader and former MNA Raja. Javed Ikhlas made the remarks at a meeting held at the residence of former MPA Iftikhar Warsi. Nawaz and other leaders will be given a warm welcome in Gujar Khan. He said that all the Muslim League are united and there is no difference between them. The meeting was held at the residence of PML-N leader and former MPA Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi in Bewal. Chairman Vice Chairman Municipal Council members participated in full.

Show More

Related Articles

Back to top button