DailyNewsHeadlineOverseas newsPothwar.com

London; Overseas Pakistani passengers traveling to Pakistan from UK and Europe luggage being stolen

برطانیہ اور یورپ سے پاکستان جانے والے اوورسیز پاکستانی مسافروں کی ائرپورٹ پر قیمتی اشیاء چوری ہونے لگیں

لندن؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،12،مارچ،2022ء)—برطانیہ اور یورپ سے پاکستان جانے والے اوورسیز پاکستانی مسافروں کی ائرپورٹ پر قیمتی اشیاء چوری ہونے لگیں ۔ پاکستان کے مختلف ائرپورٹس سے بیرون ملک آنے والے اور جانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سامان چوری ہونے کی نئی مشکل نے گھیر لیا ہے۔ لاہور ،اسلام آباد اور کراچی ائرپورٹ پربرطانیہ اور یورپ سے جانے والے پاکستانی مسافر اپنے قیمتی سامان سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانی مسافروں نے چوری میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے، مسافروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ائرپورٹ پر بیگ کے تالے توڑ کر قیمتی سامان چرا لیا جاتا ہے، واضح رہے کہ کراچی ائرپورٹ پر گزشتہ دنوں پولیس نے تین ملازمین کو سامان چوری کرنے کے الزام میں گرفتار بھی کیا،ذرائع کے مطابق سامان کے چوری ہونے کی وارداتیں جہاز سے ٹرمینل بلڈنگ تک سامان پہنچنے کے دوران ہوتی ہیں جب کہ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جہاز سے ٹرمینل تک سامان کی منتقلی ائرلائن انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔

London ( Pothwar.com, March 12, 2022) – Precious items started to be stolen at the airport of overseas Pakistani passengers going to Pakistan from UK and Europe.

Overseas Pakistanis coming and going abroad from different airports of Pakistan are facing a new problem of theft of goods. At Lahore, Islamabad and Karachi airports,

Pakistani passengers leaving the UK and Europe lose their valuables. Overseas Pakistani passengers have demanded immediate action against those involved in the theft.

Passengers have alleged that valuables are stolen by breaking the locks of bags at the airport. According to the sources, the incidents of theft of goods take place during the delivery of goods from the plane to the terminal building,

while on the other hand, the sources of Civil Aviation Authority said that the goods from the plane to the terminal. The transfer is the responsibility of the airline management.

Show More

Related Articles

Back to top button