DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; The PTI government won the hearts of the people by carrying out development work worth crores of rupees in the constituency, Sardar Mazhar Iqbal
پی ٹی آئی حکومت نے حلقے میں کروڑو ں روپے کے ترقیاتی کام کرا عوام کے دل جیت لیے,سردار مظہر اقبال

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مارچ2022)
پاکستان تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت سردار مظہر اقبال نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے حلقے میں کروڑو ں روپے کے ترقیاتی کام کرا عوام کے دل جیت لیے پنجاب بھر میں ہر خاندان کے ہر فرد کو10لاکھ تک کی علاج کی سہولت دیکر جو انقلابی قدم اُٹھایا اسکو عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں تیس سال اس حلقے سے منتحب ہونے والوں نے ملک کے وزیر اعظم رہنے کے باوجود اس علاقے میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمدکی کاوشوں سے اس علاقے میں ٹور ازم ہائی وے کا منصوبہ دیا اس اربوں کے منصوبے کے مکمل ہونے سے اس علاقے میں نہ صرف تعمیر و ترقی ہوگی بلکہ نوجوانوں کو روزگار بھی ملے گا۔ کہوٹہ شہر میں سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہے اور بہت جلد ذبحہ خانہ روڈ اور دیگر منصوبوں پر بھی کام ہوگاسردار مظہر اقبال نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام مظبوط ہونے اور اسکو اختیارات ملنے سے ہی نچلی سطح پر مسائل حل ہونگے پی ٹی آئی کی حکومت نے جو نظام متعارف کرایا ہے اسکے فعال ہپونے سے عوام کو تمام تر سہولیات اُنکی دہلیز پر مہیا ہونگی انھوں نے کہا کہ مہنگائی عالمی مسلہ ہے اسکے باوجود وزیر اعظم عمران کان نے دس روپے ڈیزل پٹرول اور پانچ روپے بجلی کی یونٹ میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے شہر کو کھنڈر بنانے میں گزشتہ حکومت اور مقامی قیادت بھی ذمہ دار ہے کہوٹہ شہر میں اسلام آباد کی طرز پر ٹف ٹائل لگا کر نہ صرف شہر کو خوبصورت بنایا جائیگا بلکہ اس میں دیگر بجلی سٹریٹ لائٹس بھی مہیا کی جائیں گی۔
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 4 March 2022)
Sardar Mazhar Iqbal, a political and social figure of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehsil Kahuta, said in a statement that the PTI government had done development work worth crores of rupees in the constituency and won the hearts of the people. Despite being the Prime Minister of the country for 30 years, those elected from this constituency could not give any mega project in this area. MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja With the efforts of Saghir Ahmed, a tourism highway was planned in this area. With the completion of this multi-billion dollar project, not only construction and development will take place in this area but also youth will get employment. Construction of roads in Kahuta city has started and work on slaughter house road and other projects will be started soon. He said that despite the fact that inflation is a global issue, Prime Minister Imran Khan has reduced the price of diesel petrol by Rs. 10 and electricity by Rs. 5 per unit. The previous government and local leadership are also responsible for making the city a ruin. Not only will the city be beautified by installing tuff tiles in the style of Islamabad in Kahuta city but also other electric street lights have been provided in it.
بجلی کے نرخوں میں کمی کا کریڈٹ عمران خان کو نہیں بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے,محمد خورشید خان
Credit for reduction in electricity rates goes to Bilawal Bhutto Zardari, not Imran Khan, Muhammad Khurshid Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مارچ2022)
پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے سر گرم کارکن محمد خورشید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پٹرول اور بجلی کے نرخوں میں کمی کا کریڈٹ عمران خان کو نہیں بلاول بھٹو زرداری کو جاتا ہے جن کے مہنگائی مارچ سے وزیراعظم نے گھبرانا شروع کردیا ہے انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ چاربرسوں میں نااہل اور سلیکٹیڈ حکومت نے بلاول بھٹو کے مارچ سے گھبرا کر بجلی اور پٹرول کت نرخوں میں کمی کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ قوم کے لیئے قربانیاں دی ہیں ہماری جدوجہد کا مقصد ملک میں عوامی راج کے ساتھ ساتھ 73 کے متفقہ آئین کا بھی تحفظ کرنا شامل ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کے کراچی سے اسلام اباد کی جانب مارچ کی شکل میں روانگی کے بعد حکومت لڑکھڑا رہی ہے عمران خان اور ان کے ساتھی اتحادیوں کی منت سماجت میں مصروف ہیں انہیں اقتدار جاتا دیکھ کر اب اتحادیوں کی یاد بھی ستانے لگی ہے مگر اب اس حکومت کا جانا ٹھہر چکا ہے۔
راجہ محمد شکیل کیانی آ ف دوبیرن کلاں کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ایگزیکٹو کو نسل کا ممبر مقرر
Raja M Shakeel Kayani of Doberan Kallan has been appointed as a member of Pakistan Peoples Party Rawalpindi District Executive

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4مارچ2022)
پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی خصوصی ہدایت پرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے راجہ محمد شکیل کیانی آ ف دوبیرن کلاں کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ایگزیکٹو کو نسل کا ممبر مقرر کیا ہے۔سیاسی وسماجی شخصیات کی طرف سے راجہ محمد شکیل کیانی کو مبارکباد۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل پی پی پی کی مر کزی رہنماپاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کی خصوصی ہدایت پرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان محمود نے معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ محمد شکیل کیانی آ ف دوبیرن کلاں کی پارٹی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ایگزیکٹو کو نسل کا ممبر مقرر کیا ہے راجہ محمد شکیل کیانی کو پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی ایگزیکٹو کو نسل کا ممبر مقرر ہو نے پر پاکستان پیپلز پارٹی یوکے کے رہنماء بیرسٹر ظفر اقبال چوہدری،راجہ ناصر کیانی،راجہ نوید کیانی،راجہ محمد رفیق کیانی،راجہ قمر مسعود کیانی،راجہ احسان کیانی،راجہ جاوید کیانی،راجہ گلفراز کیانی،راجہ آصف یعقوب کیانی،راجہ یاسر کیانی،راجہ اسد کیانی،راجہ شفیق کیانی،راجہ شہزاد کیانی،راجہ رشید کیانی،راجہ نوازش کیانی،راجہ ارشد اقبال کیانی،راجہ آفتاب کیانی،چیف راجہ الطاف کیانی،ساہیں پرویز اختر (سجادہ نشین دربار عالیہ دوبیراں کلاں،خان بشیر خان صدر آل پاکستان انجمن پوٹھواریاں نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔



