DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Pervez Iqbal Vicky elected president of Rawalpindi District Karate Association.

کلر سیداں کے نوجوان صحافی پرویز اقبال وکی کو کراٹے ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا صدر چن لیا گیا

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،مارچ،2022ء)—کلر سیداں کے نوجوان صحافی پرویز اقبال وکی کو کراٹے ایسوسی ایشن ضلع راولپنڈی کا صدر چن لیا گیا۔انتخابات کی نگرانی پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئر مین سر محمد جہانگیر اور دیگر نے کی۔نئے منتخب عہدے دران میں سید غیور احمد (چیئر مین)، ندیم اظہر لون (سرپرست اعلی)،پرویز اقبال وکی (صدر)،ظہیر بابر (سینئر نائب صدر)،رب نواز بٹ،رحمان گل،عبید الاسلام،(نائب صدور)تنویر احمد(جنرل سیکرٹری)شرافت علی (خزانچی)عاشر صغیر(جوائنٹ سیکرٹری)ممبرز ایگزیکٹو کمیٹی عدنان اسلم،ریاض، خرم، عبداللہ،سید زبیر علی، عبداللہ، عمر خان،اعجاز خان شامل ہیں۔

Kallar Syedan ؛ (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 03, 2022) * Pervez Iqbal Vicky, a young journalist from Kallar Syedan, has been elected President of Karate Association Rawalpindi District. Syed Ghayyur Ahmed (Chairman), Nadeem Azhar Lone (Senior Patron), Pervez Iqbal Vicky (President), Zaheer Babar (Senior Vice President), Rabb Nawaz Butt, Rehman Gul, Obaid in the newly elected office. Al-Islam, (Vice Presidents) Tanveer Ahmed (General Secretary) Sharafat Ali (Treasurer) Asher Saghir (Joint Secretary) Members Executive Committee Adnan Aslam, Riaz, Khurram, Abdullah, Syed Zubair Ali, Abdullah, Umar Khan, Ejaz Khan.

زمین کے تنازعے پر جھگڑا،متعدد خواتین و حضرات نے ہسپتال سے واپس آنے والی خواتین پر حملہ کردیا

Dhok Kashmirian, Kanoha; In a land dispute, several women and men attacked women returning from the hospital

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،مارچ،2022ء)—زمین کے تنازعے پر جھگڑا،متعدد خواتین و حضرات نے ہسپتال سے واپس آنے والی خواتین پر حملہ کردیا، انہیں مارا پیٹا اور زخمی کردیا مسماۃسدرہ ارشد زوجہ ارشد محمود نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں ڈھوک کشمیریاں کنوہا کی رہائشی ہوں۔گزشتہ روز میں اپنی ساس کو چیک اپ کیلئے ڈاکٹر کے پاس کلر سیداں گئی اور اس موقع پر دیورانی بھی ہمراہ تھی۔ہم واپس گھر جا رہے تھے توراستے میں ناہید اختر ولد وادی حسین،شجاعت محمود ولد خالد محمود،یاسر ولد منور حسین،صغیر ولد منور حسین،خالد محمود ولد رحمت خان، نزاکت ولد یعقوب حسین نے ہمارا راستہ روک لیااور بلاوجہ گالم گلوچ شروع کر دی۔جب ہم نے انہیں ایسا کرنے سے منع کیا تو شجاعت محمود نے للکارہ کہ آج ان کی ڈنڈوں سے اچھی طرح پٹائی کرو تو سب نے لاٹھیوں اورڈنڈوں سے ہمیں مارنا شروع کر دیا۔شور کی آواز سن کر ان کی خواتین بھی موقع پر پہنچ گئیں اور مسماۃ (ن) زوجہ ظہیر نے مجھے بالوں سے پکڑ لیا تو ناہید اختر نے مجھے پیٹ میں لات ماری جس کی وجہ سے میں منہ کے بل زمین پر گر گئی اور میری ساس کو مسماۃ (س) زوجہ خالد محمود نے بالوں سے پکڑ لیا تو یاسر ولد منور حسین نے ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا،ایک ڈنڈا میری ساس کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگا جس سے وہ زخمی ہو گیا اور کمر میں بھی ڈنڈے مارتے رہے۔میری دیورانی کو خالد نے بالوں سے پکڑ لیا اور شجاعت نے ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا اور وہ بے ہوش ہو گئی اسی دوران ایک ڈنڈا اس کے ہاتھ پر لگا جس سے اس کے دائیں ہاتھ کی انگلی زخمی ہو گئی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز کا منیاندہ اور چوآ خالصہ میں کارکنوں سے خطاب

PPP leader Barrister Raja Shah Rukh Pervez addressed the workers in Manianda and Choa Khalsa

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،مارچ،2022ء)—پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر راجہ شاہ رخ پرویز نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ کراچی سے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے ابھی لانگ مارچ اپنی منزل سے خاصا دور ہے مگرحکومت کو لالے پڑ گئے۔کبھی عمران خان پٹرول دس روپے اور بجلی پانچ روپے سستی کرنے کا اعلان کرتے ہیں تو کبھی چوہدری پرویزالہی سے مدد کے لیئے درخواست کرنے ان کے گھر پہنچ جاتے ہیں مگر اب عوام ان کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور وہ انہیں گھر بھیج کرکے اسلام آباد سے واپس اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منیاندہ اور چوآ خالصہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیرمحمود سلطان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ملک کے اندر بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہم لانگ مارچ لے کر اسلام آباد جائیں گے کلرسیداں اور گوجرخان کے پارٹی کارکنان بلاول بھٹو کا 7 مارچ کو گوجرخان میں تاریخی استقبال کریں گے۔

محکمہ جنگلات پنجاب کلرسیداں کی جانب سے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس میں شجرکاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

Forest Department Punjab Kallar Syedan organized a tree planting ceremony in Tehsil Judicial Complex

کلرسیداں؛(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،03،مارچ،2022ء)—محکمہ جنگلات پنجاب کلرسیداں کی جانب سے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس میں شجرکاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں محمد عابد اعوان سول جج اور مختار اکبر سول جج کلرسیداں نے پوداجات لگائے۔بعد ازاں عملہ تحصیل کورٹ نے اجتماعی طور پر احاطہ کورٹ کے اندر 200 کی تعداد میں پوداجات لگائے۔اس موقع پر تنویر شہزاد ایس ڈی ایف او جنگلات نے محکمہ جنگلات کے زیر انتظام جاری مہم کے اغراض و مقاصد بتائے اور اس سلسلہ میں تمام محکموں بشمول عدلیہ کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر محکمہ کی جانب سے فری پوداجات بھی تقسیم کیے گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button