DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja Saghir Ahmed calls on Chief Minister Usman Bazdar regarding Dhuangalli road works

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات،کلر دھانگلی روڈ کے لیئے سواارب کے فنڈز کی جلد منظوری کی درخواست

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17فروری2022ء)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کی وزیراعلی عثمان بزدار سے ملاقات،کلر دھانگلی روڈ کے لیئے سواارب کے فنڈز کی جلد منظوری کی درخواست،راجہ صغیر احمد نے یہاں میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کی موجودگی میں عثمان بزدار سے ملاقات کی اور انہیں کلردھانگلی سڑک کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کلردھانگلی روڈ ازادکشمیر کے تین اضلاع میرپور،بھمبھر اور کوٹلی کو دھانگلی کے راستے راولپنڈی اسلام اباد کو ملاتی ہے ماضی میں بھی اعلانات کیباوجود اس کی تعمیر نہ ہوسکی اس پر سینکٹروں سمندر پار پاکستانی سفر کرتے ہیں اور شدید سفری صعوبتوں کا شکار ہیں یہ سڑک کرشہر کے علاوہ حلقہ کی دیگر چاریوسیز کا بھی واحد رابطہ ہے جس کی ازسر نو تعمیر کے لیئے پنجاب ہائی وے نے اس کا سواارب روہے کا تخمینہ لگایا ہے عوام علاقہ بھی اس سڑک کی تباہ حالی پر شدید ناراض اور پریشان ہیں اور ان کی ناراضگی بجا ہے لہزہ پنجاب حکومت اس بین الصوبائی شاہراہ کی تعمیر کے لیئے فنڈز مختص کرے۔وزیراعلی عثمان بزدار نے بھی ہمدردانہ غور کا وعدہ کیا ہے راجہ صغیر احمد کا کہنا تھا کہ دانگلی روڈ ان کی پہلی ترجیح ہے۔

Kallar Syedan; (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 17 February 2022) * Provincial Parliamentary Secretary Raja Saghir Ahmed meets Chief Minister Usman Bazdar, requesting early approval of funds for Kallar Dhuangali Road, Raja Saghir Ahmed told the media that he met Usman Bazdar in the presence of National Assembly Member Sadaqat Ali Abbasi and while giving him information about Kallar Dhuangali Road, said that Kallar Dhuangali Road connects three districts of Azad Kashmir Mirpur, Bhimber and Kotli via Dhuangali to Rawalpindi Islamabad. Despite the announcements made in the past, it could not be built. Hundreds of Pakistanis travel overseas and suffer from severe travel difficulties. The people of the area are also very angry and upset over the dilapidated condition of this road and their anger is justified. Therefore, the Punjab government should allocate funds for the construction of this inter-provincial highway. Chief Minister Usman Bazdar also said. Promised sympathetic consideration Raja Saghir Ahmed said that Kallar Dhuangali Road is his first priority.

پنجاب آب اتھارٹی کے 1500 سو سے زائد منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے , ایم این اے صداقت علی عباسی

More than 1500 projects of Punjab Water Authority will reach completion, MNA Sadaqat Ali Abbasi

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17فروری2022ء)— ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ رواں سال کے آخر تک پنجاب آب اتھارٹی کے 1500 سو سے زائد منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ جائیں گے جن کے ذریعے پنجاب کے سات ملین سے زائد افراد کو روزانہ پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوکپنڈوڑی میں فلٹریشن پلانٹ کی مجوزہ جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی، سابق صدر پی ٹی آئی حافظ ملک سہیل اشرف اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ایم این اے صداقت علی عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلٹریشن پلانٹ کے قیام سے چوکپنڈوڑی، پنڈوڑی اور گورنمنٹ سکول کی طالبات کو بالخصوص صاف پانی کی سہولت میسر ہو گی۔ سائیٹ انجینئر آب پاک اتھارٹی محمد تنویر خان اور محمد بلال نے مجوزہ جگہ کا سروئے اور فیزی بیلٹی رپورٹ تیار کر نے اور نزدیگی گھر سے پانی کے نمونے حاصل کر نے کے بعد انہیں متلعقہ اداروں کو ارسال کر دہئے ہیں۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے راجہ آفتاب جنجوعہ نے چوکپنڈوڑی میں پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جگہ کا انتخاب کیا تھا –

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تل خالصہ میں ایک بھی سائنس کی استاد موجود نہیں

There is not a single science teacher in Government Girls High School Tal Khalsa

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی17فروری2022ء)—روشنی کا منبع اندھیرے کی زد میں،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تل خالصہ میں ایک بھی سائنس کی استاد موجود نہیں ہے اور کلاس فور بھی صرف ایک ہے اس کے علاؤہ سکول کی عمارت کئی جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے واش روم انتہائی بوسیدہ اور کلاس رومز کا فرنیچر ٹوٹ پھوٹ چکا ہے۔اس علاقے کے اطراف میں کئی کلو میٹر تک بچیوں کا اور کوئی ہائی سکول موجود نہیں ہے جہاں سے بچیاں تعلیم حاصل کرسکیں مقامی حلقوں نے اس صورتحال پہ شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہیکہ صوبائی و ضلعی محکمہ تعلیم اس صورت حال کا نوٹس لے تاکہ بچیوں کو بہتر تعلیم میسر ہوسکے

حکومت سخت چیلنجز کے باوجود پانچ سال پورے کرے گی۔ راجہ ساجد جاوید

The government will complete five years despite tough challenges. Raja Sajid Javed

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17فروری2022ء)— پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ حکومت سخت چیلنجز کے باوجود پانچ سال پورے کرے گی۔اپوزیشن والے کبھی عدم اعتماد لاتے ہیں اور کبھی لانگ مارچ کی دھمکیاں دیتے ہیں مگر قوم جانتی ہے کہ ملک و قوم کا سرمایہ لوٹنے والے سیاسی ٹولے کے پاس کھوکھلے نعروں اور بھڑکوں کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی اقتدار میں آئی ہے متعدد بار ان ٹولوں کا اکٹھ ہوا اور پھر ٹوٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے 22 کروڑ عوام کے اربوں روپے لوٹنے والے کرپٹ حکمران کس منہ سے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن عدم اعتماد کے ووٹوں کی بھیگ مانگنے کیلئے کشکول اٹھائے ماری ماری پھر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گردن میں سریے کی وجہ سے مسلم لیگ (ن)کی قیادت کسی کے گھر جانا بھی توہین سمجھتی تھی،وزیر اعظم عمران خان کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کی غرور قیادت نے وضع داری سیکھنی شروع کر دی ہے۔

مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق اگر ماضی کی تلخیان دفن کر کے مل جائیں تو بڑی قوت بن سکتی ہیں۔

PML-N and PML-Q can become a great force if the bitterness of the past is buried and merged

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں ;(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،17فروری2022ء)— مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے جنرل سیکرٹری و سابق سٹی نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ عوام کو رلانے والے عمران کے خود رونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ وسیع تر قومی مفاد کیلئے مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان روابط خوش آئند ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق اگر ماضی کی تلخیان دفن کر کے مل جائیں تو بڑی قوت بن سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں جعلی مینڈیٹ کے بعد مقتدر قوتوں کے ذریعے اقتدار میں بونے سیاستدانوں کو مسلط کرنے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ حالات نے ملکی معیشت کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے اور ہر دو ہفتے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا ہر اقدام عوام دشمن اور غریب کش ہے۔ملکی استحکام و عوامی بھلائی ہی میاں برادران کا طرہ امتیاز ہے جس کی خاطر پارٹی قیادت نے ہمیشہ تعمیری کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو تقاریر،بیانات اور گالم گلوچ سے چلانے کی کوشش کر رہی ہے۔حکومت کا ہر فیصلہ اور قدم عوام کیلئے تکلیف کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا بیانیہ عوام کا بیانیہ ہے۔میاں شہباز شریف مہنگائی کے ستائے عوام کو نااہل حکمرانوں سے چھٹکارہادلانے کیلئے نکلے ہیں جس سے حکمرانوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button