DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Seven more people, including a medical officer at THQ Hospital Kallar Syedan, fell victim to Corona

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں میڈیکل آفیسر سمیت مزید سات افراد کورونا کی زد میں آ گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,22جنوری2022)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں میڈیکل آفیسر سمیت مزید سات افراد کورونا کی زد میں آ گئے۔اس طرح کلر سیداں ہسپتال میں کورونا کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 12 ہو گئی ہے جن میں سے چار اسپیشلسٹ ڈاکٹرز ہیں۔میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر توقیر مقصود کے مطابق میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ولید احمد،سکن اسپیشلسٹ ڈاکٹر خدیجہ شکیل،وارڈ سرونٹ سونیا وارڈ،چارج نرسز کرن،ساجدہ کوثر،وارڈ سرونٹ ارسلان اور فارماسسٹ حمزہ رشید کی رپورٹس مثبت آنے پر انہیں دو ہفتوں کیلئے آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کے نتیجے میں بغیر ماسک پہنے آنے والوں کے اوپی ڈی میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور صرف ایسے افراد کا چیک اپ کیا جاتا ہے جو کرونا ایس او پیز کیساتھ ساتھ ویکسی نیٹڈ بھی ہوں۔یاد رہے کہ کورونا کا شکار ہونے والے ان لوگوں میں سے کئی اس سے پہلے بھی کورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں اور اب یہ دوبارہ اس کی زد میں آئے ہیں۔

Kallar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 22 January 2022) – Seven more people including a medical officer at THQ Hospital Kallar Syedan ​​fell victim to corona. Thus, the total number of victims of corona in Kallar Syedan ​​Hospital is 12. According to Media Advisor Dr. Tauqeer Maqsood, Medical Officer Dr. Waleed Ahmed, Skin Specialist Dr. Khadija Shakeel, Ward Servant Sonia Ward, Charge Nurses Kiran, Sajida Kausar, Ward Servant Arsalan and Pharmacist Hamza Rasheed have been isolated for two weeks after the reports came back positive. As a result of rapid spread of Corona virus in THQ Hospital Kallar Syedan, those without masks have been barred from entering OPD. Checks are performed on those who are vaccinated with Corona SOPs. Remember that many of the people who have been infected with Corona have recovered from Corona before and now they have been affected again.

غیرمعیاری تعمیر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد

Non-standard construction will not be allowed at all, Raja Saghir Ahmad, Provincial Parliamentary Secretary

www.pothwar.com, MPA Raja Saghir Ahmed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,22جنوری2022)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد نے کہا ہے کہ تعمیر وترقی کے کام لوگوں کے دیئے ٹیکسوں سے کرائے جاتے ہیں لہذہ غیرمعیاری تعمیر کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی،عوامی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی برداشت نہ کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مٹور تھوہا خالصہ براستہ سگڈ سامٹھی تا سہی راجگان 10 کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑک کے معائنہ کے بعد کیا۔انہوں نے ٹھیکیدار اور سب انجینئر سے برہمی کا اظہار کیا اور سہی راجگان میں نالہ کانسی میں موجود کاز وے کو اکھاڑ کر دوبارہ تعین کردہ مقدار کے مطابق تعمیرکرنے کے احکامات بھی دیئے اور کہا کہ میں عوام کا منتخب نمائندہ اور ان کے حقوق کا محافظ ہوں کسی کو عوام کے حقوق سلب کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔انہوں نے مقامی لوگوں سے کہا کہ وہ بھی اس کام کی مکمل نگرانی کریں کسی شکایت کی صورت میں مجھے اطلاع کریں۔ادہر سب انجینئر نے کاز وے کا معائنہ کیا اور ناقص سامان کے استعمال پر اسے توڑ کر دوبارہ تعمیر کرنے کے احکامات دئیے جس کے فوری بعد کازوے کو توڑ دیا گیا۔

ایم سی کلر سیداں کے 28 منصوبوں کیلئے موجودہ مہنگائی کے تناسب سے کم ریٹس لگانے پرٹھیکیداروں نے بولی میں حصہ لینے سے بائیکاٹ کر دیا

Contractors boycott bids for 28 projects of MC Kallar Syedan for charging lower rates than the current inflation rate

www.pothwar.com / Tehsil Municipal office, Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,22جنوری2022)— ایم سی کلر سیداں کے 28 منصوبوں کیلئے موجودہ مہنگائی کے تناسب سے کم ریٹس لگانے پرٹھیکیداروں نے بولی میں حصہ لینے سے بائیکاٹ کر دیا جس کی وجہ سے چار کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کے جاری ہونے والے ٹینڈرز منسوخ ہو گئے ہیں۔گزشتہ ماہ سابق چیئرمین بلدیہ کلر سیداں نے ممبران سے اپنی اپنی وارڈ کیلئے منصوبے طلب کئے تھے جو انہوں نے ایم سی کلر سیداں میں جمع کروا دئیے تھے۔اخبار میں ٹینڈر جاری ہونے اورگورنمنٹ شیڈول ریٹس اور مارکیٹ ریٹس میں واضح فرق ہونے پر تمام ٹھیکیداروں نے بطور احتجاج بولی میں حصہ لینے سے انکار کر دیا جس کی وجہ سے ٹینڈرز منسوخ ہو گئے۔

آصف محمود کیانی کے چوآروڈ پر فاسٹ فوڈ کے کاروباری مرکز فوڈ ڈاٹ کام کی افتتاحی تقریب

Opening Ceremony of Fast Food Business Center Food.com by Asif Mehmood Kayani on Choa road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,22جنوری2022)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر آصف محمود کیانی کے چوآروڈ پر فاسٹ فوڈ کے کاروباری مرکز فوڈ ڈاٹ کام کی افتتاحی تقریب جمعہ کو ہوئی جس میں واسا کے وائس چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر توقیراعوان،راجہ محمد ثقلین،ہارون جنجوعہ،سید سجاد حسین شاہ،نبیلہ انعام،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن سرائیکی،ملک محمد فیاض،جاوید کیانی،مسعود بھٹی،سید جنید عباس،حاجی راجہ اورنگزیب،راجہ اسرار ایڈووکیٹ،ناصر کیانی اور دیگر نے شرکت کی۔الحاج محمد شریف،سید عباس علی شاہ اور تحریک لبیک کے سید حامد علی شاہ نے دعا کروائی۔

سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کے ماموں راجہ جمیل اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں بھکڑال میں ادا کی گئی

Former Member of Assembly Engineer Qamar Islam Raja’s uncle Raja Jamil Akhtar passed away. Funeral prayers were offered in Bhakral village

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی,22جنوری2022)—مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سابق رکن اسمبلی انجینئر قمراسلام راجہ کے ماموں راجہ جمیل اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ کلرسیداں کے گاؤں بھکڑال میں ادا کی گئی جس میں ریٹائرڈ ڈی پی او راجہ منور،فیصل قیوم،ریٹائرڈ ڈی ایس پی طاہر بشیر،میجر طارق،قمراسلام راجہ،محمد زبیر کیانی،راجہ محمد فیاض بیور،ظفرعباس مغل،شیخ حسن سرائیکی،حاجی طارق تاج،مسعود بھٹی،راجہ افتخار بھکڑال،صغیر بھولا،اکرام الحق قریشی،افتخاربھولا،چوہدری محمد حنیف اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button