DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Lucky Star win All Pothohar Saeed memorial tournament held in Morra Dahayal

دوسرا آل پوٹھوہار سعید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ موہڑہ دھیال میں لکی سٹار نے ایک کے مقابلے میں چارگول سے کامیابی حاصل کر لی

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی31دسمبر2021)—دوسرا آل پوٹھوہار سعید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ موہڑہ دھیال میں اختتام پزیر،16 ٹیموں نے حصہ لیا فائنل میچ فالکن کلب موہڑہ دھیال اور لکی سٹار کلرسیداں کے درمیان کھیلا گیا جس میں لکی سٹار نے ایک کے مقابلے میں چارگول سے کامیابی حاصل کر لی۔فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان شہباز بھٹی،خاور بھٹی نے ایک ایک جبکہ سمیع اللہ بھٹی نے دوگول سکور کیئے لکی سٹار کے کپتان شہباز بھٹی مین آف دی میچ جبکہ ساحل خٹک بہترین گول کیپر قرار پائے۔ٹورنامنٹ کی خاص بات یہ تھی کہ فاتح ٹیم میں چار بھائی شہباز بھٹی،سمیع اللہ بھٹی،ہارون بھٹی،شاہ زیب بھٹی لکی سٹار کی طرف سے شریک ہوئے ان کا تعلق گاؤں چکمرزا سے ہے اور فٹبال کے ساتھ ساتھ کبڈی کے بھی بہترین کھلاڑی ہیں۔

Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi 31 December 2021) * Second All Pothohar Saeed Memorial Football Tournament ended in Mohra Dhyal, 16 teams participated, The final match was played between Falcon Club Mohra Dhayal and Lucky Star in which Lucky Star won by one goal to four. Captain Shahbaz Bhatti, Khawar Bhatti scored one goal each while Samiullah Bhatti scored two goals. Lucky Star captain Shahbaz Bhatti was the man of the match while Sahil Khattak was the best goalkeeper. The highlight of the tournament was that four brothers Shahbaz Bhatti, Samiullah Bhatti, Haroon Bhatti, Shahzeb Bhatti from Lucky Star participated in the winning team.

کلرسیداں میں تحریک لبیک کے دفتر کی افتتاحی تقریب

Inauguration Ceremony of Tehreek-e-Labbaik office in Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی31دسمبر2021)—تحریک لبیک کی مرکزی شوری کے رکن اور امیر کے پی کے ڈاکٹر محمد شفیق امینی نے کہا ہے کہ ہمیں کاالعدم قرار دینے والوں کو کے پی کے عوام نے بلدیاتی انتخابات میں مسترد کردیا ہے وہ وقت زیادہ دور نہیں جب ہم سب کی جدوجہد اور قربانیوں کے نتیجے میں اس ملک میں نظام مصطفے کا سورج طلوع ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کلرسیداں میں تحریک لبیک کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت راجہ ازرم حمید سیالوی نے کی اس موقع پر ٹی ایل پی کے ڈویژنل صدر محمد رمضان چشتی،مفتی زاھد یوسف،سید حامد علی شاہ،جمیل مغل بھی موجود تھے،ڈاکٹر شفیق امینی نے کہا کہ ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا قیدوبند کی صوبتیں برداشت کرنا پڑیں مگرہم نے ناموس رسالت کی پہرہ داری ترک نہیں کی جس کی وجہ سے ہم کاالعدم ہو کر بھی آج سرخرو ہیں اور ہمیں کاالعدم قرار دینے والوں کو کے پی کے کے لوگوں نے نہ صرف پوری قوت سے مسترد کیا بلکہ وہاں پی ٹی آئی کے لوگوں نے جماعتی ٹکٹ لینے کی بجائے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کو ترجیح دی۔وہاں کوئی پی ٹی آئی کا ٹکٹ لینے کو تیار نہیں تھا ہماری جماعت نے وہاں پہلی بار بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے کر عوام کی جانب سے پزیرائی حاصل کی ہمارے کارکنان بڑی تعداد میں منتخب ہوئے ہیں انہوں نے زور دیا کہ پنجاب کے کارکنان بھی بلدیاتی انتخابات کے لیئے تیاری شروع کردیں ہم راولپنڈی کی تمام نشستوں سے اپنے امیدوار میدان میں اتاریں گے انہوں نے کہا کہ اس ملک سے ناانصافی کا دور جلد غروب ہونے والا ہے بہت جلد یہاں بھی نظام مصطفے کا سورج طلوع ہو کر رہے گا،امیر حلقہ پی پی سات حافظ منظور ظہور نے کہا کہ ہم نے ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر اسٹیبلشمنٹ سے سودے بازی کی نہ ان کے دباؤ کو قبول کیا ہم آج جہاں کھڑے ہیں اس کے لیئے ہم نے تاریخی قربانیاں دی ہیں،انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔مفتی محسن عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہم جس کی حرمت کے پہرے دار ہیں اسی نے ہمیں تشدد فائرنگ جیلوں میں بھی ہمارے عزم کو کمزور نہ ہونے دیا ہمارے مخالفین نے ہر حربہ آزما لیا مگر یہ ہمیں جھکا نہ سکے اب آنے والا دور ہمارا ہے ملک کے طول وعرض سے لبیک یارسول اللہ کی آوازیں بلند ہوں گی اور ہم سرخرو ہوں گے۔

پولیس نے چھ ما ہ قبل کلر سیداں تھانہ روڈ میں موبائل فونز کی دکان پر ہونے والی نقب زنی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا

Police arrested three accused involved in a burglary at a mobile phone shop six months ago and obtained their physical remand.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی31دسمبر2021)—تھانہ کلر سیداں پولیس نے چھ ما ہ قبل کلر سیداں تھانہ روڈ میں موبائل فونز کی دکان پر ہونے والی نقب زنی کی واردات میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔پولیس نے ملزمان سے 35 کے قریب مسروقہ موبائل فونز بھی برآمد کر لئے ہیں۔گرفتار ملزمان کا تعلق کلرسیداں سے ہے جن میں چن زیب سکنہ لونی مشراں، محمد جواد اور گل ریز سکنائے سروہا چوہدریاں شامل ہیں۔یاد رہے کہ چھ ماہ قبل تھانہ روڈ پر واقع موبائل فونز شاپ پر نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان نے قیصر سفیر نامی شخص کی دکان سے 15نئے موبائل فونز اور 21 کے قریب سیکنڈ ہینڈ موبائل فونز جن کی مالیت چھ لاکھ روپے بیان کی گئی تھی اور گلے میں موجود تیس ہزار روپے کی نقدی چرا لی گئی تھی جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے چوری کی واردات کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔

ایسے حالات میں فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے لیے صوبائی گورنر کو مدعو کرنے کی کیا ضرورت تھی,راجہ ساجد جاوید

In such circumstances, what was the need to invite the provincial governor for the inauguration of filtration plant, Raja Sajid Javed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی31دسمبر2021)—پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاویدنے گورنر پنجاب کے دورہ کلرسیداں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب لوکل منتخب قیادت کو معلوم ہے کہ انہیں، ان کے کرپٹ گماشتوں اور فائیو سٹار گروپ کو عوام مسترد کر چکے ہیں ان کی آواز پر لبیک کہنے کو تیار نہیں تو اس طرح لا یعنی اجتماع کر کے پارٹی کو کس لیے بدنام کیا جارہا ہے۔انہوں نے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ تحصیل کلرسیداں میں پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکنان ہیں جو عمران خان کے ویثرن اور پارٹی منشور پر عملدرآمد چاہتے ہیں، جب سے لوکل قیادت نے عمران خان کے ویثرن کا ساتھ چھوڑا لوگوں نے ان سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔پھر ایسے حالات میں فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح کے لیے صوبائی گورنر کو مدعو کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ انہوں نے کہا کہ تقریب میں پی ٹی آئی کارکنان کی عدم شرکت کی وجہ سے کورونا کا بہانہ بنا کر ایک ایک سیٹ لوگوں کو بٹھایا گیا۔لیکن اس کے باوجود کم حاضرین کی تعداد چھپائی نہ جا سکی۔اور فلٹریشن پلانٹ پر خرچ کی گئی این جی او رقم سے زیادہ تو روات سے کلر تک سڑک پر تعینات کیے گئے سیکیورٹی اہلکاروں پر خرچ کر دی گئی کیونکہ وہ عوام کا پیسہ تھا جسے بیدردی سے استعمال کیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ افتتاحی تقریب میں کارکنوں کی کم تعداد کو دیکھ کر ہی گورنر پنجاب کو مجبوراً کہنا پڑا کہ ورکرز کے ساتھ رابطہ انتہائی ضروری ہے۔

یوتھ کونسلر منتخب ہونے پر محمد یونس مہمند کو دلی مبارکباد

Congratulations to Muhammad Younis Mohmand on being elected Youth Councillor

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی31دسمبر2021)—کلرسیداں میں مقیم ملک جاوید شاہ مہمند اور ملک امیرعالمہمند کے چچازاد بھائی ملک محمد یونس ضلع مہنمد کی تحصیل کونسل بازل سے 1618 ووٹ حاصل کرکے یوتھ کونسلر منتخب ہو گئے ہیں ملک جاوید شاہ مہمند اور امیرعالم مہمند نے بھاری اکثریت سے یوتھ کونسلر منتخب ہونے پر محمد یونس مہمند کو دلی مبارکباد دی ہے۔

Show More

Related Articles

One Comment

Back to top button