DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Election Board set up for annual elections of Kallar Syedan Bar Association has been challenged

کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں قائم کیا جانے والا الیکشن بورڈ پاکستان بار کونسل میں چیلنج کر دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13دسمبر2021)—کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں قائم کیا جانے والا الیکشن بورڈ پاکستان بار کونسل میں چیلنج کر دیا گیا جس پر بار کونسلر نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 15 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے رکن محمد عثمان بھٹی ایڈووکیٹ نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے موجودہ الیکشن بورڈ کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن بورڈ کے قیام کا اختیار صدر بار ایسوسی ایشن کے پاس ہے جبکہ پنجاب بار کونسل نے کلر سیداں کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دے کر غیر قانونی اقدام کیا ہے۔یاد رہے کہ قبل ازیں الیکشن کے انعقاد کیلئے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر راجہ گلفراز احمد کو موجودہ صدر چوہدری عرفان احمد نے چیئرمین الیکشن بورڈ نامزد کیا تھا جس کے بعد مخالف گروپ نے انہیں ہٹا کر سید وقاص حیدر ایڈووکیٹ کو چیئرمین نامزد کیا تھا۔

Klar Syedan: ( Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, 13 December 2021) * The Election Board established in connection with the annual election of Kallar Syedan ​​Bar Association was challenged in the Pakistan Bar Council on which the Bar Councillor issued notices to the parties. Advocate Muhammad Usman Bhatti, a member of the Kallar Syedan ​​Bar Association, has challenged the current election board of the Kallar Syedan ​​Bar Association and said that the authority to set up an election board rests with the President Bar Association. The Punjab Bar Council has taken an illegal step by forming an election board for Kallar Syedan. Ex President Bar association Kallar Syedan Raja Gulfraz Ahmed was nominated by Current President Ch Irfan Ahmed, after which the opposition group removed him and nominated Syed Waqas Haider Advocate as Chairman.

راجہ صغیر احمد کاگورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کھڈ کے رئیس مدرسہ محمد ندیم آزاد کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب

Raja Saghir Ahmed addressed a function held at the residence of Muhammad Nadeem Azad, Head of Government Boys Elementary School Khad

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13دسمبر2021)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد نے کہا ہے کہ میں اساتذہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں انشاء اللہ ان کے جائز مطالبات کے حل کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال کر ونگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول کھڈ کے رئیس مدرسہ محمد ندیم آزاد کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرفارمرز پینل کے جملہ اساتذہ بھی تقریب میں موجود تھے۔راجہ صغیر احمد نے انہیں تحصیل کلر سیداں میں تدریسی فرائض سرانجام دینے والے اساتذہ کے ہل الاؤنس کے بارے میں اب تک کی ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔میزبان ٹیچر محمد ندیم آزاد نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پرائمری تعلیمی اداروں میں درجہ چہارم ملازمین تعینات نہ ہونے کی وجہ سے اساتذہ کو مشکلات درپیش رہتی ہیں۔بابو تنویر احمد کا کہنا تھا کہ ڈپٹی ایجوکیشن آفسران (مردانہ و زنانہ) دفاتر میں سینئر کلرکز کی آسامیاں نہ ہونے کی وجہ سے دفتری امور نمٹانے میں مسائل کا سامنا رہتا ہے۔

مسلم لیگ (ن) بلدیاتی میدان خالی نہیں چھوڑے گی,راجہ محمد علی

PML-N will not leave the local body field empty, Raja Muhammad Ali

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13دسمبر2021)—مسلم لیگ (ن) کے صوبائی نائب صدر و سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلدیاتی میدان خالی نہیں چھوڑے گی اور مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی۔مہنگائی،بے روزگاری اور غربت عمران خان حکومت کے تین تحفے جھوٹ کے سہارے چلنے والی حکومت غریب دشمن بن چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل کنوہا کے چک وڑائچ،چک گجراں اور جبہ میں فاتحہ خوانی کے بعد لیگی کارکنوں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔چیئرمین پرویز قادری،وائس چیئرمین شاہد گجر اور کونسلر راجہ عاصم صدیق بھی ان کے ہمراہ تھے۔سابق ایم پی اے نے کہا کہ حکمرانوں کو عوامی مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں،مہنگائی کے باعث صنعت کاروں،تاجروں اور غریبوں کے خواب چکنا چور ہو گئے۔آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے ملک کو گروی رکھ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز شریف غریب کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے،عام انتخابات ہی واحد مسائل کا حل ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر عذاب کی صورت میں مسلط ہے۔سبز باغ دیکھا کر اقتدار حاصل کرنے والوں نے ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔غریب کا بچہ بچہ بھوک سے بلک رہا ہے وزیر اعظم عمران خان بنی گالہ میں بیٹھ کر کہتے ہیں مہنگائی کم ہو رہی ہے۔عمران خان میاں نواز شریف کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر عوام کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔

چوہدری شاہد جیلانی کی دعوت ولیمہ گاؤں تل خالصہ میں ہوئی

Chaudhry Shahid Jilani’s Walliama invitation was held in village Tal Khalsa

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13دسمبر2021)—کلر سیداں کے دوکاندار چوہدری غلام جیلانی کے فرزند چوہدری شاہد جیلانی کی دعوت ولیمہ گاؤں تل خالصہ میں ہوئی جس میں رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد،محمود شوکت بھٹی،چوہدری محمد عظیم چوہدری شفقت محمود،رہنما،محمد ظریف راجا،صاحبزادہ بدر منیر،،راجہ جہانگیر اختر بھٹی،،راجہ زاھد خورشید،چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیر اسلم،شیخ حسن ریاض، چوہدری زین العابدین عباس،عاطف اعجاز بٹ،صوبیدار غلام ربانی، شیخ حسن سرائیکی، شیخ ندیم احمد،ملک عنصر خان،طارق تاج،،ڈاکٹر شیخ محمد عدیل،سردار محمد وسیم،چوہدری طارق تاج اور دیگر نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ,اکرام الحق قریشی،13دسمبر2021)—سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس سردار طارق مسعود خان،جسٹس (ریٹائرڈ)چوہدری محمد طارق،نائب تحصیلدار گوجر خان چوہدری محمد اشفاق، مرزا جاوید،ٹھیکیدار بشارت محمود نے کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے رکن چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ پر جا کر ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button