DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta; Instead of blaming others, correct your own self, Col. Muhammad Shabbir Awan statement
دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنا قبلہ درست کریں,، کرنل محمد شبیر اعوان

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2021)—پی ٹی آئی کے موجودہ ایم پی اے حلقہ پی پی سیون ہر جگہ بیٹھ کر یہ باتیں کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا دورہ مٹور میجر لطاسب ستی ، کرنل محمد شبیر اعوان اور خورشید احمد ستی نے منسوخ کرایا ہے میں عوام کے سامنے کچھ سوال رکھنا چاہتا ہوں نمبر 1 کہ کیا الیکٹیڈ لوگ زیادہ پاور فل ہیں کہ Non-elected لوگ زیادہ پاور فل ہیں ، دوسرا سوال یہ کہ اپنے چیف منسٹر صاحب اٹک سے لے کر صادق آباد تک چیف منسٹر ہیں ان کے پاس ایجنسیاں ہیں انہوں نے اپنے طور پر چیک کرایا ہو گا اور ہر بندہ چیک کراتا ہے کہ یہاں کا کیا حالات ہیں ن لیگ کو یہاں فنڈز دیے جا رہے ہیں اور پی ٹی آئی کا ایک ورکر بھی ان الیکیٹڈ لوگوں کے ساتھ نہیں ہے اور تیسری بات یہ ہے کہ ان کو یہ بھی خبر ملی ہے کہ ن لیگ کے لوگ گاڑیاں بھیج کر بندے اگھٹے کر رہے ہیں میرا ریکارڈ ہے کہ پچھلے 20 سال میں نے عوامی ویلفئئر کے کام کی کبھی نہ ریکاوٹ بنا ہوں نہ ہی میں کسی ایے کام کی رکاوٹ بنوں گا اگر میرے حلقے کی عوام کا کوئی کام ہوتا ہے تو مجھے خوشی ہو گئی میں ایسے کسی کام کی رکاوٹ نہیں بنوں گا جبکہ ان کا ریکارڈ دیکھیں کہ تھوہا خالصہ کا علاقہ ( پیل ) میں کھمبے لگے ہیں میں نے واپڈا والوں کو بھیجا کہ بجلی کی تاریں ڈالیں تاکہ لوگوں کو بجلی کی سہولت مسیر ہو کیونکہ گرمی ان لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھتا ہے مگر انہوں نے واپڈا والوں کو فون کر کے یہ کام بند کرا دیا اور واپڈا ٹیم واپس چلی اس لیے میرا ان کو مشورہ ہے کہ یہ لوگ دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے اپنا قبلہ درست کریں
Mator, Kahuta ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 12 December 2021) — The current MPA of PTI constituency PP-Seven is sitting everywhere and talking about the visit of Chief Minister of Punjab to Mator was canceled due to Major Latasib Satti and Col. Muhammad Shabbir Awan and Khursheed Ahmed Satti .
I want to put some questions in front of the people, No. 1: Are the elected people more powerful then the non-elected people more powerful? The chief Minister, he has agencies, he must have checked on his own and every servant checks what is the situation here, funds are being given to PML-N here and a PTI worker are not with the elected member.
The third thing is that they also got the news that the people of PML-N are sending vehicles to collect people. My record is that in the last 20 years I have never obstructed the work of public welfare. Nor will I be a hindrance to any such work. If the people of my constituency have any work to do, I am glad I will not be a hindrance to any such work while in Thoha Khalsa area (Peel), This work was stopped by calling and WAPDA team went back so I advise them to fix their own qiblah instead of blaming others.
تحصیل کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی 74سال گزرنے کے باوجود آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم
Despite the passage of 74 years, millions of people of Kahuta Tehsil are deprived of basic amenities even in this modern age
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2021)
تحصیل کہوٹہ کی لاکھوں کی آبادی 74سال گزرنے کے باوجود آج کے اس جدید دور میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم صحت اور تعلیم کے حوالے سے آج تک منتحب نمائندگان نے کوئی کردار ادا نہ کیا پوری تحصیل میں صرف ایک گرلز کالج اور ایک بوائز کالج ہے دور دراز کی بچیاں میٹرک کے بعد تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں ایم این اے صداقت علی عباسی نے کہوٹہ پنڈی روڈ ایک ارب تیس کروڑ اٹھا کر مری کوہالہ میں لگا دیے جبکہ کہوٹہ کے عوام سے وعدہ کر کے یونیورسٹی بھی مری میں دے دی سمبلی ہسپتال کو سنٹر ہسپتال کا درجہ دیکر کروڑوں روپے دیے مگر کہوٹہ کے عوام کو کچھ نہ دے سکے کروٹ ڈیم کے67کروڑ کے فنڈز کئی عرصے سے پڑے ہیں مگر منتحب نمائندوں کی نا اہلی کی وجہ سے وہ استعمال نہیں ہو سکے اسی طرح ایک کروڑ سے زائد کے فنڈز کہوٹہ کلب کو اپ گریڈ کرنے کے لیے انھوں نے دیے وہ بھی استعمال نہ ہو سکے کروٹ ڈیم میں مقامی لوگوں کو روزگار نہیں دلا سکے ایم این اے صداقت علی عباسی نے نارہ میں کالج اور بی ایچ یو کو اپ گریڈ وعدہ کیا تھا جو پورا نہ ہو سکا اسی طرح سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال کا وعدہ کرنے والے منتحب نمائندگان نے کچھ نہ کیا ایک ٹراما سنٹر کروٹ ڈیم والوں نے بنایا انھوں نے مزید کروڑوں کے فنڈز دیے مگر تا حال بلڈنگ تعمیر نہ ہو سکی اسی طرح اسوقت ٹی ایچ کیو ہسپتال میں دو سرجن ڈاکٹرز او ٹی میں بے ہوشی والے ڈاکٹرز ریڈیالوجسٹ اور دیگر آسامیاں ہیں مگر وہاں صرف تقریبا 70لوگ کام کر رہے ہیں ادوویات نا پید بعد میں بننے والی تحصیلوں میں تمام سہولیات موجود مگر سب سے پرانی ایٹمی تحصیل بنیادی سہولیات سے محروم ہے سہالہ فلائی اوور جسکا کریڈٹ صداقت عباسی لینا چاہتے تھے وہ چند روز قبل ایم این اے خرم نواز نے جلسہ میں بتا دیا یہ منصوبہ میرا ہے۔ ادارے کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں منتحب نمائندوں کی ملی بھگت سے جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے منشیات فروشی چوری ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر ہیں کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات منتحب نمائندے مکمل طور پر ناکام عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے
کہوٹہ شہر میں تجاوزا ت کی بھرمار
The city of Kahuta is full of encroachments
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2021)
کہوٹہ شہر میں تجاوزا ت کی بھرمار پہلے ہی تنگ سڑک تھی جبکہ ایم سی اہلکاران کی ملی بھگت سے کہوٹہ شہر میں سوزوکیوں رکشوں اور رہڑی والوں نے سڑکوں پر قبضہ کر رکھا ہے باہر سے آکر ان لوگوں نے شہر کی سڑکیں بند کر رکھی ہیں سکول ٹائم اور چھٹی کے وقت گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے شہر میں کئی دوکانداروں نے اپنے تھڑے کرائے پر دیے ہوئے ہیں شہر میں جگہ جگہ ہسپتال کھلے ہیں اس لیے پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں عوام علاقہ شہریوں کا کمشنر راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔
کہوٹہ کے نواحی علاقے سنبلاہ میں یوم والدین کی تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے شرکت,سکول کے گراؤنڈ کے لیے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان
MPA Raja Saghir Ahmed attends Parents’ Day celebrations at Sanbalah on the outskirts of Kahuta, announcing a grant of Rs 1.5 million for the school grounds
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2021)
کہوٹہ کے نواحی علاقے سنبلاہ میں یوم والدین کی تقریب میں ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے شرکت کی اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن راولپنڈی اعظم کاشف ڈی ای او ایجوکیشن راجہ امجد اقبال،سکول ہیڈ ماسٹر خالد پرویز،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،صدر پی ٹی آئی انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ راجہ ندیم رشید،چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،صدر پی ٹی آئی نیبر ہووڈ کونسل راجہ ندیم تاج،نائب صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سردار مظہر،سینئر راہنماپی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ طاہر ارشاد ستی،چنگیز ستی اسکول کے اساتذہ،طلباء اور بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر راجہ صغیر احمد نے بچوں کے سکول کے گراؤنڈ کے لیے 15 لاکھ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ یونین کونسل سنگ میں لڑکیوں کے ہائی سکول کی بلڈنگ کیلئے بھی انشااللّہ تین سے چار کروڑ کی خطیر رقم دوں گا آخر میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب خالد پرویز نے راجہ صغیر احمد اور دیگر مہمانوں کی آمد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔
پولیس تھانہ کہوٹہ کے فرض شناس ایس ایچ اوعمر صدیق گجر کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی پر خراج تحسین پیش
Kahuta Police Station SHO Omar Siddique Gujjar praised for cracking down on drug dealers
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2021)
کہوٹہ کی سیاسی وسماجی شخصیت مجیب اللہ ستی، ساجد ستی آف گلہ اور احسان ستی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے فرض شناس ایس ایچ اوعمر صدیق گجر کی منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں۔پولیس تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس فرض شناس ایس ایچ اوعمر صدیق گجر کی تعیناتی پر آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں تفصیل کے مطابق گذشتہ دنوں سے ایس ایچ اوعمر صدیق گجر کی طرف سے کہوٹہ شہراور گرد و نواح میں منشیات فروشوں کے سخت کاروائی عمل میں لانے پر ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کہوٹہ شہر اور تحصیل کہوٹہ کے مختلف علاقوں میں منشیات فروش دھڑ لے سے سر عام منشیات ٹافیوں کی طرح فروخت کر رہے تھے جس پر پولیس تھانہ کہوٹہ میں فرض شناس ایس ایچ اوعمر صدیق گجر کی تعیناتی کے ساتھ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا انہوں نے تمام سفارشوں کو بلائے طاق رکھ کر منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی انہوں نے مقدمات بھی درج کیے ہم اہلیان علاقہ پولیس تھانہ کہوٹہ کے فرض شناس ایس ایچ اوعمر صدیق گجر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی تھانہ کہوٹہ میں تعیناتی پر آئی جی پنجاب پولیس، آر پی او اور سی پی او راولپنڈی کا شکر یہ ادا کر تے ہیں۔
ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی سے پی ٹی آئی کے اوسان خطا ہو گئے ہیں,چوہدری صداقت حسین
With the victory of PML-N in the by-elections, PTI has made an insignificant mistake, Chaudhry Sadaqat Hussain
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12دسمبر2021)
چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین رہنما ء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی سے پی ٹی آئی کے اوسان خطا ہو گئے ہیں موجودہ حکومت کا کوئی بھی اقدام عوام دوست نہیں ہے عوام شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے قومی اسمبلی کے حلقے سے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر شائستہ پرویز ملک اور کارکنان کو مبارکباد دی ہے۔ہر ضمنی الیکشن میں ثابت ہوا کہ مسلم لیگ (ن) مقبول ترین جماعت ہے موجود ہ مساہل میں گری ہو ئی عوام اپنے گھمبیر مسائل کے حل کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین کونسل منیاندہ چوہدری صداقت حسین رہنما ء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ملک کی عوام اب کسی کی باتوں، دعوؤں اور نعروں کے فریب میں آنے والے نہیں ہیں اب عوام صرف کارکردگی مانگ رہی ہے ملک کی عوام کو بھی پتہ چل گیا ہے کاکردگی صرف اور صرف ن لیگ کی ہی بہتر جنہوں نے ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی رہ پر لیا تھا مگر ایک غلط فیصلے سے ایک ایسی حکومت مسلط ہو گئی ہے جس نے عام آدمی کی زندگی کو عذاب بنا کر رکھ دیا ہے۔



