DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta Police Station Arrests Three Members of Mator Chowk Kahuta Robbery gang

پولیس تھانہ کہوٹہ نے مٹور چوک کہوٹہ چوری ڈکیٹی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گرو گرفتار

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2021)
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق ان ایکشن منشیات فروشوں اور چوری ڈکیٹی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے خلاف گھیرا تنگ روزانہ کی بنیاد پر منشیات فروشوں کی گرفتاری کا عمل جاری متعدد ایف آئی آر تھانہ کہوٹہ میں درج ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ کی نگرانی میں ایک کاروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ کہوٹہ نے مٹور چوک کہوٹہ سے ملزم توصیف اللہ سے 2100گرام چرس بر آمد کر کے 9cکا پرچہ دے دیا اسی طرح چوری ڈکیٹی کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی گرو بھی گرفتار کر کہ ملزمان کے قبضہ سے 7چوری شدہ موٹر سائیکل بر آمد کر لیے گے جبکہ ایک اور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے احمد علی سے500گرام چرس لیاقت علی سے 1050گرام چرس بر آمد کر کے مقدمات درج کر لیے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ عمر صدیق نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں، چوری ڈیٹی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو کسی قسم کی رعایت نہ بخشی جائے گی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں ہونگی عوام تعاون کریں تحصیل کہوٹہ کو منشیا ت اور جرائم فری سٹی بنائیں گے۔

Mator, Kahuta (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 4 December 2021)
SHO Kahuta Police Station Omar Siddique in action against drug dealers and gangs involved in robbery, The arrest of drug dealers on a daily basis is underway, Several FIRs have been registered under the supervision of SHO Kahuta Police Station, In an operation, Kahuta police station recovered 2100 grams of cannabis from accused Tauseefullah from Mator Chowk Kahuta. Also arrested a three-member gang involved in robbery incidents. While in another operation, 500 grams of cannabis were recovered from Ahmed Ali and 1050 grams of cannabis were recovered from Liaqat Ali and cases were registered. SHO Kahuta Police Station Omar Siddique said on the occasion that No concession will be given to the accused involved. There will be operations on daily basis. People will have to cooperate, Tehsil Kahuta will be made a drug and crime free city.

بڑوہی آزاد پتن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چوزوں کے شیڈ میں آگ لگ گئی

A fire broke out in a chicken shed in Baruhi Azad Pattan due to a short circuit

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2021)
بڑوہی آزاد پتن میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے چوزوں کے شیڈ میں آگ لگ گئی۔25لاکھ مالیت کے چار ہزار چوزے جل گے۔ شیڈ کے مالک کااعلیٰ حکام سے مالی امداد کی اپیل۔تفصیل کے مطابق لیاقت علی ستی ولد محمد شریف ساکن بڑوہی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں غریب آمی ہوں بڑی مشکل سے قرض لیکر یہ کاروبار شروع کیا تھا جو آگ لگنے سے ختم ہو گیا لاکھوں روپے کی بلڈنگ و دیگر سامان اور چوزے ختم ہو گے انھوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی اور اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ میرے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور میری مالی امداد کی جائے تا کہ میں دوبارہ اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے بچوں کا پیٹ پال سکوں انھوں نے کہا کہ ایک درخواست اے سی کہوٹہ یاسر رضوان کو بھی دی ہے اور تھانہ میں بھی رپورٹ درج ہے پٹواری کو موقع پر بھیجا جائے اور نقصان کا جائزہ لیکر میری مدد کی جائے آگ بدھ کی شب 10بجے کے قریب لگی جب تک ہم پہنچے سب کچھ جل کر راکھ ہو گیاتھا۔

راجہ عمران مینوں نے اپنے عزیز واقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ عبد المجید مغل کی حمائت کا اعلان

Raja Imran Mainoo along with his dear relatives and associates announced his support for Abdul Majeed Mughal

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2021)
حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں نے اپنے عزیز واقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ عبد المجید مغل کی حمائت کا اعلان کر دیا۔ عبد المجید مغل کی کامیابی کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں گا حلقے کی سیاسی صورتحال تبدیل ہونے لگی عبد المجید مغل کی سیاسی گراف بڑھنے لگا۔لوگ جوق در جوق عبد المجید مغل کے قافلے میں شامل ہونے لگے۔تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقہ بھورہ حیال کے رہائشی معروف سیاسی وسماجی شخصیت عبد المجید مغل نے آمدہ جنرل الیکشن میں حلقہ این اے ستاون سے قومی اسمبلی کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ان کے اعلان کر نے کے بعد اہل علاقہ میں خوشی کی لہر میں دوڑ گئی اور وہ جوق در جو ق عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی حمائت کا اعلان کر نے لگے گذشتہ روزحلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ عمران مینوں اپنے عزیز واقارب اور ساتھیوں کے ہمراہ عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی حمائت کا اعلان کر دیانمائندئے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون ایک نیک اور درد دل رکھنے والے عظیم انسان ہیں وہ علاقے اور عوا م علاقہ کے اپنے دل میں درد رکھتے ہیں ہم اہلیان علاقہ عبد المجید مغل امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کریں اور ان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے ہیں۔

دعائے قل

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،4دسمبر2021)
سنیئر صحافی ممبر پریس کلب کہوٹہ راجہ شاہد اجمل کے سسر مرحوم اور راجہ وقاص کے والد محترم کی دعائے قل کی تقریب کا انعقاد اس موقع پر تحصیل بھر سے سیاسی سماجی شخصیات چیئر مین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ممبران ایم سی راجہ وحید احمد، قاضی عبدالقیوم، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی و دیگر ممبران عہدیداران علمائے کرام مولانا ظہور اعوان نقیبی، حافظ عبداللہ عباسی، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ، راجہ تنویر آف گڑھیٹ، ملک شوکت مان،صحافی کبیر احمد جنجوعہ، ارسلان کیانی کے علاوہ بلدیاتی نمائندوں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی جبکہ مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی جبکہ راجہ شاہد اجمل نے اس موقع پر تمام احباب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ رہیں اور تعزیت کا اظہار کیا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button